ایک سوال

مژگان نم

محفلین
عمیرہ احمد کہتی ہیں کہ ہمارے ہونے نہ ہونے سے صرف ہمیں فرق پڑتا ہے لیکن وہ زندگی کا کونسا مقام ہے جب ہم اپنے وجود سے اتنے لاتعلق ہوجاتے ہیں کہ ہمیں اپنے ہونے کا احساس تک نہیں رہتا زندگی سانس لیتی ہوئی لبوں کی اک جھوٹی ہنسی بن جاتی ہے اور احساس آنکھوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گم ہوئے آنسوؤں میں منجمد پڑا رہ جاتا ہے
(مژگان بونگی)
 
نایاب

لائبریرین
یہی تو وہ مقام ہوتا ہے ۔جہاں عاجز اور مجبور محض ہوتے یہ تسلیم کرنا ہی پڑتا ہے کہ
خالق کی حکمت ہی پوری ہوتی ہے ۔ سو اسی کا ذکر اسی کا شکر ۔۔
بہت دعائیں
 
یہ وہ مقام ہے جب ہم جان لیتے ہیں کہ ہمارے سمیت سب چیزیں اس جہاں میں نظر کا دھوکہ ہے، حقیقت کچھ بھی نہیں سوائے رب تعالیٰ کی ذات کے۔
 
Khuram Shahzad

محفلین
عمیرہ احمد کہتی ہیں کہ ہمارے ہونے نہ ہونے سے صرف ہمیں فرق پڑتا ہے لیکن وہ زندگی کا کونسا مقام ہے جب ہم اپنے وجود سے اتنے لاتعلق ہوجاتے ہیں کہ ہمیں اپنے ہونے کا احساس تک نہیں رہتا زندگی سانس لیتی ہوئی لبوں کی اک جھوٹی ہنسی بن جاتی ہے اور احساس آنکھوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گم ہوئے آنسوؤں میں منجمد پڑا رہ جاتا ہے
(مژگان بونگی)
واہ کیا خوب کہتی ہیں عمیرہ احمد..... ویسے بائی دی وے کیا کہتیں ہیں عمیرہ احمد؟ :confused2:کچھ سمجھ نہیں آیا..... :idontknow:ہمارا قد کوئی اتنا چھوٹا بھی نہیں ہے لیکن پھر بھی کافی ی ی ی ی ی اوپر سے گزر گیا ہے..... :sad2:
 
یاز

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ کے سوال میں دو مختلف باتیں مدغم ہو گئی ہیں۔
عمیرہ احمد نے پیرِ کامل میں کچھ ایسا مکالمہ یا جملہ لکھا تھا کہ "تمہارے ہونے یا نہ ہونے سے صرف تمہیں فرق پڑے گا"۔ میرا گمان ہے کہ یہ بات اس تناظر میں تھی کہ خود کو اتنا ناگزیر مت جانو، دوسروں کو تمہارے نہ ہونے سے بھی زیادہ فرق نہیں پڑنے والا۔ کچھ ملتی جلتی بات چرچل صاحب بھی کہہ گئے ہیں کہ "قبریں بھری پڑی ہیں ان لوگوں سے جو اپنے وقت میں ناگزیر لگتے تھے" وغیرہ وغیرہ۔

سوال کا دوسرا جزو ایک الگ معاملہ (یا فینامینا) ہے اور اس پہ مفصل بات پہلی بات سے الگ کر کے بھی ہو سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

Khuram Shahzad

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ کے سوال میں دو مختلف باتیں مدغم ہو گئی ہیں۔
عمیرہ احمد نے پیرِ کامل میں یہ مکالمہ یا جملہ لکھا تھا کہ "تمہارے ہونے یا نہ ہونے سے صرف تمہیں فرق پڑے گا"۔ میرا گمان ہے کہ یہ بات اس تناظر میں تھی کہ خود کو اتنا ناگزیر مت جانو، دوسروں کو تمہارے نہ ہونے سے بھی زیادہ فرق نہیں پڑنے والا۔ کچھ ملتی جلتی بات چرچل صاحب بھی کہہ گئے ہیں کہ "قبریں بھری پڑی ہیں ان لوگوں سے جو اپنے وقت میں ناگزیر لگتے تھے" وغیرہ وغیرہ۔

سوال کا دوسرا جزو ایک الگ معاملہ (یا فینامینا) ہے اور اس پہ مفصل بات پہلی بات سے الگ کر کے بھی ہو سکتی ہے۔
گڈ...... شاید اسی لیے مجھےپہلی پوسٹ سمجھ نہیں آئی ..... :heehee:جناب آپ نے تو ہماری عزت رکھ لی..... :thumbsup:
 
یاز

محفلین
گوگل کو زحمت دی تو ذیلی پیج پہ اس حوالے سے کافی دلچسپ مواد دکھائی دیا۔تاہم یہ بات بھی خارج از امکان نہیں ہے کہ اس ویب پیج کا اپنا مواد ہی ایسا باوثوق نہ ہو۔
The Graveyards Are Full of Indispensable Men | Quote Investigator
ہارٹ تو کہہ رہا ہے کہ مزید دو تین لوچے روسٹے جائیں۔۔۔پر فیر کدھرے بھَیڑ نا ہو ونجے۔۔ ایس لئی ٹھپیا:cool2:
 
صحیح
 
Top