ایک کوشش

عاطف ملک

محفلین
برائے تنقید و اصلاح پیشِ نظر ہے!

حسنِ جاناں میں جو انجانا سحر لگتا ہے
کچھ نہ کچھ خوبیِ میک اپ کا اثر لگتا ہے
اس کا چہرہ ہے ذرا گول "ڈبل روٹی" سا
جانے کیوں پھر بھی مجھے "رشکِ قمر" لگتا ہے
سنگِ مرمر سا بدن، اس پہ سرو قد ایسا
در سے داخل ہو تو دہلیز میں سر لگتا ہے
یہ بھی حسرت ہے کہ سینے سے لگاؤں اس کو
اس کے بھائی کی چپیڑوں سے بھی ڈر لگتا ہے
میرا محبوبِ گل اندام ہے" کے پی کے(KPK)" سے
اس کو لگتی نہیں، اس کو تو "نظر لگتا ہے"
تیرا مَیسِج نظر انداز کیا جانا مجھے
تیرے اظہارِ محبت کا ثمر لگتا ہے
"چھوٹے بھائی" کے نتیجے پہ یہ "پاپا" بولے
مجھ کو تو یہ بھی "بڑے" جیسا "ڈفر" لگتا ہے
ایک مدت سے نہایا ہی نہیں ہے عاطف
سخت سردی کا ہی کچھ ہم کو اثر لگتا ہے
 

عاطف ملک

محفلین
جناب سید عاطف علی
جناب محمد ریحان قریشی
جناب کاشف اسرار احمد
جناب حسن محمود جماعتی
خصوصی نظر کی درخواست ہے‫.
اصلاحِ سخن میں مزاحیہ غزل دِیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا،اس لیے یہاں لڑی ارسال‫کی ہے.اس سلسلے میں بھی رہنمائی کیجیے گا‫‫ کہ کیامزاحیہ شاعری کی اصلاح کے لیے لڑی یہاں ارسال کرنا درست ہے؟
 
اصلاحِ سخن میں مزاحیہ غزل دِیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا،اس لیے یہاں لڑی ارسال‫کی ہے.اس سلسلے میں بھی رہنمائی کیجیے گا‫‫ کہ کیامزاحیہ شاعری کی اصلاح کے لیے لڑی یہاں ارسال کرنا درست ہے؟
میرے خیال میں اسے اصلاحِ سخن میں ہی ہونا چاہیئے تھا۔
حسنِ جاناں میں جو انجانا سحر لگتا ہے
کچھ نہ کچھ خوبیِ میک اپ کا اثر لگتا ہے
اگر مزاحیہ غزل کا شعر ہی ہے تو "کچھ نہ کچھ" کے بجائے "اس میں سب" شاید زیادہ موزوں لگا مجھے۔ باقی آپ جو بہتر سمجھیں۔
سنگِ مرمر سا بدن، اس پہ سرو قد ایسا
در سے داخل ہو تو دہلیز میں سر لگتا ہے
آپ شاید دہلیز نہیں بلکہ "چوکھٹ" کہنا چاہ رہے ہیں۔
ڈبل روٹی والے شعر میں بھی لفظ "ذرا" مناسب نہیں لگا۔ کچھ بہتر متبادل ہو تو زیادہ رواں لگے !
باقی تو غزل خوب ہے اور آگے جیسا اساتذہ کہیں۔
 
خوب ہے جناب۔
حسنِ جاناں میں جو انجانا سحر لگتا ہے
کچھ نہ کچھ خوبیِ میک اپ کا اثر لگتا ہے

سنسکرت، انگریزی وغیرہ کے الفاظ کا فارسی اضافت کے ساتھ اس کا استعمال شاید زبان و بیان کی غلطی تصور کی جاتی تھی۔
پھر اکبر الٰہ آبادی وغیرہ نے اس کا بے دریغ استعمال کیا اور مرزا یگانہ ایسے ناقد نے بھی انھیں سند قرار دیا اس لیے اب اسے غلطی شاید نہیں سمجھا جاتا۔

سنگِ مرمر سا بدن، اس پہ سرو قد ایسا
در سے داخل ہو تو دہلیز میں سر لگتا ہے
سرو میرے علمِ ناقص کے مطابق وتد مفروق ہے۔ یعنی فاع کا ہم وزن۔

اشعار زیادہ رواں بنائے جا سکتے ہیں۔
 

عاطف ملک

محفلین
Top