ایک ایسا جملہ جس میں اردو کے تمام حرف تہجی اور اعراب ہو

افضل حسین

محفلین
گزشتہ دنوں اشتیاق بھائی نے ایک فونٹ کو چیک کرنے کے لئے کہا تو میں سوچ میں پڑ گیا ایک ایسا جملہ کہاں سے لاؤں جس میں اردو کے سارے حروف تہجی اور اعراب ہو۔جیسا کہ انگلش میں ایک جملہ ہے
The quick brown fox jumps over the lazy dog
اگر محفلیں ایسا ہی ایک جملہ بنائیں تو نہ صرف اس فونٹ کو چیک کرنے میں آسانی ہو گی بلکہ اردو ٹائپنگ سیکھنے والوں کو بھی بڑی مدد ملے گی امید ہے احباب اس طر ف توجہ فرمائیں گے
 
باسم

محفلین
اردو فونٹ کیلیے ایک جملہ کافی نہیں ہوگا پورا ایک مضمون چاہیے کیونکہ یہ انگریزی کی طرح صرف جدا حروف پر نہیں بلکہ حروف کی چار یعنی جدا، ابتدائی، درمیانی اور آخری اشکال پر مشتمل ہوتا ہے۔
لیگیچر کی فہرست سے بھی اردو فونٹ ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔
 
اس مسئلہ کا حل میرے پاس موجود ہے، لیکن نہائت طویل اور صبر آزما ہے۔
تختی کی طرز پر جوڑ بنائے جائیں، جو ہر حرف کو ہر حرف سے ملائے۔ یاد رہے کہتختی منتخب حروف پر مشتمل ہو تی ہے۔ مثلا ب پ ت ٹ ث میں سے صرف ایک حرف استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح باقی حروف میں سے بھی ایک ایک حرف منتخب کیا جاتا ہے۔
یہاں معاملہ اور ہے، 38 حروف کو 38 حروف سے ملائیں تو 1444 جوڑ بنیں گے جو صرف دو حرفی ہوں گے۔ یعنی ابتدائی اور آخری اشکال پر مشتمل ہوں گے۔
درمیانی شکل پھر بھی رہ جائے گی۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ فونٹ اڈیٹر میں حروف کی بنائی کو توجہ اور دیکھ بھال لیا جائے اور رنڈم 1000 حروف پرکھ لیئے جائیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل جملے میں اردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:

ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین

الف عین

شکریہ الف، یہی مجھے یاد نہیں آ رہا تھا۔
 
ابو کاشان

محفلین
مندرجہ ذیل جملے میں اردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:

ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔
یہ جملہ کس کی تخلیق ہے؟
 
arifkarim

معطل
اردو نستعلیق میں جملوں سے کام نہیں بنے گا۔ اسکے لئے لگیچر کمبینیشن چاہئے جو کہ ابرار بھائی کے اطلاقیہ سے نکالے جا سکتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
" ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے " - تخلیق : علی رضا احمد
مندرجہ بالا جملے میں اردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے "
رضائی کو غلط اوڑھنے والے مشکل پیچیدہ جملہ کی بجائے الف نظامی نے جو جملہ دیا ہے وہ زیادہ آسان اور ہمارا مزاج آشنا ہے
اسی کو رواج دینا چاہیئے
لیکن اندیشہ ہے کہ کوئی فتویٰ داغنے نہ آ جائے :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں تو آئندہ القلم فانٹ سیریز کے تمام (نسخ) فانٹس کا سکرین شارٹ اسی جملے میں دیا کرونگا۔ اس جملہ سی یہ بات آسانی سے معلوم ہو سکے گی کہ اس فونٹ میں اردو سپورٹ موجود ہے یا نہیں
 
Top