ایک جملہ کے لطائف

اے خان

محفلین
میں تو سمجھا تھا کہ یہ بات آپ کو پسند نہیں آئے گی، لیکن آپ تو کسی لڑکی کو اپنی یاد دلانے کے لیے "منشیات فروش" بننے کو بھی تیار ہیں، کوئی خدا کا خوف کریں خان صاحب یہ کدھر دھیان ہے آپ کا، کن چکروں میں ہیں، کن خیالوں میں ہیں۔ اس عمر میں خواب کاسنی اور گلابی ضرور ہوتے ہیں لیکن آپ تو کالے خواب دیکھ رہے ہیں۔
ایک جملے کے لطائف.
توبہ توبہ توبہ توبہ توبہ :wasntme: یہ تو مزاق میں کہا تھا
 
اے خان

محفلین
صاحب! خواب تو خان صاحب بھی کاسنی و گلابی ہی دیکھ رہے ہیں تاہم راستے میں چرس کی دکان پڑتی ہے، اب خان صاحب کا معاملہ کچھ یوں ہے ۔۔۔
ایک طرف اُس کا گھر، ایک طرف مے کدہ!!! :)
میری توبہ جو آج کے بعد جو خواب دیکھے تو. :noxxx:
 
خان صاحب تین ماہ پہلے کی تو بات ہے۔
خان صاحب جس رفتار سے جا رہے ہیں تو یہ کافی پہلے کی بات ہو چکی ہے. ابھی کچھ دن قبل ہی کسی شاعری کی لڑی میں فرما رہے تھے کہ پرانی یادیں تازہ ہو گئیں.
اب یہ خان صاحب بتا سکتے ہیں کہ اب تک کتنی "یادیں" ہو چکی ہیں.
 
ویسے چوہدری یہ تو تھکا لگایا تھا. اور تین ماہ کافی عرصہ ہے میرے لئیے. یونیورسٹی کی کچھ لڑکیوں کو دیکھ کر واقعی دل کرتا ہے کہ ایک رکھ کے دوں. :D:p
خیال کریں خان صاحب۔۔۔ ایک رکھ کر دینے کا دل ان 'کچھ لڑکیوں' کا بھی ہو گا۔ اب اگر آپ اور انھوں نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا تو یقین مانیں، گھاٹے میں آپ ہی رہیں گے:winking:
 
اب یہ خان صاحب بتا سکتے ہیں کہ اب تک کتنی "یادیں" ہو چکی ہیں.
خان صاحب کی یادوں سے یاد آیا کہ میرا 'پانچ' سالہ برخوردار بھی مجھے ایک دن کہہ رہا تھا کہ پاپا مجھے "میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن" والا گانا بہت اچھا لگتا ہے۔
:battingeyelashes:
 
زیک

مسافر
خان صاحب کی یادوں سے یاد آیا کہ میرا 'پانچ' سالہ برخوردار بھی مجھے ایک دن کہہ رہا تھا کہ پاپا مجھے "میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن" والا گانا بہت اچھا لگتا ہے۔
:battingeyelashes:
ناسٹالجیا کا مرض بچپن ہی میں لگ جاتا ہے۔ ایک دن میری بیٹی کہہ رہی تھی کہ آجکل کے بچے بہت خراب ہو گئے ہیں۔ میں نے کہا کہ ابھی تو تم ٹین ایجر بھی نہیں ہوئی
 
اے خان

محفلین
خان صاحب جس رفتار سے جا رہے ہیں تو یہ کافی پہلے کی بات ہو چکی ہے. ابھی کچھ دن قبل ہی کسی شاعری کی لڑی میں فرما رہے تھے کہ پرانی یادیں تازہ ہو گئیں.
اب یہ خان صاحب بتا سکتے ہیں کہ اب تک کتنی "یادیں" ہو چکی ہیں.
پرانی یادیں بہت زیادہ ہے. چونکہ ہماری عمر کم ہے اس لئیے جو دن گزر جائے اسے ماضی بنالیتے ہیں. ہر ساعت جو گزر جائے اسے یاد بنالیتے ہیں.

خیال کریں خان صاحب۔۔۔ ایک رکھ کر دینے کا دل ان 'کچھ لڑکیوں' کا بھی ہو گا۔ اب اگر آپ اور انھوں نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا تو یقین مانیں، گھاٹے میں آپ ہی رہیں گے:winking:

ہاں آپ کی بات ٹھیک ہے. کیونکہ کہاں میں اکیلا اور کہاں اتنی ساری لڑکیاں مقابلہ مشکل ہے. لیکن پھر بھی مقابلہ کرسکتے ہیں. مگر جو مجمع جمع ہوگا ان سے ڈر لگتا ہے.
 
میں نے کہا کہ ابھی تو تم ٹین ایجر بھی نہیں ہوئی
:p
اور میں نے برخوردار کو یو ٹیوب پر گانا لگا کر دیا کہ لو جی سنو۔ پھر وہ اپنے 'بچپن' کے بارے میں باتیں کرنے لگ گیا کہ 'ماما کہتی ہیں جب میں مُنا سا تھا تو کارٹ میں لیٹا رہتا تھا، روتا بہت کم تھا، شرارتیں بھی نہیں کرتا تھا اور سکول بھی نہیں جاتا تھا' ۔:battingeyelashes: پاپا وہ بہت اچھے دن تھے نا !

میں تصدیق میں سر ہلاتا جاؤں اور مسکراتا جاؤں:)
 
Top