ایک دن اپنے ہیرو کے نام

22اپریل 2011.
آج معین اختر مرحوم کی برسی ہے۔وہ شخص جو ایک فنکار ہی نہیں تھا بلکہ دراصل وہ ایک بہت زیادہ اچھا انسان تھا۔وہ زمانہ کے ساتھ چلنے والا نہیں بلکہ خود ایک زمانہ تھا ۔
معین اختر پاکستان ٹیلیوژن، اسٹیج اور فلم کے ایک مزاحیہ اداکار اور میزبان تھے۔ اسکے علاوہ وہ بطور فلم ہدایت کار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف کام کیا تھا
معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے کام کا آغاز 6 ستمبر، 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں، اسٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور مقصود اور بشرہ انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کر کئی معیاری پروگرام پیش کیے۔
نقالی کی صلاحیت کو اداکاری کا سب سے پہلا مرحلہ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ اداکاری کی معراج نہیں ہے۔ یہ سبق معین اختر نے اپنے کیرئر کی ابتداء ہی میں سیکھ لیا تھا۔ چنانچہ نقالی کے فن میں ید طولٰی حاصل کرنے کے باوجود اس نے خود کو اس مہارت تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس سے ایک قدم آگے جا کر اداکاری کے تخلیقی جوہر تک رسائی حاصل کی۔
معین اختر مورخہ 22 اپریل 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کرگئے ۔
انہوں نے کئی زبانوں میں مزاحیہ اداکاری کی ہے جن میں انگریزی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور بنگالی کے علاوہ کئی دیگر زبانیں شامل ہیں اور اردو میں انکا کام انکو بچے بڑے، ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول بناتا ہے۔ وہ اداکار لہری سے متاثر تھے ۔
ٹیلی وژن ڈرامے
روزی
مرزا اور حمیدہ
آخری گھنٹی
ہیلو ہیلو
انتظار فرمائیے
مکان نمبر 47
ہاف پلیٹ
فیملی 93
عید ٹرین
بندر روڈ سے کیماڑی
سچ مچ
آنگن ٹیڑھا
بے بی
رفتہ رفتہ
گم
ڈالر مین
لاؤ تو میرا اعمال نامہ
ہریالے بنے
سچ مچ پارٹ2
سچ مچ کا الیکشن
کچھ کچھ سچ مچ
رانگ نمبر
سچ مچ کی عید
چار سو بیس
نوکر کے آگے چاکر
اسٹیج ڈرامے
بڈھا گھر پہ ہے
یس سر نو سر
میزبانی
درج ذیل تقاریب میں معین اختر نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے :
Silver Jubilee in 1983
پی ٹی وی ایوارڈ شو
اعزازی استقبالیہ برائے شاہ حسین(اردن)
اعزازی استقبالیہ برائے وزیر اعظم گیمبیا دواؤد ال جوزی
دعوت تقریب برائے صدر ضیاء الحق
دعوت تقریب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
دعوت تقریب صدر جنرل یحیٰ خان
دعوت تقریب صدر غلام اسحاق خان
اعزازی استقبالیہ برائے مشہور اداکار دلیپ کمار
صدر جنرل پرویز مشرف کے روبرو میزبانی کی اور ساتھ ہی ان کی بہترین نقالی بھی کی ۔
ٹی وی شو
ففٹی ففٹی PTV
1970 الیکشن پروگرام
شو شا PTV
شو ٹائم PTV
سٹوڈیو ڈھائی PTV
اسٹوڈیو پونے تین PTV
یس سر نو سر PTV
معین اختر شو PTV
چار بیس NTM
لوز ٹاک ARY
ایکسیوز می
فلم ترميم
تم سا نہيں دیکھا (1974)
مسٹر کے ٹو
مسٹر تابعدار
گانے
البم تیرا دل بھی یوں ہی تڑپے
چھوڑ کر جانے والے
چوٹ جگر پہ کھائی ہے
رو رو کے دے رہا ہے
تیرا دل بھی یوں ہی تڑپے
درد ہی صرف دل کو ملا ہے
دل رو رہا ہے
ہوتے ہيں بے وفا
انہیں انکے کام کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغا حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا ہے۔
 
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے ۔ ٹی وی پہ اردو مزاح کی بنیا د رکھنے والوں میں سے سب سے پہلے معین اختر کا ہی نام آتا ہے ۔
 
Top