ایچ ای سی کا 2 سالہ BA/BScاور MA/MScختم کرنے کا فیصلہ!

ظل عرش

محفلین
سو میں سے پچاس نمبر فائنل ایگزام کے ہوتے ہیں اور پچیس نمبر مڈ ٹرم کے. یہ نمبر تو طالب علم کے ہاتھ میں ہوتے ہیں. باقی پچیس نمبر استاد کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اور اس کا بھی یونیورسٹیز کی طرف سے ایک پیٹرن ہوتا ہے مثلا پانچ نمبر اسائنمنٹ کے، پانچ کوئز کے وغیرہ وغیرہ.
اب ان میں سے بھی ٹیچر کسی کو زیرو نمبر تو نہیں دے گا کیونکہ اسے بعد میں وضاحت بھی کرنی پڑ سکتی ہے
بالکل درست کہا. ہم ایک ایک نمبر کے لیے جوابدہ ہوتے ہیں. پریلم اور مڈٹرم کے پرچے باقاعدہ کمرہ جماعت میں ہر بچے کو دکھائے جاتے ہیں
 
arifkarim

معطل
نیوٹرل پیپر مارک اپ ایک وبال جان ہے۔ مغرب میں آجکل قدیم پرچوں کی جگہ پریزنٹیشن پراجیکٹس،ٹک مارکنگ کوئز اور دیگر غیرجانبدارانہ طرائق سے امتحان لیا جاتا ہے۔
 
ظل عرش

محفلین
دیکھیں غلطی کا احتمال اور گنجائش ہمیشہ رہتی ہے. البتہ کوشش ہمیشہ کی جاتی ہے کہ آبجیکٹو مارکنگ کی جاے. بچے بہرحال ذرا کم متفق ہوتے ہیں. :bashful: کبھی کبھی تو یوں بھی ہوتا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ پرچے دیکھ لیتے ہیں اور بچوں کا اسرار ہوتا ہے نہیں میڈم. :biggrin:
 
اے خان

محفلین
ہاں یاد آیا ایچ ای سی کو چاہیے کہ جوان میل ٹیچروں کو یہ بھی بتائیں کہ کلاس میں اپنی صفات بیان نہ کریں ہم جیسوں کو ڈر لگتا ہے :p
 
حسیب

محفلین
اسکا مطلب ہے جب MA ختم ہو گا تو ڈگری کالجز سے فارغ التحصیل طلباء یونیورسٹی میں MA میں داخلہ لینے کے بجائے BS کے ففتھ سمسٹر میں داخل ہوں گے. تو اس صورت میں کالج اور یونیورسٹی کے درمیان ایک برجنگ سمسٹر لگایا جا سکتا ہے.
میری معلومات کے مطابق تو پچھلے چار پانچ سال سے دو سالہ بی اے بی ایس سی کرنے والے یونیورسٹی میں ساڑھے تین سالہ ماسٹر پروگرام میں داخل ہو رہے ہیں. جبکہ چار سالہ بی ایس کرنے والے ڈیڑھ سالہ ایم ایس میں
 
حسیب

محفلین
جی بالکل درست. یہ اسی برجنگ سیمسٹر کی طرز پہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا ہے.
برجنگ سیمسٹر اور ایسوسی ایٹ ڈگری کا کچھ سمجھ نہیں آیا. ایسوسی ایٹ ڈگری والے تو دو سال کے بعد ڈگری لے کر فارغ ہو جاتے ہیں دو سالہ بی اے بی ایس سی اور اسوسی ایٹ ڈگری کا بس یہی فرق ہے کہ دو سالہ بی اے کالجز سالانہ امتحان کی بنیاد پہ کرواتے ہیں اور ایسوسی ایٹ یونیورسٹی سیمسٹر سسٹم کے تحت کرواتی ہے
 
حسیب

محفلین
اللہ آسانی فرمائے. آمین.
ہمارے ہاں ایگزام کمیٹی پیپر فائنل کرتی ہے. کبھی کبھی ہمیں بھی کمرہ امتحان میں پتا چلتا ہے کہ کونسا پیپر آیا ہے. ریجنل کیمپسز کو عموماً پتا نہیں ہوتا کی کیونکہ پیپر مین کیمپس سے بن کر آتا ہے. ایگزام کمیٹی کورس آوٹ لائن کو لازمی مدِ نظر رکھتی ہے. میں اکثر اس کمیٹی میں شامل ہوتی ہوں. اغلاط کی تصیح کے علاوہ یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ چند مخصوص اسباق میں سے ہی سوالات بناتے ہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ مکمل سلیبس نہیں پڑھایا گیا.
رزلٹ جب ہیڈ کے پاس جاتا ہے تو وہ ایک ہی کورس کو پڑھائے جانے والے تمام مضامین میں حاصل کردہ نمبروں کا تقابلی جائزہ ضرور لیتے ہیں. اور کہیں بجا سسختی یا بہت کھلے نمبر دے ہوں تو اعلانیہ باز پرس ہوتی ہے اور رزلٹ بھی ریوائز کرنے کو دیا جاتا ہے.
ایچ ای سی کی طرف سے کوئی باقاعدہ طریقہ کار سیٹ کیا گیا ہے؟؟
 
ظل عرش

محفلین
میری معلومات کے مطابق تو پچھلے چار پانچ سال سے دو سالہ بی اے بی ایس سی کرنے والے یونیورسٹی میں ساڑھے تین سالہ ماسٹر پروگرام میں داخل ہو رہے ہیں. جبکہ چار سالہ بی ایس کرنے والے ڈیڑھ سالہ ایم ایس میں
میرے علم میں نہیں. لیکن ستمبر 2016 تک کالجز کے گریجویٹس کو 2 سالہ ایم اے میں داخل کیا گیا ہے. ہو سکتا ہے کچھ یونیورسٹیز میں ابھی سے اسکا آغاز ہو گیا ہو
 
ظل عرش

محفلین
برجنگ سیمسٹر اور ایسوسی ایٹ ڈگری کا کچھ سمجھ نہیں آیا. ایسوسی ایٹ ڈگری والے تو دو سال کے بعد ڈگری لے کر فارغ ہو جاتے ہیں دو سالہ بی اے بی ایس سی اور اسوسی ایٹ ڈگری کا بس یہی فرق ہے کہ دو سالہ بی اے کالجز سالانہ امتحان کی بنیاد پہ کرواتے ہیں اور ایسوسی ایٹ یونیورسٹی سیمسٹر سسٹم کے تحت کرواتی ہے
نہیں کچھ کورسز کا بھی فرق ہے
 
ظل عرش

محفلین
میرے علم میں نہیں. لیکن ستمبر 2016 تک کالجز کے گریجویٹس کو 2 سالہ ایم اے میں داخل کیا گیا ہے. ہو سکتا ہے کچھ یونیورسٹیز میں ابھی سے اسکا آغاز ہو گیا ہو
اور یہ بالکل یوں ہی سے ہے کہ کچھ یونیورسٹیز BS اور؛؛؛ MA دونوں کروا رہی ہیں. کچھ صرف 4 سالہ BSاور پھر MS. لیکن ساتھ ہی ساتھ MA اور MPhil بھی چل رہا ہے. HEC باقاعدہ یونیورسٹیز سے رابطے میں ہے. نئے کورسز متعارف کرائے جا رہے ہیں. ڈپارٹمنٹس کو merge کیا جا رہا ہے. اگلے چند سالوں میں صرف BSاور MS ہوں گے.
 
حسیب

محفلین
میرے علم میں نہیں. لیکن ستمبر 2016 تک کالجز کے گریجویٹس کو 2 سالہ ایم اے میں داخل کیا گیا ہے. ہو سکتا ہے کچھ یونیورسٹیز میں ابھی سے اسکا آغاز ہو گیا ہو
پنجاب کی یونیورسٹیز جیسے (پی یو، یو او جی، یو او ایس، بی زیڈ یو) میں شاید تین چار سال سے ساڑھے تین سالہ ایم اے کروایا جا رہا ہے. جبکہ دو سالہ بی اے تو مدت ہوئی ہے ختم ہو چکا ہے. یونیورسٹیز کے ملحقہ کالجز یا پرائیویٹ طلبہ دو سالہ بھی کر رہے ہیں لیکن یونیورسٹیز کے کیمپس میں دو سالہ بی اے یا ایم اے نہیں ہو رہا
 
Top