ایک نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔------------- ایک سوال

مغزل

محفلین
گزشتہ روز میری گلی میں چار لڑکو ں پر گولیاں برسائی گئیں، حافظ فرحان موقع پر ہلاک ہوئے
آصف بعد میں اور باقی زندگی و موت کی جنگ میں مصروف ہیں۔۔ ایک پرانی خرافات پر مبنی نظم
ذہن میں آبسی ۔۔ آپ کی نذر:

crows.gif

’’ ایک سوال ‘‘

کیا یہاں فصلِ‌سر ہی کٹنی ہے ؟
کیا یہاں کوئی آدمی ہی نہیں ؟
کیا یہ میرا وطن نہیں‌لوگو ؟
کیا یہ میری زمیں نہیں لوگو ؟
کیا یہاں سب ہی گونگے بہرے ہیں ؟
کیا سبھی لوگ سورہے ہیں یہاں ؟
کیا کوئی آدمی نہیں ہم میں ؟
واقعی آدمی نہیں کوئی ؟
کیا ہمارا کوئی نہیں لوگو ؟
بس یہی اک سوال ہے میرا

م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
شکریہ جیا ۔
صادق نسیم نے کہا تھا کہ :

ہوا ہی ایسی چلی ہے ، ہر ایک سوچتا ہے
تمام شہر جلے ، ایک میرا گھر نہ جلے
(صادق نسیم)
 

ناہید

محفلین
مغل،
ایسے افسوس ناک سانحے پر لکھنے کے لیے جذبات الفاظ سے بالا تر ہوتے ہیں۔ اللہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے، آمین۔
بس دعا ہے کہ اللہ ناگہانی موت سے بچائے۔ آمین۔

ناہید
 

آصف شفیع

محفلین
نظم میں جن بد ترین انسانی رویوں کا ذکر ہے بد قسمتی سے وہ تمام ہمارے معاشرے میں بدرجہءاتم موجود ہیں۔اللہ تعالی ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔
 
Top