ایک واقعہ

فہیم

لائبریرین
ہمارے نانا (یہاں واقعی ہمارے یعنی فہیم کے نانا کی بات ہورہی ہے) کے والد صاحب 5 بھائی تھے۔ جن میں ہمارے نانا کے والد صاحب سب سے چھوٹے بھائی تھے اور کے بچوں میں اکلوتے ہمارے نانا تھے۔

جبکہ دیگر بھائیوں میں ایک بھائی کے دو بیٹے بنام "اسلام" اور "رضوان"(ان میں رضوان ابھی تک حیات ہیں) تھے۔ یہ دونوں ہی ہمارے نانا سے عمر میں کم تھے اس لیے ہماری والدہ کے وہ چچا ہوئے تو ہم انہیں اسلام چچا اور رضوان چچا کے نام سے ہی پکارتے اور یاد کرتے ہیں۔

تو واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب 1947 میں پاک و ہند بٹوارا ہوا تو ہمارے تقریباً پورا ننھیال ہی سہارن پور سے ہجرت کرکے پاکستان آیا تھا۔ اس زمانے میں اسلام اور رضوان چچا دونوں ہی کم عمر یا نوجوان تھے۔ ہوا یوں کہ جب وہاں انڈیا کے اسٹیشن پر ٹرین رکی ہوئی تھی تو اسلام چچا کسی کام سے ٹرین سے اترے ان دوران ٹرین نے غالباً سیٹی ماری اور آہستہ آہستہ چلنی شروع ہوئی۔

ان کے والد صاحب گھبرا گئے اور دروازے میں آکر زور سے آواز ماری "اسلام م م م م" اب وہاں جو مجمع تھا اور شاید جوش سے پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ سب نے بیک وقت جواب دیا۔ "زندہ ہ ہ ہ ہ بادددددد" اب والد صاحب جتنی شدت سےاپنے بیٹے کو پکارتے مجمع اس سے زیادہ جوش سے زندہ باد کے الفاظ میں جواب دیتا۔

اسلام زندہ باد
 
فہیم

لائبریرین
یہ واقعہ بہت بہت سال پہلے ہماری امی جی نے سنایا تھا اس لیے ٹوٹی پھوٹی یاداشت کے سہارے جو یاد تھا لکھ مارا:)
 
La Alma

لائبریرین
کیا حسن ِ اتفاق ہے . اسی طرح کا ایک واقعہ میں نے بھی اپنی نانی اماں سے بچپن میں بارہا سنا ہے . ان کے خاندان میں بھی ایک اسلام صاحب تھے لیکن یہ واقعہ پاکستان کے کسی ریلوے سٹیشن پر ہوا تھا . بعد میں ایک آدھ جگہ پر یہ بات میں نے لطائف میں بھی پڑھی تھی . افسوس نانی جان تب تک اللہ کو پیاری ہو چکی تھیں . ورنہ میں ان سے ضرور استفسار کرتی کہ انہوں نے ہم کو الو کیوں بنایا تھا . :):)
 
زیک

مسافر

ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں
 
فہیم

لائبریرین
حیرت یہ کہ میں نے یہ واقعہ اس کے علاوہ نہیں سنا نہ کہیں پڑھا۔
اب امی سے کنفرم کرنا پڑے گا کہ یہ واقعی ہمارے بزرگوں کا واقعہ ہے یا جس کے بھی بزرگوں میں اسلام نامی شخص شامل ہے یہ ان سب کا واقعہ ہے :)

ویسے مجھے اب یہ گپ ہی لگ رہی ہےo_O
 
Top