ایڈوبی ایلسٹریٹر یا کورل ڈرا

کورل ڈرا آسان ان لوگوں کے لیے آسان ہے جنہوں نے پہلے کبھی کسی گرافکس سافٹ وئیر کو استعمال نہیں کیا۔ اب آپ کے معاملے کی طرف دیکھیں تو آپ نے فوٹو شاپ بھی یوز کیا ہوا ہے تو اب یہ کہنا کہ السٹریٹر سیکھنا آسان ہے ، درست بھی ہو سکتا ہے۔ اور میرے خیال سے تو واقعی یہ بات درست ہو سکتی ہے کہ فوٹو شاپ کو جس نے استعمال کیا یا کر رہا ہے السٹریٹر کو جلد سیکھ لے گا۔
دونوں سافٹ ویئرز اپنی اپنی جگہ بہترین ہیں! پسند پسند کی بات ہے! میں بس اپنا ذاتی تجربہ بتا رہا ہوں۔ کورل ڈرا ہی سے میں نے گرافکس پر کام کرنا شروع کیا تھا، پھر فری ہینڈ استعمال میں رہا مگر جب السٹریٹر سیکھا تو مجھے السٹریٹر ہی تینوں میں سب سے زیادہ آسان لگا!
 
عائشہ خٹک

محفلین
اوپر والے امیج میں آپ نے لوگو کی Opacity کو کم کیا ہے اور کورل میں آپ کو پتہ نہیں چل رہا کہ کیسے کم کرنی ہے۔
اس کے لیے یہ امیج ملاحظہ کریں۔

یہ والا ٹول استعمال کریں۔
transparency.jpg

اور طریقہ کار یہ ہے۔
transparency1.jpg
یہ transparency تو کئی بار میری نظر سے گزری لیکن جب نطریں opacity تلاش کرہی ہو تو اس طرف دھیان کب جاتا ہے
 
عائشہ خٹک

محفلین
دونوں سافٹ ویئرز اپنی اپنی جگہ بہترین ہیں! پسند پسند کی بات ہے! میں بس اپنا ذاتی تجربہ بتا رہا ہوں۔ کورل ڈرا ہی سے میں نے گرافکس پر کام کرنا شروع کیا تھا، پھر فری ہینڈ استعمال میں رہا مگر جب السٹریٹر سیکھا تو مجھے السٹریٹر ہی تینوں میں سب سے زیادہ آسان لگا!
السٹریٹر مجھے اس لیئے آسان لگ رہا ہے کہ Adobe Photoshop میں گزشتہ کئی سال سے استعمال کر رہی ہوں - Adobe Illstrator کے کئی tools اور features استعمال میں Adobe Photoshop جیسے ہی ہیں ۔ کورل ڈرا میں Tracing کے options اتنے نہیں جتنے Adobe Illstrator میں ہیں ۔ خیر I am attractive to both of them اسلیے دونوں کو ہی سیکھنا چاہتی ہوں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
گرافکس سوفٹویر پر انہی کو آسانی سے مہارت حاصل ہوتی ہے جو خود بھی اچھے آرٹسٹ ہوتے ہیں۔ مجھے گرافکس کے معمول کے کام کے لیے بھی کافی تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ باقی سوفٹویر کی چوائس ہر ایک کی اپنی ہوتی ہے۔
 
عائشہ خٹک

محفلین
کورل ڈرا آسان ان لوگوں کے لیے آسان ہے جنہوں نے پہلے کبھی کسی گرافکس سافٹ وئیر کو استعمال نہیں کیا۔ اب آپ کے معاملے کی طرف دیکھیں تو آپ نے فوٹو شاپ بھی یوز کیا ہوا ہے تو اب یہ کہنا کہ السٹریٹر سیکھنا آسان ہے ، درست بھی ہو سکتا ہے۔ اور میرے خیال سے تو واقعی یہ بات درست ہو سکتی ہے کہ فوٹو شاپ کو جس نے استعمال کیا یا کر رہا ہے السٹریٹر کو جلد سیکھ لے گا۔
میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے ۔ جو ایڈوب کا user ہے وہ السٹریٹر کو ترجیح دےگا ۔ اور جس نے کبھی کوئی ایڈوبی کا کوئی سوفٹوئر use نہیں کیا ہے ۔ ہو سکتا ہے اسکی پہلی ترجیح کورل ڈرا ہی ہو۔ میرا کزن جو ایک ڈیزائنر ہے جو سعودی عربیہ میں ایک ڈیزائنر کی جاب کر رہا ہے ( جن کے ڈئزائن دیکھکر مجھے ڈئزائن بننے کا شوق پیدا ہوا ) انہوں نے مجھے یہی بتایا کہ adobe Illstrator ایک انڈسٹری سٹینڈرڈ سوفٹوئر ہے ۔ اور ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں میں فرق ایسا ہے جیسے ایک ٹائپ رائٹر مشین اور کمپیوٹر میں ہوتا ہے ۔ ( بقول ان کے کورل ڈرا ایک ٹائپ رائٹر مشین ہے اور السٹریٹر ایک کمپیوٹر) لیکن ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورل ڈرا سیکھنے میں السٹریٹر کے نسبت آسان ہے ۔
دونوں ایک ہی کام کرتے ہیں ۔ لیکن السٹریٹر کے فیچرز زیادہ ہے ۔
اب اللہ جانے کونسا سوفٹوئر بہتر ہے ۔ انشااللہ میں دونوں ہی کو سیکھنے کی کوشش کرونگی ۔ ( اگر لوڈشیڈنگ نہ ہو تو شائد میرے 25 گھنتٹے کمپیوٹر کے سامنے ہی گزریں )
 
جو ڈیزائن یا شاہکار آپ دونوں سافٹ ویئرز میں تیار کریں، اس کا اسکرین شاٹ یہاں بھی شیئر کریں۔ کوئی مسئلہ درپیش ہو، یا کوئی نئی چیز سیکھیں وہ بھی! شکریہ!
 
سعادت

تکنیکی معاون
کنفیوزن یہ ہے کہ میں اڈوبی السٹریٹر سیکھوں یا کورل ڈرا

آپ اگر چاہیں تو کورل ڈرا اور اڈوب السٹریٹر کی جگہ اِنک سکیپ بھی آزما سکتی ہیں۔ اِنک سکیپ آزاد مصدر اور مفت سوفٹویئر ہے، اور (کم از کم میرے خیال میں) آسان بھی ہے۔ نئے یوزرز کے لیے اِنک سکیپ کے ہیلپ مِینو میں ٹیوٹوریلز کے ذیل میں نہایت مفید ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں، جن کے ذریعے اِنک سکیپ کے کئی فیچرز سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس coreldraw x4 اور Adobe Illustrator CS5 (جو میری کزن نے مجھے ڈی وی ڈی لاکے دی تھی) ایلسٹریٹر مجھے اسلیے آسان لگتا ہے کہ میں ایڈوبی فوٹوشاپ میں کام کرنے کا تھوڑا بہت تجربہ ہے ۔ اور یہ موا ایلسٹریٹر مجھے فوٹوشاپ جتنا آسان لگتا ہے ۔ خیر میں دونوں کو سیکھنے کی کوشش کرونگی ۔ اور امید ہے آپ میری ہیلپ ضرور کرئنگے۔ اور اپنا سبق یہاں شئر کرونگی ۔ آپ ایک اچھے استاد ثابت ہونگے ۔ ایک کند ذہن شاگرد کو دیکھ کر بھاگئینگے نہیں۔ :)
نو کمنٹس :D
 
آپ اگر چاہیں تو کورل ڈرا اور اڈوب السٹریٹر کی جگہ اِنک سکیپ بھی آزما سکتی ہیں۔ اِنک سکیپ آزاد مصدر اور مفت سوفٹویئر ہے، اور (کم از کم میرے خیال میں) آسان بھی ہے۔ نئے یوزرز کے لیے اِنک سکیپ کے ہیلپ مِینو میں ٹیوٹوریلز کے ذیل میں نہایت مفید ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں، جن کے ذریعے اِنک سکیپ کے کئی فیچرز سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اِنک اسکیپ کا ایک فیچر ایسا ہے جو السٹریٹر اور کورل ڈرا میں بھی نہیں اور وہ ہے یونی کوڈ سپورٹ!
 
عائشہ خٹک

محفلین
جو ڈیزائن یا شاہکار آپ دونوں سافٹ ویئرز میں تیار کریں، اس کا اسکرین شاٹ یہاں بھی شیئر کریں۔ کوئی مسئلہ درپیش ہو، یا کوئی نئی چیز سیکھیں وہ بھی! شکریہ!
میں نے آج جو کچھ سیکھا ہے وہ میں نے دونوں میں بنایا ہے ۔ آپ سے اور اشتیاق علی سے گزارش ہے اگر کہیں غلطی ہو تو ضرور بتا دیا کریں کہ اس کو کیسے ٹھیک کریں۔ یہ ایک ہی ڈیزائن ہے جو مجھے کورل ڈرا میں بنانے میں بہت آسان لگا ۔ لیکن بات پھر وہی آتی ہے کہ آلسٹریٹر میں فیچر اتنے زیادہ ہیں کہ کبھی کبھی سمجھ نہیں آتا کہ کونا استعمال کروں
feqkx0.jpg
 
اشتیاق علی

ایسا ایک دائرہ کو مختلف زاویوں پر گھمانے پر بنتا ہے۔
 
عائشہ خٹک

محفلین
آپ اگر چاہیں تو کورل ڈرا اور اڈوب السٹریٹر کی جگہ اِنک سکیپ بھی آزما سکتی ہیں۔ اِنک سکیپ آزاد مصدر اور مفت سوفٹویئر ہے، اور (کم از کم میرے خیال میں) آسان بھی ہے۔ نئے یوزرز کے لیے اِنک سکیپ کے ہیلپ مِینو میں ٹیوٹوریلز کے ذیل میں نہایت مفید ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں، جن کے ذریعے اِنک سکیپ کے کئی فیچرز سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہاں تو کورل ڈرا اور ایلسٹریٹر کا جھگڑا چل رہا ہے ۔۔ فی الحال انک سکیپ کی جگہ نہیں بنتی
 
باسم

محفلین
پرسوں ہی میں نے انک اسکیپ ٹرائی کیا بہت خوشی ہوئی کہ اردو سپورٹ کرتا ہے
اور جو کام میں کورل میں کرنا چاہ رہا تھا تحریر فونٹ کیلیے وہ اس میں بھی ہوسکتا ہے
ویسے فوٹو شاپ کے عادی لوگوں کیلیے گمپ بھی اچھا ہے آزاد مصدر میں
 
میں نے آج جو کچھ سیکھا ہے وہ میں نے دونوں میں بنایا ہے ۔ آپ سے اور اشتیاق علی سے گزارش ہے اگر کہیں غلطی ہو تو ضرور بتا دیا کریں کہ اس کو کیسے ٹھیک کریں۔ یہ ایک ہی ڈیزائن ہے جو مجھے کورل ڈرا میں بنانے میں بہت آسان لگا ۔ لیکن بات پھر وہی آتی ہے کہ آلسٹریٹر میں فیچر اتنے زیادہ ہیں کہ کبھی کبھی سمجھ نہیں آتا کہ کونا استعمال کروں
feqkx0.jpg
بہت اچھے!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!:great:

ان ٹیوٹوریلز کو بھی دیکھیں اور السٹریٹر کی "خفیہ" خوبیوں کا تجربہ کریں:
 
عائشہ خٹک

محفلین
بہت اچھے!۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!:great:

ان ٹیوٹوریلز کو بھی دیکھیں اور السٹریٹر کی "خفیہ" خوبیوں کا تجربہ کریں:

واقعی السٹریٹر زبردست ہے ۔۔۔۔ امیزنگ
 
شمشاد

لائبریرین
اب آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ اپنے ملنے جُلنے والوں کو اردو محفل کی راہ دکھائیں۔ صحیح کہہ رہا ہوں ناں میں؟
 
Top