جاسمن

لائبریرین
یہ راوی کے پاؤچ چھِنے جانے سے پہلے کا واقعہ ہے۔دو دن کے وقفے سے اپنے بینک کی ہی ایک قریبی برانچ سے اے ٹی ایم کے ذریعے مبلغ دس ہزار اور پندرہ ہزار روپے نکلوائے۔ ایک مرتبہ سات ہزار روپے یک مشت خرچ ہوئے اور دوسری بار بجلی کا بل دینے گئے تو وصول کرنے والے نے ایک ایک ہزار کے سولہ نوٹ لے کے ہمارے سامنے چیک کئے اور ایک نوٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ ہمیں بھی اُس کی نشانی بتائی۔ ( مجھے تو اب بھی سمجھ نہیں آئے گی:LOL:)اُسے ہم نے دوسرا نوٹ دیا اور اُسی برانچ میں واپس گئے اور بینک مینیجر سے ملے۔ میں نے اُسے نوٹ دکھایا اور تفصیل بتائی۔ اُس کا کہنا تھا کہ آپ فوراََ بتاتیں۔ جواب دیا کہ ہمیں اب خواب آیا تھا کہ جعلی نوٹ بھی مشین سے نکل سکتے ہیں۔ اُس نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کیونکہ مشینیں کئی بار نوٹ چیک کرتی ہیں اور ویسے بھی رقم مین برانچ سے آتی ہے۔ میں نے کہا کہ میری نیت کلیم کرنے کی نہیں ہے۔ میں تو صرف آپ کو رپورٹ کرنا چاہ رہی ہوں۔ اور یہ کہ مشینیں بھی کبھی دھوکا دے سکتی ہیں۔ اس بات پہ اُس نے ذرا سکون کا سانس لیا اور میری ہاں میں ہاں ملائی کہ واقعی مشینیں بھی دھوکا دے سکتی ہیں۔ بقول اُس کے نوٹ گننے والی مشین نے کئی بار غلطی کی ہے اس لئے وہ لوگ اب مشین سے نوٹ نہیں گنوا رہے۔ اس نے اپنے رجسٹر پہ نوٹ کر لیا اور ہم آگئے۔
پھر مجھے خیال آیا کہ مین برانچ جہاں میرا اکاؤنٹ بھی ہے وہاں بھی رپورٹ کروں۔ کچھ دن بعد میں نے وہاں کے مینیجر کو بھی اِس واقعہ کی رپورٹ کی اور اس نے کہا کہ وہ لوگ متعلقہ برانچ میں کئی بار اچانک جا کر اے ٹی ایم سے سب رقم نکلوا کر چیک کریں گے۔
نوٹ میں نے پھاڑ کے اپنے بچوں کو دکھانے کے لئے رکھا ہؤا تھا۔ بعد ازاں ردی کی ٹوکری کی نظر ہؤا۔
 
تجمل حسین

محفلین
جی بالکل سچ کہا۔ ساہیوال میں بھی کچھ بینک ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔ اب نامعلوم جان بوجھ کر کررہے ہیں یا انجانے میں ان سے یہ سب ہورہا ہے۔
 
x boy

محفلین
ہوسکتا بھی ہے اور نہیں بھی،،، لیکن ایک آسان طریقہ ہے نئے سے نئے نوٹ اور پرانے سے پرانے نوٹ کو کورا سفید کا کاغذ پر انگلی کی مدد سے رگڑیں اگر رنگ چھوڑے گا تو اصلی ہے اور ہمیشہ یہ بات یار رکھیں کہ اصلی نوٹ بھیگنے کے بعد بھی سکھانے پر ویسا ہی ہوتا ہے لیکن نقلی کی حالت ویسی نہیں رہتی ،، اصلی نوٹ کپاس کے ریشے سے تیار ہوا ہوتا ہے ۔
 
اے ٹی ایم میں رکھے گئے نوٹس کا پورا ریکارڈ ہوتا ہے۔ آپ کو کلیم کرنا چاہئے تھا۔
اگر اس نوٹ کا نمبر ان کے ریکارڈ میں ہوتا تو ان کو تبدیل کرنا پڑتا۔
 
نظام الدین

محفلین
یہ سب اے ٹی ایم مشین عملے کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اکثر ایسے کیسز سامنے آتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بقول اُن کے اِن نوٹوں کا نمبر نوٹ نہیں کیا ہؤا ہے۔اِس صورت میں کیسے کلیم کرتی۔ بد گمانی نہیں کرنا چاہتی ورنہ مجھے تو اُسی بندے پہ شک ہو رہا تھا۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہوسکتا بھی ہے اور نہیں بھی،،، لیکن ایک آسان طریقہ ہے نئے سے نئے نوٹ اور پرانے سے پرانے نوٹ کو کورا سفید کا کاغذ پر انگلی کی مدد سے رگڑیں اگر رنگ چھوڑے گا تو اصلی ہے اور ہمیشہ یہ بات یار رکھیں کہ اصلی نوٹ بھیگنے کے بعد بھی سکھانے پر ویسا ہی ہوتا ہے لیکن نقلی کی حالت ویسی نہیں رہتی ،، اصلی نوٹ کپاس کے ریشے سے تیار ہوا ہوتا ہے ۔
اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہوئے بندہ کیسے یہ چیز چیک کر سکتا ہے!وہاں لائینیں لگی ہوتی ہیں۔ اور اگر بینک کے پاس نوٹوں کے نمبر نہیں ہوتے تو پھر کلیم کرنا ناممکن ہے۔ نوٹ ایک سیریز میں بھی نہیں ہوتے۔
 
بقول اُن کے اِن نوٹوں کا نمبر نوٹ نہیں کیا ہؤا ہے۔اِس صورت میں کیسے کلیم کرتی۔ بد گمانی نہیں کرنا چاہتی ورنہ مجھے تو اُسی بندے پہ شک ہو رہا تھا۔۔۔۔
غلط بیانی کی ہے، یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ سارا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔
 
x boy

محفلین
اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہوئے بندہ کیسے یہ چیز چیک کر سکتا ہے!وہاں لائینیں لگی ہوتی ہیں۔ اور اگر بینک کے پاس نوٹوں کے نمبر نہیں ہوتے تو پھر کلیم کرنا ناممکن ہے۔ نوٹ ایک سیریز میں بھی نہیں ہوتے۔

جی یہ بات تو پریشانی والی ہے چیک وتھ ڈرا کروالیا کریں اس میں ہوسکتا ہے تھوڑا وقت لگ جائے۔
 
جاسمن

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
یہ راوی کے پاؤچ چھِنے جانے سے پہلے کا واقعہ ہے۔دو دن کے وقفے سے اپنے بینک کی ہی ایک قریبی برانچ سے اے ٹی ایم کے ذریعے مبلغ دس ہزار اور پندرہ ہزار روپے نکلوائے۔ ایک مرتبہ سات ہزار روپے یک مشت خرچ ہوئے اور دوسری بار بجلی کا بل دینے گئے تو وصول کرنے والے نے ایک ایک ہزار کے سولہ نوٹ لے کے ہمارے سامنے چیک کئے اور ایک نوٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ ہمیں بھی اُس کی نشانی بتائی۔ ( مجھے تو اب بھی سمجھ نہیں آئے گی:LOL:)اُسے ہم نے دوسرا نوٹ دیا اور اُسی برانچ میں واپس گئے اور بینک مینیجر سے ملے۔ میں نے اُسے نوٹ دکھایا اور تفصیل بتائی۔ اُس کا کہنا تھا کہ آپ فوراََ بتاتیں۔ جواب دیا کہ ہمیں اب خواب آیا تھا کہ جعلی نوٹ بھی مشین سے نکل سکتے ہیں۔ اُس نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کیونکہ مشینیں کئی بار نوٹ چیک کرتی ہیں اور ویسے بھی رقم مین برانچ سے آتی ہے۔ میں نے کہا کہ میری نیت کلیم کرنے کی نہیں ہے۔ میں تو صرف آپ کو رپورٹ کرنا چاہ رہی ہوں۔ اور یہ کہ مشینیں بھی کبھی دھوکا دے سکتی ہیں۔ اس بات پہ اُس نے ذرا سکون کا سانس لیا اور میری ہاں میں ہاں ملائی کہ واقعی مشینیں بھی دھوکا دے سکتی ہیں۔ بقول اُس کے نوٹ گننے والی مشین نے کئی بار غلطی کی ہے اس لئے وہ لوگ اب مشین سے نوٹ نہیں گنوا رہے۔ اس نے اپنے رجسٹر پہ نوٹ کر لیا اور ہم آگئے۔
پھر مجھے خیال آیا کہ مین برانچ جہاں میرا اکاؤنٹ بھی ہے وہاں بھی رپورٹ کروں۔ کچھ دن بعد میں نے وہاں کے مینیجر کو بھی اِس واقعہ کی رپورٹ کی اور اس نے کہا کہ وہ لوگ متعلقہ برانچ میں کئی بار اچانک جا کر اے ٹی ایم سے سب رقم نکلوا کر چیک کریں گے۔
نوٹ میں نے پھاڑ کے اپنے بچوں کو دکھانے کے لئے رکھا ہؤا تھا۔ بعد ازاں ردی کی ٹوکری کی نظر ہؤا۔
میرے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش آ چکا ہے کہ لاہور کے ایک اے ٹی ایم سے بیس ہزار نکلوائےاور ویسے ہی بٹوے میں رکھ لیے۔ موٹر وے پر ایک گیس سٹیشن سے کار میں فیول ڈلوا کر بٹوا کھولا اور انہی بیس ہزار میں سے تین نوٹ نکال کر فلنگ بوائے کو دیے تو اس نے ایک نوٹ واپس کر دیا کہ یہ جعلی ہے۔ تب غور کیا تو معلوم ہوا کہ واقعی وہ جعلی نوٹ تھا۔
یہ سب اے ٹی ایم مشین عملے کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اکثر ایسے کیسز سامنے آتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالکل ایسا ہی ہے
 
آوازِ دوست

محفلین
ہم بھی متاثرین میں سے ہیں ایک عزیز کوپیسوں کی ضرورت تھی تو تین مختلف اے ٹی ایم مشینز سے پیسے نکلوا کر دیے، چند دِن بعد اُنہوں نے بتایا کہ ایک نوٹ مبلغ ایک ہزار روپے والا جعلی تھا اَب پتا نہیں وہ کس اےٹی ایم سے نکلا تھا سو صبر کر کے بیٹھ گئے شرمندگی علیحدہ ہوئی کہ اُنہیں ہمارے سارے نوٹ چیک کیے بغیر دینے سے تکلیف ہوئی۔اِس مجرمانہ کام میں بینک کی کالی بھیڑیں ملوث ہو سکتی ہیں۔مالی نقصان ایک طرف نادانستگی میں وہ جعلی نوٹ چلاتے ہوئےاگر آپ کو جعلی کرنسی چلانے کا مجرم قرار دے دیا جائے تو صورتِ حال کہیں زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔
 
زیک

مسافر
ہم جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اے ٹی ایم سے کیش لے کر خرچ کرتے ہیں۔ ابھی تک کسی ملک میں مسئلہ نہیں ہوا۔ مگر لگتا ہے پاکستان میں اے ٹی ایم سے دور رہنا ہو گا
 
جاسمن

لائبریرین
بہت شرمندگی ہوتی ہے کہ ہمارے وطن میں ذہانت کا استعمال منفی کاموں میں بے حد ہو رہا ہے۔اکثر بے نظیر انکم سپورٹ کی طرف سے میرے کئی کئی لاکھ نکلتے رہتے ہیں۔ ایک بار میرے موبائل کمپنی کی طرف سے پانچ لاکھ کے لئے فون آیا تو میں نے جل کے کہا بھائی صاحب! یہ ساری رقم میں اللہ واسطے آپ کو عطیہ کرتی ہوں۔ابھی چند دن پہلے ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا نام لے کے ہمارے کئی اداروں میں بڑے صاحب کی طرف سے فیک کالز کی گئیں اور مختلف باتیں بنا کر کئی کئی ہزار مانگے گئے۔ ایک ادارے کی سربراہ نے تو دس ہزار ایزی پیسے سے بھیج بھی دیے۔ جب مانگنے والے نے مزید آٹھ ہزار مانگے تو تصدیق کرائی۔ ایک نے ملازم کو ایزی پیسہ کرانے بھیجا ہؤا تھا،ملازم کرا کے واپس آرہا تھا کہ اُن کو فراڈ سے مطلع کیا گیا۔ اُنہوں نے ملازم کو واپس بھیجا۔ شکر ہے کہ ابھی پروسیس میں تھا اور جرمانہ کاٹنے کے بعد دس ہزار کی بچت ہو گئی۔۔۔۔۔
بہت دل دُکھتا ہے۔۔۔۔اللہ ہمیں ہدا ئت دے۔ آمین!
 
یہ سارے تجربات ہم پر بھی کیے گئے تو سمجھ نہیں آتی کہ کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ اٹامک انرجی میں گزیٹڈ پوسٹ پر ملازم عزیز کی گاڑی چوری ہو گئی رپورٹ درج ہو گئی اینٹی کار لٍفٹنگ سیل سے بھی مدد مانگی گئی مگر نتیجہ صفر جبکہ چوری کرنے والے گاڑی کے مالک کو موبائل پرکال کر کے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں کہ اگر گاڑی چاہیے تو مارکیٹ ریٹ سے آدھے پیسے دے کر گاڑی لے جاؤ۔ اُسے بتایا گیا کہ پیسے لے کر علاقہ غیر آ جاؤ اور گاڑی لے جاؤ جب اُس نے کہا کہ نہیں پنجاب میں ہی ڈیل کرو تو ڈٍیرہ غازی خان پھر ملتان میں ایکسچینج ڈیسایئڈ کیا گیا مالک کو پیسوں کے ساتھ اکیلا آنے کا کہا گیا ۔ فیصل مورز سے ملتان براستہ ساہیوال آتے ہوئے اُسے ساہیوال اُترنے کا کہا گیا اُسے بتایا گیا کہ تم اِس نمبر کی گاڑی پر سفر کر رہے ہو تو اب اسے چھوڑ کر ہائی ایس میں بیٹھو راستے میں جہاں کہیں اُتر جانا ۔ ہائی ایس میں اُسے بتایا گیا کہ بلیو کلر کی کرولا میں جن چار آدمیوں کو وہ اپنے پیچھے لے کر آرہا ہے وہ ٹریس کر لیے گئے ہیں اور یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے ڈیل ختم۔ بندہ ذلیل و خوار ہو کر کسی اور مصیبت کا سامنا ہونے کے خوف سے واپس چلا گیا اور دلجمعی سے دوسری گاڑی کے پیسوں کا بندوبست کرنے لگا اُس نے دوسری گاڑی لے لی پر اُس کی چوری شدہ گاڑی آج تک نہیں ملی اور یہ طریقہ واردات اتنا عام ہے کہ تقریبا" ہر گاڑی رکھنے والا بندہ اسے جانتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں بھی متاثرین میں سے ہوں۔ ایک بار پانچ ہزار نکلوائے۔ گھر آ کر گنے تو چھ ہزار تھے!
اب جبکہ سب ہی اپنا دکھڑا رورہے ہیں تو مجھے بھی یہ بتانے میں کوئی عار نہیں کہ یہ خادم بھی اے ٹی ایم زدگان میں سے ہے ۔
ویسے راحیل فاروق بھائی جس مشین کی آپ بات کر رہے ہیں اس میں واقعی کوئی مسئلہ ہے ۔ میں نے چھ ہزار نکلوائے تھے تو وہ پانچ ہزار نکلے ۔ پتہ نہیں بقیہ ایک ہزار روپے کدھر گئے ۔ کوئی چکر ضرور ہے ۔ تحقیق ہونی چاہئے ۔
 
دراصلہ وہ مشین شاعر ہے. شاعروں کو 1 ہزار زیادہ اور نثرنگار کو کم دیتی ہے
 
Top