مبارکباد اے ہزارو! گواہ رہنا

خیر مبارک، چوہدری صاحب۔ شکر گزار ہوں۔
خیر مبارک، بھائی۔ :redheart::redheart::redheart:
شاید ہی کسی نے 7ہزار سے زائد مثبت ریٹنگز کے ساتھ پہلی ہزاری مکمل کی ہو. :)
یہی تو ان بےپایاں محبتوں کا ثبوت ہے جن پر ہمیں ناز ہے۔
بہت بہت مبارک ہو راحیل بھائی ۔۔ دلی دعائیں ۔۔ اللہ آپ کو صحت سلامتی اور تندرستی والی زندگی دے ۔۔ آمین
ثم آمین۔ بیٹی کی سالگرہ آپ کو بھی مبارک ہو۔ اللہ گھر بھر کو سلامتی اور برکت دے!
بہت بہت مبارک ہو راحیل بھائی
شکریہ، چھوٹے بھائی۔ :inlove::inlove::inlove:
ماشااللّہ جی بہت خوب !!!! لیکن میں یہ واضح کرتا چلوں کہ ہماری زبردست کی ریٹنگ تصاویر کے لیے ہے نہ کہ تحریر کے لیے. ارے بھئی تحریر تو ہمارے سر کے بہت اوپر سے گزر گئی. کوئی سلیس ترجمہ مل سکتا ہے؟ صاحب کے روٹھنے اور پھر منائے جانے کی واردات کب کہاں اور کیسے ہوئی. ابھی تو ہم شمشاد صاحب کی واپسی کی راہ دیکھ رہے تھے کہ قبلہ آسی صاحب الوداع کہہ گئے بھلا ہو فیس بک کا کہ وہاں اُن کی زیارت ہو جاتی ہے. اب اپنے راحیل صاحب بھی جانے کی ٹھان بیٹھے تھے کمال ہے جی. ایسا ستم مت کیجئے گا محفل ویران ہو جائے گی صاحب. عبدالحکیم اتنا قریب نہیں کہ ایسے دن میں کئی بار آپ سے ملاقات کا لطف اُٹھا سکیں گے. شاد و آباد رہیں اور دوستوں کا مان اور اُردو کی اس محفل کی شان بڑھاتے رہیں :)
ان شاء اللہ۔ آپ سے جلد ملاقات کا ارادہ ہے۔ پہلے ہو جاتی اگر میں اندر ہی اندر شرمندہ نہ ہوتا!
شکریہ۔
مکرمی راحیل فاروق بھائی! اس ساعتِ سعید پہ ہم آپ کو مبارک باد اور ہدیہء تہنیت پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی دعاگو ہیں کہ مزید عددی سنگِ میل بھی یونہی (یا اس سے کچھ زیادہ) سبک خرامی سے عبور کرتے رہیں۔
شکریہ، یاز بھائی۔ :):):)
ایک ہزار مراسلے مکمل کرنے پر مبارک ہو۔ :)
محفل میں پانچ سال مبارک ہوں۔ :)
خیر مبارک، پیارے بھائی۔ میں شکر گزار ہوں۔
ہماری طرف سے بھی مبارک ہو
:excruciating::excruciating::excruciating:
ہم آپ کو اس بارآور ہزاری منصب پر پہنچنے پر مبارک باد دیتے ہیں
اللہ رب العزت ہمیشہ آپ کو خیروعافیت سے رکھے ۔
آمین۔ شکریہ۔
مبارک ہو راحیل صاحب۔
خیر مبارک، مکرمی! :):):)
ویسے آپ کے مبارک باد کا تھریڈ دیکھ کر یہ بھی علم ہوا کہ ایک "گینگ" اردو محفل کے باہر بھی ہے، لاجواب :)
ہمیں بھی اللہ جانتا ہے اسی دن علم ہوا۔ نیز کچھ اور ناقابلِ بیان باتیں اس دھاگے میں ایسی کھلیں کہ گنگ ہو کر رہ گئے ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اس کے ساتھ ساتھ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں بھی موقع دے کہ ہم ان کے علم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں ۔
آمین۔ جزاک اللہ!
مبارک ہو بہت بہت راحیل۔ ایک عرصے بعد اتنا عمدہ مبارکبادی دھاگا نظر آیا۔ راحیل کی ہر دل عزیزی کا ایک اور ثبوت
خیر مبارک، استاذی۔ جزاک اللہ! :redheart::redheart::redheart:
اللہ تعالی آپکے سب گناہوں کو نیکیوں میں ، آپ کے سستی کو چُستی میں اور سب رکاوٹوں کو راستوں میں بدل دے اور آپکو بہترین انسان اور اپنا پسندیدہ بندہ بنا لے۔ آمین ثم آمین
ثم آمین۔
بہت بہت مبارک ہو راحیل بھائی۔۔۔:)
بہت بہت شکریہ، بھیا۔ :):):)
恭賀你!兄弟,這是你的第1000個帖子了
你加入這論擅已有漂亮的5年了,祝你生活愉快

Cantonese Chineseزبان میں تہنیت قبول ہو۔
:)
قبول کی گئی، لالہ۔ بہت عنایت! :inlove::inlove::inlove:
بہت بہت مبارک راحیل بھیا۔۔میں تو آپکی ایک خاموش قاری ہوں ۔۔
خیر مبارک۔ آپ کی خاموشی پر تو رشک آتا ہے۔ :laughing::laughing::laughing:
ماشاءاللہ! راحیل بھائی آپ کواردو محفل میں پانچ سال ہونے اورہزاری منصب پربہت بہت مبارک ہو۔ دعاہےکہ اللہ پاک آپ کے علم میں عمر میں قلم میں برکتیں اور وسعتیں پیدا فرمائے آمین
ثم آمین۔ اللہ جزا دے، یوسف بھائی۔ :):):)
خیر جو بھی چکر ہو ہماری دعا ہے ک آپ صرف اس محفل میں ہی نہیں ہر محفل میں ہزار سال جیئں ۔
ہائیں؟ :eek::eek::eek:
خیر، آپ کی اچھی نیت کے گمان پہ آمین کہے دیتا ہوں۔ :glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool:
سوہنیو ۔۔۔ مبارکاں ہوون جے۔
خیر مبارک، چوئی صاب! :D:D:D
بہت شکریہ، چھوٹی آپا۔ :):):)
اور اب آخر میں راحیل فاروق ! جناااااب۔۔۔۔ ہزاری ہونے پر مبارکباد۔ بلاشبہ یہ سب آپ کی علمی و ادبی کاوشوں کا شاخسانہ ہے کہ احباب آپ کی اتنی عزت کرتے ہیں۔ اور ہم بھی اس قطار بےشمار میں کہیں آخر میں درمیان میں یا شاید شروع میں۔۔۔ بہرحال موجود ہیں۔ بہت شکریہ ان ہزار مراسلوں کا۔ :)
آہا، جنااااااااااااااااب۔ آ گئے آپ بھی۔۔۔ علمی و ادبی کاوشیں۔۔۔ شکریہ۔۔۔ ہممم۔
خیر مبارک اور شکریہ وغیرہ تو ہم بھی کہہ سکتے ہیں لیکن وہی ایک وعدہ نباہ کا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو! :devil1::devil1::devil1:
0MOcI2S.gif

com-congratulations-animated-image-congratulations-4121-img-src-BCtqtb-clipart.gif

3122228f4e3e94109278cd820e20b024.gif
ارے واہ!
بہت بہت شکریہ، ہادیہ صاحبہ! :):):)
مبارک ہو راحیل صاحب
شکریہ!
 

عاطف ملک

محفلین
میرا زور بھی میرے رب پر، تیرا زور بھی میرے رب پر
میری مسجد ڈھانے والے! اپنا قبلہ سیدھا کرتے
یہ وہ شعر تھا جس نے مجھے اردو محفل فورم میں رہنے پر مجبور کیا۔۔۔۔۔
راحیل فاروق بھائی!
آپ سے ایک قلبی تعلق ہے میرا جسے میں ابھی تک سمجھ نہیں سکا۔ اس میں آپ کی شاعری اور آپ کے علم کا کوئی حصہ نہیں۔۔۔۔۔صرف دلی محبت ہے۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ اتنے قلیل عرصے میں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔اور انشا اللہ آئندہ بھی آپ کے علم سے استفادہ کرنے کی نیت ہے۔
چھوٹے بھائی کی طرف سے "ہزار مراسلوں" کی تکمیل پر مبارکباد قبول کیجیے۔
آپ کا یہ بھائی آپ کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے اور بے حساب خوشیاں دے۔
 
ماشاءاللہ راحیل صاحب
مبارک ہو جی
خیر مبارک، بھائی۔ شکریہ۔
بے حد مبارکباد قبول فرمائیں راحیل بھیا۔۔!! :)
بے حد خیر مبارک، اچھی بہنا۔ بہت بہت شکریہ۔
مریم افتخار آپ کی عربی میں مہارت دیکھ کر کمال رشک آیا۔۔! بہت خوب۔۔!! :)
عربی تو رہی ایک طرف، یہ گوگل ٹرانسلیٹ کی سبھی زبانوں کی ماہر ہیں۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ویسے وہ انشا پردازی دراصل بدر الفاتح بھائی کی ہے! :in-love::in-love::in-love:
یہ وہ شعر تھا جس نے مجھے اردو محفل فورم میں رہنے پر مجبور کیا۔۔۔۔۔
ارے واہ۔ ہمارے ساتھ ایک محفل میں کچھ الٹ ہوا ہے۔ اچھے خاصے ریشائیل لوگ موجود تھے۔ ایک بزرگ قسم کے اقبالؒ کے شاہین اپنا متدین کلام سنا رہے تھے۔ سینئر آدمی تھے مگر ہم بدقسمتی سے مہمانِ خصوصی تھے وہاں۔ پھر یہ ہے کہ ہمیں شعر یاد نہیں رہتے۔ اس لیے گھر سے لکھ کے لے گئے تھے۔ سو بزرگوار کے فوراً بعد ہماری باری آئی تو ہمارے پاس ایک یہی غزل تھی۔:laugh::laugh::laugh:
جب سنائی ہے تو مہمان ہونے کی وجہ سے بچت ہو گئی بس۔ ورنہ بہت بے آبرو کر کے نکالے جاتے! :noxxx::noxxx::noxxx:
راحیل فاروق بھائی!
آپ سے ایک قلبی تعلق ہے میرا جسے میں ابھی تک سمجھ نہیں سکا۔ اس میں آپ کی شاعری اور آپ کے علم کا کوئی حصہ نہیں۔۔۔۔۔صرف دلی محبت ہے۔
دونوں طرف ہے آگ۔۔۔ :whistle::whistle::whistle:
چھوٹے بھائی کی طرف سے "ہزار مراسلوں" کی تکمیل پر مبارکباد قبول کیجیے۔
آپ کا یہ بھائی آپ کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے اور بے حساب خوشیاں دے۔
خیر مبارک۔ دعاؤں پہ آمین، ثم آمین اور آپ کا ڈھیر سا شکریہ! :redheart::redheart::redheart:
 

عاطف ملک

محفلین
پھر یہ ہے کہ ہمیں شعر یاد نہیں رہتے۔ اس لیے گھر سے لکھ کے لے گئے تھے۔ سو بزرگوار کے فوراً بعد ہماری باری آئی تو ہمارے پاس ایک یہی غزل تھی۔:laugh::laugh::laugh:
جب سنائی ہے تو مہمان ہونے کی وجہ سے بچت ہو گئی بس۔ ورنہ بہت بے آبرو کر کے نکالے جاتے!
Lol
شعر یاد رکھنے کے معاملے میں میرا بھی یہی معاملہ ہے،لیکن میں "طب" کو قصوروار ٹھہرا کر بری الذمہ ہو جاتا ہوں :)
 
آپ کی عربی میں مہارت دیکھ کر کمال رشک آیا۔۔! بہت خوب۔۔!!

ویسے وہ انشا پردازی دراصل بدر الفاتح بھائی کی ہے!
عربی اور پشتو کی تحریر بدر الفاتح صاحب نے لکھی تھے۔
اردو ، سرائیکی، انگریزی اور پنجابی کی تحاریر بالترتیب محمد احمد صاحب ، جاسمن ، لاریب مرزا اور @غدیرزہرا نے لکھی تھیں۔

سندھی اور فارسی کی تحاریر اردو میں مَیں نے لکھی تھیں اور ترجمہ سارہ خان اور حسان خان صاحب سے کروایا تھا۔
ہندی کی بھی میں نے لکھی تھی اور ترجمہ ٹرانسلیٹر سے کروایا تھا۔
پہلے مراسلے میں نظر آنے والے گرافکس بدر الفاتح صاحب کی تخلیق ہیں۔

تمام احباب کا بے حد شکریہ، ہماری پوری ٹیم کا شکریہ، تمام محفلین کا بھی، جنہیں دلی خوشی ہوئی اور انہوں نے اپنا حصہ ڈالا، ہم سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ آپکی شرکت بہت اہم ہے اور سب سے آخر میں راحیل فاروق صاحب کا شکریہ کہ آپ نے ایک لمبے عرصے بعد ہزاری ہو کر ہمیں اس ایونٹ کو آرگنائز کرنے کا موقع دیا گو کہ ہم سے بہت اغلاط ہوئیں اور آپ کے سامنے تو لفظ ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہوں گے۔ ہم سب مل کر بھی آپ کے اُس انداز میں وِش نہیں کر پائے جس کے آپ مستحق ہیں۔
دوسرے فورمز میں اس طرح کے مضامین لکھنے کا رواج عام ہے۔ میں نہیں سمجھتی کہ اس پر انگلی اُٹھائی جا سکتی ہے کہ یہ تعریف کی کونسی قسم ہے۔ ہم نے وہ عربی مراسلہ بھی کافی سارے عربی فورمز کو وزٹ کر کے وہاں کے انداز کے مطابق تیار کیا تھا یا یوں سمجھیں کہ کچھ مراسلوں سے مستعار لیا تھا اگر پھر بھی یہاں کے سینئر اراکین اپنی سینئرٹی کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کچھ بھی کہنے کا حق ہے تو ہمیں ان کی نکتہ چینی بسر و چشم قبول ہے۔:):)

جزاک اللہ خیرا
 
آخری تدوین:
بہت بہت مبارک ہو راحیل فاروق بھائی محفل فورم پر پانچ سال مکمل ہونے پر اور ایک ہزار قیمتی مراسلات مکمل کرنے پر، راحیل بھائی کے لیے خلوص دل سے دعاگو ہوں اللہ کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں، محفلین کو ایسے ہی اپنی پراثر شاعری سے نوازتے رہیں
مریم افتخار بہن کا یہ دھاگہ بھی میری نظروں سے اوجھل ہوا رہا غدیر زھرا بہن اور جاسمن آپی کا مراسلہ تو پھر پڑھ لیا تھا مریم کے پہلے مراسلے کی مجھے ککھ سمجھ نہ آتی اگر ترجمہ پڑھنے کو نہ ملتا کچھ یہی صورت حال بدر الفاتح بھائی کے دونوں مراسلات کے ساتھ ہوئی،
محمداحمد بھائی کی تحریر بھی لاجواب رہی :applause:
 
Top