ایک ادبی خوش خبری

جیہ

لائبریرین
آپ سب اہلِ محفل کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ دیوانِ غالب کا اولین نسخہ جو کہ نسخۂ حمیدیہ یا نسخۂ بھوپال کے نام سے مشہور ہے، کی ٹائپنگ مکمل ہو چکی ہے اور آج کل میں اس کی پروف ریڈنگ کر رہی ہوں۔ جوں ہی اس کی پروف ریڈنگ مکمل ہوتی ہے ، اسے آپ کی خدمت میں بابا جانی جنابِ اعجاز اختر کی نظرِ ثانی اور مختصر تعارف کے بعد محفل کے وکی وکا پر پیش کیا جائے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ یہ نادر دیوان جلد از جلد آن لائن ہو۔ انشاء اللہ۔ اس کتاب کے آن لائن ہونے کا کریڈٹ میرے میرے شفیق، میرے استاد محترم ، میرے بابا جانی جناب اعجاز اختر صاحب کو جاتا ہے جن کی خواہش نے مجھے مجبور کیا کہ میں اس کتاب کی ٹائپنک بازار سے کچھ پیسے دے کر کروالوں کہ 290 صفحوں پر مشتمل کتاب کی ٹائپنگ میرے بس کی بات نہیں تھی۔۔۔
اس کتاب کے دیباچے سے ایک اقتباس:

مرزا غالب کی وفات کے پچاس سال بعد بھوپال کے کتب خانۂ حمیدیہ میں دیوانِ غالب کا سب سے پہلا نسخہ ایک خوش نما مخطوطے کی صورت میں دستیاب ہوا۔ اس دریافت نے اُس زمانے کے ادبی حلقوں میں ایک سنسنی سی پیدا کر دی کیونکہ غالب کا پہلا دیوان اُس بے دریغ قطع و برید کے باعث، جس کا ذکر حالی، آزاد اور خود غالب نے کیا ہے، محض ایک ادبی حکایت بن کر رہ گیا تھا۔ اب جو یہ پورا دیوان غیر مترقبہ طور پر میسر ہوگیا تو اکثر اہلِ ذوق نے اس کی طباعت و اشاعت کا خیر مقدم کیا، اگر چہ بعض لوگوں کو اعتراض ہوا کہ جو اشعار مرزا غالب نے خود رد کردیے تھے، اُنہیں اس طرح نشر کر کے گڑے مردے اکھیڑنا کیا ضرور ہے۔ با ایں ہمہ بھوپال کے ڈائرکٹر سر رشتۂ تعلیم، ضیاء العلوم مفتی محمد انوار الحق، کے فہمِ سلیم نے صحیح فیصلہ کیا اور دیوان غالب کا یہ نسخہ جو نواب محمد حمیداللہ خان کے اعزازمیں "نسخۂ حمیدیہ" کہلایا، مفتی صاحب کے اہتمام سے مخطوطے کی کتابت کے ٹھیک ایک صدی بعد 1921عیسوی میں شائع ہوگیا۔
قلمی دیوان کی کتابت نومبر 1821عیسوی میں تکمیل کو پہنچی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ بہن، آپ کو بہت مبارک ہو اور آپ کی کاوشوں کا بھی بہت شکریہ۔ میری گزارش ہے کہ اسے آن لائن رکھنےکے لیے فورم کے وکی کی بجائے اب لائبریری سائٹ‌ کا استعمال کریں۔ آئندہ لائبریری پراجیکٹ کا تمام کام اسی سائٹ پر ہوا کرے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جیہ اور اعجاز بھائی آپ کو بھی۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک عرصے بعد تمہیں محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
سسٹرجیہ، آپکواسکی پیشگی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔
سسٹرجیہ، اگریہ بات تھی توآپ ہمیں حکم کرتیں 290 صفحات توانشاء اللہ میں اوربھائی شمشاد، نے ہی لکھ دینے تھے۔ویسے آپ ہیں کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:



والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
ایک جوجو ہماری بیٹی ہے۔ (فیض سے معذرت کے ساتھ) وہ ایسے ہی گریٹ کام کرتی رہتی ہے۔ جزاک اللہ خیر بٹیا۔ امید ہے کہ جلد ہی اس کی فائل بھیج دو گی۔
اب میرا نشانہ کالی داس گپتا کی دیوابِ غالب کامل ہے۔ یعنی جو اشعار ان دونوں نسخوں میں شامل نہ ہوئے ہوں۔ اور یہ کام وہی کر سکتا ہے جس کے پاس کالی داس کا نسخہ دستیاب ہو۔ ہے کوئی یہاں اردو محفل میں جو اس کو مہیا کر سکے چاہے سکین کی صورت میں؟
 
بہت زبردست کام کیا ہے اور جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

شمشماد اور جاوید بھائی کا گلہ جائز ہے کہ ٹائپنگ کے لیے پوری ٹیم موجود تھی اور اتنے صفحات تو واقعی صرف شمشاد اور جاوید بھائی نے ہی کر دینے تھے ۔

دیکھتے ہیں اب اس کے بعد کس فرہنگ پر کام شروع ہو پاتا ہے یا کچھ دیر لگے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ،

دلی خوشی ہوئی جان کر ! بہترین !!

اور اس سے بھی بڑھ کر خوشی اتنے دن بعد آپ کو محفل پر دیکھ کر ہوئی !
 

جیہ

لائبریرین
لگتا ہے میری محنت اکارت گئی۔ 24 گھنٹے ہو گئے ہیں نسخہ حمیدیہ وکا وکی پر پوسٹ کیے۔ اطلاع کے لیے دھاگہ بھی کھولا تھا۔ کسی نے گھاس ہی نہیں ڈالی :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
گھاس بہت مہنگی ہے، آجکل تو کوئی ہوا کھانے کو بھی نہیں کہتا، گھاس تو دور کی بات ہے۔
ربط دو ابھی دیکھتا ہوں۔
خوشی ہوئی کہ آج ہی دوسری بھتیجی بھی مل گئی۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے سوری، ساری گھاس میں خود ہی کھا گیا تمھارے لیے چھوڑی ہی نہیں !!!
اور جوجو میں اپنے ای میل کے جواب کا بھی منتظر ہوں۔ جلد ہی نسخۂ حمیدیہ بھی میری سائٹس پر اپ لوڈ ہو جائے گا۔
یہ 4شئرڈ اور میگا اپ لوڈ تو لگتا ہے کہ ہندوستان میں کام ہی نہیں کرتے۔ یہی جواب ملتا ہے کہ بعد میں کوشش کریں۔ وہ بھی کبھی کبھی جب انٹر نیٹ اکسپلورر میں دیکھوں تو، ورنہ فائر فاکس یا اوپیرا تو چپ چاپ بیٹھا رہتا ہے اور فائل اپ لوڈ کا بٹن یا ربط ہی ظاہر نہیں‌ہوتا۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
گھاس بہت مہنگی ہے، آجکل تو کوئی ہوا کھانے کو بھی نہیں کہتا، گھاس تو دور کی بات ہے۔
ربط دو ابھی دیکھتا ہوں۔
خوشی ہوئی کہ آج ہی دوسری بھتیجی بھی مل گئی۔

غلطی ہوگئ تھی۔ مجھے آپ کے مشہوری والے دھاگے پر آنا تھا۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ربط یہ ہے

اور بھتیجی ملی کہاں ہے۔ میں تو اس کی بد روح ہوں :evil:
 

جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ارے سوری، ساری گھاس میں خود ہی کھا گیا تمھارے لیے چھوڑی ہی نہیں !!!
اور جوجو میں اپنے ای میل کے جواب کا بھی منتظر ہوں۔ جلد ہی نسخۂ حمیدیہ بھی میری سائٹس پر اپ لوڈ ہو جائے گا۔
یہ 4شئرڈ اور میگا اپ لوڈ تو لگتا ہے کہ ہندوستان میں کام ہی نہیں کرتے۔ یہی جواب ملتا ہے کہ بعد میں کوشش کریں۔ وہ بھی کبھی کبھی جب انٹر نیٹ اکسپلورر میں دیکھوں تو، ورنہ فائر فاکس یا اوپیرا تو چپ چاپ بیٹھا رہتا ہے اور فائل اپ لوڈ کا بٹن یا ربط ہی ظاہر نہیں‌ہوتا۔

السلام علیکم بابا جانی
مجھے بہت افسوس ہے کہ ای میل کے جواب کا موقع نہیں ملا۔ بعد میں بھول ھی گئی تھی۔ فائل تو آپ کے پاس ہے وہی فائل اپ لوڈ کی ہے۔ بس مضمون میں حسب ارشاد کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ میں ای میل کا جواب بھی دے رہی ہوں اور فائل دوبارہ بھیج رہی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بد روح بھی چلے گی کوئی بات نہیں، آئے تو سہی۔

ویسے تم نے اور امن نے کوئی معائدہ کیا ہوا تھا؟
 
Top