ایڈوبی ایلسٹریٹر یا کورل ڈرا

عائشہ خٹک

محفلین
اشتیاق علی صاحب : مجھے Traceکے باریمٰن بتائیں کہ کورل ڈرا میں مکمل tracing کیسے ہوتی ہے ۔ میں نے quick کی ہے لیکن اس کی quality صحیح نہیں ہے

6poy6a.jpg
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق علی صاحب : مجھے Traceکے باریمٰن بتائیں کہ کورل ڈرا میں مکمل tracing کیسے ہوتی ہے ۔ میں نے quick کی ہے لیکن اس کی quality صحیح نہیں ہے

6poy6a.jpg
کورل ڈرا میں جو آٹو ٹریسنگ ہے اس میں تو کوالٹی خراب ہو گی ہی۔ اسے آپ مینول ٹریس آؤٹ کریں۔ یعنی خود سے بنائیں تو پھر کوالٹی صد فیصد درست رہے گی۔ :):):):)
 

باسم

محفلین
کورل میں ٹری کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
گوگل کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں درمیانی لائن کی ٹریسنگ کا اختیار بھی ہے؟
 

الکبیر

محفلین
میرا تجربہ ہے کہ جو کام آپ السٹریٹر میں پانچ منٹ میں کر سکتے ہیں، وہی کام کورل میں انجام دینے میں آپ کو دس منٹ لگیں گے۔پاکستان میں کورل زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور کورل کے کچھ فیچرز یقینا انوکھے ہیں لیکن ایک بار آپ السٹریٹر سیکھ جائیں تو پھر آپ کو کورل میں کام کرنے میں مزا نہیں آئے گا۔

یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ کرنے والے کو مہارت کتنی ہے۔۔۔۔ ویسے شوبی بھائی کی بات نے تو۔۔۔
"اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے"
:cry2:
 
یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ کرنے والے کو مہارت کتنی ہے۔۔۔ ۔ ویسے شوبی بھائی کی بات نے تو۔۔۔
"اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے"
:cry2:
آپ کی تو کیا ہی بات ہے جناب!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔ آپ تو ماشاءاللہ علماء ِ کورل ڈرا میں شامل ہیں۔ آپ کے لیے کیا مشکل ہوگا بھلا؟
 

Shaidu

محفلین
جتنی آسانی سے ہم السٹریٹر میں فریمز یا بارڈرز بناتے ہیں ، کیا اتنی آسانی سے ہم کورل ڈرا میں اپنی مرضی کے فریمز بارڈرز بنا سکتے ہیں ۔ جیسے کہ میں نے نیچے دیئے گئے اپنے بنائے ابجیکٹس سے بنایا ہے

mjr607.jpg


اور جو فریم - بارڈر میں نے بنایا ہے وہ یہ ہے

o10gpg.jpg


کیا اتنی آسانی سے ہم کورل ڈرا میں ہم یہ بنا سکتے ہیں
 

الکبیر

محفلین
اپنے اس ڈیزائن سے آپ فریم بنائیں، لائن پر اپلائی کر کے ڈیزئن بنائیں، ٹیکسٹ لکھ لیں۔۔۔ اور بہت کچھ آپ کورل ڈرا میں بھی کر سکتے ہیں!
اس قسم کا ایک ویڈیو ٹیوٹوریل بھی میری کورل ڈرا کی پہلی سی ڈی میں موجود ہے۔ :)
 

عائشہ خٹک

محفلین
الکبیر ،
Shaidu
،
شعیب سعید شوبی
،
اشتیاق علی
،

آپ صاحبان مجھے یہ بتائیں کہ جو امیج میں نے اٹیچ کیا ہے وہ ایک خوبصورت اللہ کے 99 ناموں والا ڈیزائن ہے ، یہ ایڈوبی ایلسٹریٹر میں بنایا گیا ہے یا کورل ڈرا میں ۔ کیا آپ میں کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کونسے سوفٹوئر میں بنا ہے۔ اور اگر یہ بھی سیکھا دے کہ کیسے بنایا گیا ہے تو میں احسان مند رہونگی

34gouma.jpg
 
Top