ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولز میں ترمیم کر دی

کعنان

محفلین
ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولز میں ترمیم کر دی
28 دسمبر 2016
2j26sfp.png

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولز میں ترمیم کر دی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے سینیئر شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا، 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں تضاد کے باوجود درخواست قابل قبول ہو گی۔

پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی 6 ہزار 634 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
دنیا نیوز کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ذرائع کے مطابق عمر میں تضاد کی شق میں نرمی کرتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ تضاد کی صورت میں میٹرک کی عمر قابل قبول ہو گی۔


نادرا 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں رد و بدل نہیں کرتا۔ شناختی کارڈ اور اسناد کے مطابق تاریخ پیدائش میں فرق کے باعث ہزاروں درخواستوں کو مسترد کرنا پڑتا تھا۔

پینتالیس سال سے کم عمر افراد کی صورت میں تضاد ناقابل قبول ہو گا جبکہ
پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کی تاریخ پیدائش میں تضاد کی صورت میں درخواست مسترد نہیں ہو گی۔

ح
 
Top