ناہید اختر اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے، مانگو دعا یہ خدا سے

یوسف سلطان

محفلین
گلوکار ناہید اختر اور شوکت علی
نغمہ نگار : قتیلؔ شفائی
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے
خاکِ وطن کو سیراب کر دے
اپنے کرم کی گھٹا سے

کتنی حسیں پیار کی یہ زمیں ہے
اس کا زمانے میں ثانی نہیں ہے
پیارا ہے اپنی دھرتی کا چہرہ
دنیا کے ہر دلربا سے
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے

اپنے وطن کی وہ آب و ہوا ہے
سب کے لئے جو پیامِ شفا ہے
سب روگ اپنے روح و بدن کے
مٹتے ہیں اس کی صبا سے
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے

ہم نے کسی کی طرف کم ہی دیکھا
چمکائی خود اپنے ہاتھوں کی ریکھا
ہم کو وطن کی لُو بھی ہے پیاری
غیروں کی بادِ صبا سے
اے پیارے لوگو! سجدے میں جا کے
مانگو دعا یہ خدا سے
خاکِ وطن کو سیراب کر دے
اپنے کرم کی گھٹا سے

 
Top