مبارکباد ایچ اے خان صاحب کے چودہ ہزار مراسلات

سید عاطف علی

لائبریرین
ارے بھئی اتنا متنازع پس منظر !!!
پھر تو خاں صاحب سے پر زور اپیل ہے کہ اپنے سٹانس کو ذرا شائستگی کا پابند کریں اور اور اگر پابندی کی حدود سے شخصی اختلاف ہے تو محض انسانی اور اخلاقی لحاظ برت کر ہی تلافی کرلیں اس محفل کے سبھی ارکان خصوصا خواتین معزز ،سنجیدہ اور باوقار ہیں اور مراسلوں میں اور مباحثوں میں ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے ۔ گفتگو کے ماحول کو ناگوار حد تک لے جانے میں سبھی کوخیال رکھنا چاہیئے۔اس محفل کو اپنی محفل سمجھیں اور اس کے وقار بھی قائم رکھنے بلکہ بلند کرنے کا سبب بنیں ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
خوب مشاہدہ ہے! :)

کسی کے مبارکبادی دھاگے میں منفی بات کہنا اچھا تو نہیں لگتا لیکن پھر بھی کہنا چاہوں گا کہ میرے خیال سے محفل کے مخصوص حلقے میں ان کی حالیہ ہر دلعزیزی دراصل ان کے صائمہ شاہ سے الجھنے بلکہ ان کو تنگ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ورنہ موصوف کی ٹرولنگ سے محفل اور اس سے باہر بھی لوگ ایک عشرے سے عاجز ہیں۔
خان صاحب کے متعفن لہجے کے باوجود ایک " مخصوص " حلقے کی جانب سے انہیں بہت پذیرائی ملی صرف اس لئے کہ ان کے لہجے کا تعفن مجھ پر گر رہا تھا ۔کسی بھی نئی فیک آئی ڈی کی پہچان کا بھی ایک ہی فلٹر ہے صائمہ شاہ سے ناراضگی حالانکہ ہیڈ کوارٹر ایک ہی ہے سب کا مگر پہچان صرف اتنی ہی ہے جب چند لمحے پہلے پیدا ہوئی آئی ڈی بھی میرے بارے میں زہر اگلنے لگے ۔
 
زیک

مسافر

مقبولیت مبارک ہو
 
سین خے

محفلین
ظفری بھائی لوگ ان صاحب کو "راست گو" اور "درست گو" اور نہ جانے کون سا "گو گو" ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جنہوں نے نہ صرف شاید اپنی عمر کبھی درست نہیں بتائی بلکہ نام بھی غلط ہی لگتا ہے۔ اگر کوئی ان کی حقیقت بیان کرنا چاہے تو یہاں ان کے دیوانے، جو کہ صرف ابھی چند دن پہلے ہی سے ان کے دیوانے بنے ہیں اور بھی ایک خاص وجہ سے، نہ جانے کون کون سے "اقوالِ زریں" بیان کرنے لگ جاتے ہیں اور کون کون سی مہروں کے ٹھپے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

حالانکہ ان سب کو کچھ علم نہیں ہے کہ یہ موصوف کس طرح محفل کی خواتین ارکان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں، کس کس طرح سے ان کو پیغامات بھیجتے ہیں اور کیا کیا کرتے پھرتے ہیں۔ میں جب ناظم تھا تو یہ ایشو میرے سامنے آتا رہتا تھا اور اس کے لیے ان کو وارننگ بھی دی گئی تھی اور بین بھی کیا گیا تھا اور ابھی تک یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور اپنی روش پر قائم ہیں اور ان کی خلاف شکایات بھی ویسے ہی ہیں۔

میں پبلک فورم پر اس طرح کی بات نہیں کرتا لیکن کچھ دنوں سے ان کی بڑھتی ہوئی "ہر دل عزیزی" کے پردے میں "حرکتیں" جاری رہنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔

مجھے یہ سب جان کر کافی حیرت ہوئی :eyeroll: کیونکہ مجھے کبھی بھی کم از کم یہاں پر اس قسم کے روئیے کا ڈر محسوس نہیں ہوا۔ شائد یہی وجہ ہے کہ چاہے کتنا ہی گھٹا ہوا ماحول ہو پر میں یہاں آرام سے چلی آتی ہوں۔

میں جو بات کہنے والی ہوں وہ موضوع سے مطابقت تو نہیں رکھتی ہے مگر پتہ نہیں آئندہ کہیں اس طرح کی بات کہنے کا موقع ملے یا نہیں سو کہے دینا ہی بہتر ہے۔

ویسے تو خیر ہر کسی کی مرضی ہے کہ کون اپنے بارے میں کتنی معلومات آنلائن شئیر کرنا پسند کرتا ہے پر مجھے ایک بات کی کافی حیرت ہوتی ہے کہ آنلائن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے بارے میں بے انتہا کم بتانا پسند کرتے ہیں جیسے وارث بھائی آپ نے نام اور عمر کی بات کی۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانا کافی پسند ہے۔ جہاں کسی پر شکوک و شبہات ظاہر کئیے جا رہے ہوں گے یہ کہیں نا کہیں آس پاس ہی منڈلاتے نظر آئیں گے۔

مجھے کافی حیرت ہوتی ہے کہ ایسی بھی کیا بہادری؟؟ کل کو ان پر بھی تو شک کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟؟؟ یا پھر یہ کسی قسم کے ذاتی بغض و عناد کا چکر ہے کہ جیسے ہی کسی خاص شخصیت کو بے عزت کرنے کا موقع نظر آیا تو فوراً ہی کودتے پھاندتے، گرتے پڑتے چلے آئے! یہ تو وقت وقت کا کھیل ہے۔ ہو سکتا ہے کل کو ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو کل کو سارا شک ان کی طرف چلا جائے۔

یہ میں ایک عمومی روئیے کی بات کر رہی ہوں۔ یہاں پر تو ایسا بہرحال بہت کم ہے اور اس کا کریڈٹ یہاں کے کرتا دھرتا اور فعال ترین اراکین کو جاتا ہے کیونکہ یہاں پر زیادہ تر افراد اپنے بارے میں ٹھیک معلومات فراہم کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس طرح دوسروں کی ہمت بھی بندھتی ہے کہ وہ اپنے بارے میں سچ کہیں۔

ویسے اس وقت انتظامیہ کی تعریف کرنے کا میرا دل تو نہیں کر رہا کیونکہ عام زندگی میں میں لیڈران اور کرتا دھرتا قسم کے لوگوں سے کافی دور رہنا پسند کرتی ہوں (کیونکہ میرا کافی تلخ تجربہ ہے) :whistle: لیکن خیر سچ بات بولنی چاہئیے تو یہ کافی اچھی بات ہے کہ کم از کم کبھی کوئی ڈمی ایڈمن آئی ڈی وجود آتے نظر نہیں آئی۔ نہ ہی اس کے پیچھے چھپ کر کسی کو بین کیا گیا اور نہ ہی کسی اور کا نام لگایا گیا کہ ہم تو اب ہیں ہی نہیں انتظامیہ میں، فلاں فلاں ہے، اس کا کارنامہ ہے، ہم تو بالکل شیرخوار بچوں کی طرح معصوم ہیں۔:smug: کم از کم جو بھی کیا گیا خود گالیاں اور جوتے کھا کر کیا گیا۔ :D کسی شیلڈ کا سہارا لے کر تعریفیں تو نہیں بٹوری گئیں۔
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی لوگ ان صاحب کو "راست گو" اور "درست گو" اور نہ جانے کون سا "گو گو" ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جنہوں نے نہ صرف شاید اپنی عمر کبھی درست نہیں بتائی بلکہ نام بھی غلط ہی لگتا ہے۔ اگر کوئی ان کی حقیقت بیان کرنا چاہے تو یہاں ان کے دیوانے، جو کہ صرف ابھی چند دن پہلے ہی سے ان کے دیوانے بنے ہیں اور بھی ایک خاص وجہ سے، نہ جانے کون کون سے "اقوالِ زریں" بیان کرنے لگ جاتے ہیں اور کون کون سی مہروں کے ٹھپے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

حالانکہ ان سب کو کچھ علم نہیں ہے کہ یہ موصوف کس طرح محفل کی خواتین ارکان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں، کس کس طرح سے ان کو پیغامات بھیجتے ہیں اور کیا کیا کرتے پھرتے ہیں۔ میں جب ناظم تھا تو یہ ایشو میرے سامنے آتا رہتا تھا اور اس کے لیے ان کو وارننگ بھی دی گئی تھی اور بین بھی کیا گیا تھا اور ابھی تک یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور اپنی روش پر قائم ہیں اور ان کی خلاف شکایات بھی ویسے ہی ہیں۔

میں پبلک فورم پر اس طرح کی بات نہیں کرتا لیکن کچھ دنوں سے ان کی بڑھتی ہوئی "ہر دل عزیزی" کے پردے میں "حرکتیں" جاری رہنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔

بجا فرمایا محمد وارث بھائی ۔ یہ موصوف ایک عرصے سے یہاں محترک ہیں شروع شروع میں انہوں نے مذہب اور سیاست جیسے فورمز پر اپنی اشتعال انگیزی سے ایک طوفان مچا رکھا تھا ۔ ان دنوں میں ان فورمز پر ناظم تھا تو ان کی بہت سی پوسٹوں کو کو ڈیلیٹ کرنا گویا میرا معمول تھا ۔ اور تنبیہ کا مراسلہ بھی ان صاحب کو بلاناغہ ملتا تھا مگر یہ ڈھٹائی سے اپنے کرتوتوں سے باز نہیں آتے اور یہ سلسلہ ہنوز برقرار ہے ۔ دوسرا انہیں توجہ حاصل کرنے کی کوئی خاص بیماری ہے ۔ بلاتمیز اور بلا امیتاز یہ کسی بھی جگہ جا کر کوئی نہ کوئی بات ایسی کرجاتے ہیں کہ بندہ مجبوراً انہیں جواب دینے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔ حتیٰ کے خواتین کے فورم پر بھی جا کر کوئی بھی بات کہنے سے نہیں چکتے ۔ بہرحال موصوف پھر حسبِ معمول معطل ہیں ۔ سدھرنے کی ان میں تو کوئی صلاحیت نہیں ہے مگر جب تک معطل ہیں ،محفل پر کچھ سکون رہے گا ۔
کچھ عرصے پہلے اپنی تصویر لگا کر اپنے بڑے بھائی کی تصویر کا دعویٰ کردیا ۔ بندہ کچھ اپنی بزرگی کا بھی کچھ خیال کر لیتا ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
جب ایچ اے خان یہاں جواب دینے کے لیے اور اپنا ''ورژن" پیش کرنے کے لیے موجود نہیں ہیں تو بہتر ہے کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے۔
 
ظفری

لائبریرین
جب ایچ اے خان یہاں جواب دینے کے لیے اور اپنا ''ورژن" پیش کرنے کے لیے موجود نہیں ہیں تو بہتر ہے کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے۔
یہ باتیں گذشتہ سے پیوستہ ہیں ۔ویسے بھی ان کو وضاحت دینے کا منتظمین کو دس سال سے زائد عرصہ کا تجربہ ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
مظلوم اور معصوم
ایڈمن کو کچھ نہیں کہا
اس طرح تو دوسرا آپشن آپ کے لیئے رہ جاتا ہے ۔ پھر سوچ لیں ۔ غور کریں کہ پچھلی پوسٹ میں آپ نے کیا انکشاف کیا ہے ۔ :wasntme:
میں نے پوچھا :
مجھے تو یہ اے ایچ خان کا ورژن 2 لگ رہا ہے ۔۔۔
جواب ملا :
مظلوم اور ظالم ایک جیسے ہی ہوتے ہیں جیسے معصوم اور شیطان
 
اس طرح تو دوسرا آپشن آپ کے لیئے رہ جاتا ہے ۔ پھر سوچ لیں ۔ غور کریں کہ پچھلی پوسٹ میں آپ نے کیا انکشاف کیا ہے ۔ :wasntme:
ہم بھی مظلوموں اور معصوم ہیں کیونکہ معطلی کا حملہ ہم پر بھی کیا گیا تھا
بحالی وقت مقرر پر ہوئی لیکن بغاوت بھی کی تھی دوستوں نے
 
کوئی عقلمندی نہیں کی تھی آپ کے خیر خواہوں نے۔ قریب تھا کہ انہیں بھی معطل کر دیا جاتا اور آپ کی واپسی کا راستہ بھی بند کر دیا جاتا۔
جے آئی ٹی بس ایک ہی حل ٹھنڈا رہا کریں بھائی جان زیادہ غصہ کرنے سے دماغ کی نس فٹ سکتی ہیں بلڈ پریشر کا مسلہ بن سکتا ہے
 
آخری تدوین:
Top