ایک ارادہ

Ali mujtaba 7

لائبریرین
میں نے انٹرنیٹ میں بچوں کے لیے مواد کی کمی کو شدت سے محسوس کیا ہے۔اس کمی کو کم کرنے کیلئے میں نے لکھنا شروع کیا اور مختلف فورمز میں اپنی بچوں کیلئے کہانیاں پوسٹ کیں۔لیکن میں نے انٹرنیٹ میں بچوں کے لیے۔ اردو میں کامکس پر بھی کمی دیکھی اب میرا ارادہ ہے کہ اردو میں بچوں کیلئے کامکس کی ویب سائٹ بنائی جائے جہاں پر بچوں کیلئے اردو کامکس کو شیئر کیا جائے۔لیکن میرے اس ارادے کو کامیاب کیسے کروں کیونکہ مجھے ویب سائٹ بنانی نہیں آتی اور اگر میں ویب سائٹ کسی طریقے سے بنا بھی لوں تو میری مدد کون کرے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ علیحدہ سے ویب سائٹ بنانے کی بجائے اگر بلاگ سیٹ اپ کر لیں تو یہ قدرے آسان رہے گا۔ بلاگر ڈاٹ کام اور ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بآسانی بلاگ شروع کیا جا سکتا ہے۔
اس ربط پر اردو کامکس سائٹ کی ایک مثال موجود ہے۔ یہ بھی بلاگ سائٹ ہے۔ جہاں تک کامکس تیار کرنے کا تعلق ہے تو اس بارے میں میری معلومات زیادہ نہیں ہیں۔ مذکورہ بالا سائٹ میں غالبا فوٹو ایڈیٹنگ کے ذریعے اردو ٹیکسٹ شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ کی ڈرائنگ اچھی ہے تو آپ اوریجنل کامکس بنانے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔
 
جی یہ بلاگ کس طرح بنایا جاتا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
پلیز بار بار لوگوں کو ٹیگ نہیں کریں۔ توجہ حاصل کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
علی مجتبی!! بچے آپ کونسی کلاس میں پڑھتے ہیں؟؟ آپ کا کہانیاں لکھنے کا شوق اپنی جگہ بہت خوب ہے۔ لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ ابھی اتنے بکھیڑوں میں نہ پڑیں۔ اس سے آپ کی پڑھائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اگر آپ پھر بھی یہ چاہتے ہیں کہ بچوں کے لیے ایسی کوئی ویب سائٹ ہو تو یہ کام اپنے کسی بڑے کو سونپیں۔ جیسا کہ آپ کے والد صاحب یا آپ کے خاندان میں سے کوئی اور جو یہ سب کرنا جانتا ہو۔ ابھی آپ بہت چھوٹے ہیں اور آپ کا وقت قیمتی ہے۔ اسے پڑھائی میں صرف کریں۔ :)
 
جی آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہوں۔سکول سے گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں ہیں تو سوچا کہ ان چھٹیوں میں کیا کروں تو سوچا کہ بچوں کے لیے کامکس کی کوئی ویب سائٹ بنا دوں
 
اچھی بات ہے!! آپ کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ آپ نے بتایا تھا کہ آپ کے خاندان کے اور افراد بھی لکھاری ہیں۔ شاید آپ کے والد صاحب بھی۔ آپ نے ان سے مشورہ کیا اس سلسلے میں؟؟ جتنے اچھے طریقے سے وہ آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں، اس طرح کوئی بھی نہیں کر سکتا۔
 
زیک

مسافر
علی مجتبی!! بچے آپ کونسی کلاس میں پڑھتے ہیں؟؟ آپ کا کہانیاں لکھنے کا شوق اپنی جگہ بہت خوب ہے۔ لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ ابھی اتنے بکھیڑوں میں نہ پڑیں۔ اس سے آپ کی پڑھائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اگر آپ پھر بھی یہ چاہتے ہیں کہ بچوں کے لیے ایسی کوئی ویب سائٹ ہو تو یہ کام اپنے کسی بڑے کو سونپیں۔ جیسا کہ آپ کے والد صاحب یا آپ کے خاندان میں سے کوئی اور جو یہ سب کرنا جانتا ہو۔ ابھی آپ بہت چھوٹے ہیں اور آپ کا وقت قیمتی ہے۔ اسے پڑھائی میں صرف کریں۔ :)
غیرمتفق! یہی تو وقت ہے ایسے کام کرنے کا۔
 
محمدظہیر

محفلین
علی مجتبی!! بچے آپ کونسی کلاس میں پڑھتے ہیں؟؟ آپ کا کہانیاں لکھنے کا شوق اپنی جگہ بہت خوب ہے۔ لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ ابھی اتنے بکھیڑوں میں نہ پڑیں۔ اس سے آپ کی پڑھائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اگر آپ پھر بھی یہ چاہتے ہیں کہ بچوں کے لیے ایسی کوئی ویب سائٹ ہو تو یہ کام اپنے کسی بڑے کو سونپیں۔ جیسا کہ آپ کے والد صاحب یا آپ کے خاندان میں سے کوئی اور جو یہ سب کرنا جانتا ہو۔ ابھی آپ بہت چھوٹے ہیں اور آپ کا وقت قیمتی ہے۔ اسے پڑھائی میں صرف کریں۔ :)
اگر یہ اس فیلڈ میں مسلسل محنت کریں اور کم از کم 10،000 گھنٹے کی مشق کریں، یعنی اب سے لے کر 8 سے 10 سال ، تو یہ اپنی فیلڈ میں ورلڈ کلاس ہو جائیں گے۔کسی کی سرپرستی میں یہ کام ہونا چاہیے۔:)
 
لاریب مرزا

محفلین
غیرمتفق! یہی تو وقت ہے ایسے کام کرنے کے
ہم نے صرف پڑھائی ڈسٹرب ہونے کے خدشے سے ایسا کہا تھا۔ یوں بھی اگر ان کو اتنی دلچسپی ہے تو بجائے ادھر ادھر سے معلومات اکٹھی کرنے کے یہ اپنے کسی بڑے سے مشورہ کر کے کوئی شارٹ کورس یا کسی کی مدد سے بہتر طور پر یہ کام کر سکتے ہیں۔
 
بچوں کے لئے سیدھی سادی پڑھائی کے علاوہ دوسری دلچسپیاں بہت اہم ہیں۔ اور ہر کام آرگنائزڈ انداز سے کرنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا کچھ فری ہینڈ ہونا چاہیئے۔ شوق ہو تو کریئیٹو رائٹنگ یا کامک ڈرائنگ کی کلاس لی جا سکتی ہے۔ میری بیٹی نے پچھلی گرمیوں میں دونوں لی تھیں۔

ہاں بڑوں کا مشورہ اچھی چیز ہے۔
 
Top