ایپل WWDC ایونٹ 2017

نبیل

تکنیکی معاون
آج کچھ گھنٹوں میں ایپل کا ورلڈ وائڈ کانفرنس ایونٹ شروع ہونے والا ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ ایپل کی جانب سے کیا نئی ٹیکنالوجی یا پراڈکٹ اپڈیٹس آنے والی ہیں۔ اس سال توقعات قدرے بڑھی ہوئی ہیں اور ایپل سے کسی نئے ٹیکنالوجی بریک تھرو کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ معلوم نہیں کہ واقعی کوئی قابل ٹیکنالوجی اپڈیٹ دیکھنے میں آتی ہے یا نہیں۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ ایپل ورچوئل یا آگمنٹڈ رئیلٹی کی فیلڈ میں بھی قدم رکھے گا۔ کچھ ہی دیر میں اس کے بارے میں پتا چل جائے گا۔ اس تھریڈ میں اسی کے بارے میں اپڈیٹ شئیر کی جا سکتی ہے۔
 
عامر فاروق

محفلین
بس اب تین گھنٹے رہ گئے ہیں دیکھتے ہیں کیا کچھ نکل کر سامنے آتا ہے، مجھ سے اگر کوئی پوچھے کیا فیچر شامل کرنے چاہیے تو میری وِش لسٹ میں سب سے پہلے ہے گوگل فوٹوز کی طرح مفت فوٹو اور ویڈیوز کی انلمییٹڈ اسٹورج، پھر آئی کلاؤڈ فوٹو شیئرنگ میں ویڈیو محفوظ کرنا کا اوپشن ہو اور اس کا انٹرفیس کچھ تبدیل کیا جائے تھوڑا آسان بنائے تاکہ استعمال کرنے کا مزہ آئے، اور پھر اتنے سیسٹم بار میں فونٹ بار کا اضافہ کیا جائے یعنی جمیل نوری نستعلیق فونٹ ان بلٹ ہو لکھنے پڑھنے کا مزہ ہی آ جائے گا، گروپ ویڈیو اور آڈیو کال، انیمیشن فوٹو گیلری میں انیمیٹ ہوتے نظر آنے چاہیے، ویجٹ ہوم پیج پر جہاں چاہیں سیٹ ہو جائے، اور کال ریکارڈر ان بلٹ، اوبجیٹ ریموور یعنی کسی بھی تصویر کے اندر کسی چیز کو مٹانا ہو اور تصویر یوں لگے جیسے اس میں کوئی ایسی چیز تھی ہی نہیں وہ فیچر فوٹو گیلری میں فوٹو ایڈٹ اوپشن میں دیں تاکہ بندہ تھرڈ پارٹی ایپ کوئی استعمال نا کرے، پر معلوم ہے یہ فیچر آئی او 20 تک ہی آئیں گے
 
محمدظہیر

اینڈرایڈ پر منتقل کیوں نہیں ہو جاتے ؟ آپ کی ذکر کردہ تقریبا تمام فیچرس اینڈرائیڈ میں موجود ہیں
گوگل فوٹوز کی طرح مفت فوٹو اور ویڈیوز کی انلمییٹڈ اسٹورج،
۔فوٹوز کے لیے گوگل اسٹوریج مفت تھوڑی دیتا ہے، آپ کی پرسنل انفارمیشن حاصل کرکے اس سے پیسے کماتا ہے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
لوگوں کو Siri سپیکر کا انتظار تھا، اس کے بارے میں کوئی اعلان نہیں ہوا۔ آئی او ایس کے نئے ورژن 11 کے اجراء اور اس میں شامل فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔ نئے ورژن میں آگمنٹڈ ریلیٹی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ کچھ فیچرز صرف آئی پیڈ پر کام کریں گی۔ لیکن شاید اس کے لیے قدرے ماڈرن آئی پیڈ درکار ہوگا۔ میرے پاس پرانا آئی پیڈ 2 ہے، اس پر اس کے کام کرنے کا امکان کم ہے۔
 
عامر فاروق

محفلین
آئی آؤ ایس 11 میں بہت سی چیزیں ایسی بھی دی گئی ہیں جس کا ذکر ایونٹ میں نہیں بتایا گیا، جیسے ایک مثال اب کسی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن کی ضرورت نہیں اسکرین ریکارڈنگ ان بلٹ دے دی گئی ہے جو کہ بہت ہی کام کا فیچر ہے، باقی دیکھتے ہیں جب تک موبائلوں میں آتا ہے تب تک کون کون سا فیچر نکل کر سامنے آتا ہے
 
عباس اعوان

محفلین
کچھ دیر پہلے کی نوٹ دیکھا۔
کچھ چیزوں کے بارے میں افواہات پہلے سے ہی گردش میں تھیں مثلاً ہوم پوڈ اور آئی پیڈ کے نئے ماڈل، میک بُک میں اپگریڈ وغیرہ۔
سافٹ وئیر کی سائڈ پر کوئی غیر متوقع چیز سامنے نہیں آئی، آئی پیڈ کیلئے آئی او ایس اپڈیٹ زیادہ بہتر ہے۔
پیئر پیمنٹ اور x265 ویڈیو فیچرز بہت عمدہ ہیں۔
اے آر کا ڈیموبہت ہی زبردست تھا، اُمید ہے کہ عُمدہ اے آر گیمز دیکھنے کو ملیں گی۔
:)
 
عامر فاروق

محفلین
x265 یہ کچھ سمجھ نہیں آیا اور یہ فیچر خاص طور پر آئی فون سیون کے لیے ہے یا یہ فیچر سب ڈیوائسس میں کام کرے گا ؟
 
عامر فاروق

محفلین
بیچنے کا مطلب ایسے نہیں کسی آدمی نے اسے پیسے دیے اور اس نے اٹھا کر آپ کی فوٹو پیچ دی، ہوتا کچھ ہوں ہے کہ گوگل فوٹو کے ساتھ آرٹیفیشل انیلیجٹ جوڑ دیا گیا ہے اب جو فوٹو بھی آپ سیو کرتے ہیں گوگل فوٹوز آٹومیٹکلی ان فوٹوز کا ڈیٹک کرتا ہے اور پتہ لگاتا ہے کہ اس فوٹو میں کیا ہے کس چیز کی ہے کہاں کھینچی گئی کیا ٹائم ہے اس طرح وہ ہر کسی ایک یوزر سے ڈیٹا جمع کرتا ہے پھر اس سب ڈیٹا کو سمجھ کر اس حساب سے اپنے اوپریٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے مثال کے طور آپ پر آپ ایک ریسٹورینٹ پر گئے اور وہاں آپ کو کھانا اچھا لگا اور آپ نے وہاں کوئی تصویر کھینچی اور گوگل پلس پر پوسٹ کر دی، گوگل کے پاس اس جگہ کی انفارمیشن نہیں تھی وہاں اس لوکیشن پر ہے کیا اس طرح آپ نے اس کی مدد کر دی گوگل آپ کی اجازت سے گوگل اس فوٹو کو اپنے گوگل میپ میں استعمال کر لے گا جب کبھی کو اس لوکیشن پر جانا ہو اور پتہ لگانا ہو وہاں کیا ہے تو وہ تصویر ان کی مدد کرے گی، جب اتنی زیادہ معلومات اکٹھی ہوتی ہے تو پھر بڑی بڑی کمپنیز گوگل سے رابطہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں آپ ہمیں انفارمیشن دیں اور ہم آپ کو پیسے دیں گے انفارمیشن جیسے لوگ کس جگہ کیا تلاش کرتے ہیں کہاں زیادہ جاتے ہیں کیا چیزیں خریدتے ہیں اور کون سے موسم میں ، امید ہے بات سمجھ آئی ہوگی
 
عامر فاروق

محفلین
میں نے ابھی اپنے آئی فون میں آئی او ایس 11 ڈیویلپر بیٹا ٹیسٹ
انسٹال کیا، اور کیا پایا اس میں اردو زبان کے لیے نستعلیق فاؤنٹ شامل کر لیا گیا ہے اب جہاں بھی دیکھ رہا ہوں نستعلیق فاؤنٹ ہی نظر آ رہا ہے اور جہاں بھی لکھ رہا ہوں نستعلیق میں ہی لکھا جا رہا ہے، مزہ آ رہا ہے، بس یہ نستعلیق فاؤنٹ جمیل نوری نستعلیق نہیں ہے اور لفظ بہت باریک نظر آ رہے ہیں ، ابھی وقت ہے ایپل کو فیڈ بیک میں لکھ کر بتانے کا کہ اردو زبان کے لیے جو آپ نے فاؤنٹ دیا بہت اچھی کاوش ہے پر اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، اگر کوئی بھائی اردو زبان میں فاؤنٹ بنانے کا ماسٹر ہے تو ایپل کے ڈویلپرز سے رابطہ کرے اور آفیشل لونچ سے پہلے اردو صحیح ڈھنگ اور اپنے صحیح شکل میں آئے
 
پھر بڑی بڑی کمپنیز گوگل سے رابطہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں آپ ہمیں انفارمیشن دیں اور ہم آپ کو پیسے دیں گے انفارمیشن جیسے لوگ کس جگہ کیا تلاش کرتے ہیں کہاں زیادہ جاتے ہیں کیا چیزیں خریدتے ہیں اور کون سے موسم میں
یہ بات ہمارے علم میں نہیں تھی کہ گوگل اس طرح صارفین کا مواد یا اس سے حاصل شدہ اجتماعی نوعیت کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو بیچنے کا کاروبار کرتا ہے۔ البتہ وہ ایسی معلومات اپنے پروڈکٹ کی بہتری اور ٹارگیٹیڈ اڈورٹائزنگ وغیرہ کے لیے ضرور کرتا ہے۔ آپ کے لیے گوگل کی پرائیویسی پالیسی یا اس مضمون کا مطالعہ مفید ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی اپنے آئی فون میں آئی او ایس 11 ڈیویلپر بیٹا ٹیسٹ
انسٹال کیا، اور کیا پایا اس میں اردو زبان کے لیے نستعلیق فاؤنٹ شامل کر لیا گیا ہے اب جہاں بھی دیکھ رہا ہوں نستعلیق فاؤنٹ ہی نظر آ رہا ہے اور جہاں بھی لکھ رہا ہوں نستعلیق میں ہی لکھا جا رہا ہے، مزہ آ رہا ہے، بس یہ نستعلیق فاؤنٹ جمیل نوری نستعلیق نہیں ہے اور لفظ بہت باریک نظر آ رہے ہیں ، ابھی وقت ہے ایپل کو فیڈ بیک میں لکھ کر بتانے کا کہ اردو زبان کے لیے جو آپ نے فاؤنٹ دیا بہت اچھی کاوش ہے پر اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، اگر کوئی بھائی اردو زبان میں فاؤنٹ بنانے کا ماسٹر ہے تو ایپل کے ڈویلپرز سے رابطہ کرے اور آفیشل لونچ سے پہلے اردو صحیح ڈھنگ اور اپنے صحیح شکل میں آئے

کیا اس کے سکرین شاٹس پوسٹ کر سکتے ہیں؟
 
سعادت

نوٹو نستعلیق اردو ہے، جو آئی‌او‌ایس ۹ کے بھی بیٹا نسخے میں شامل تھا، لیکن فائنل ریلیز میں اسے نکال دیا گیا تھا۔ امید ہے کہ اس دفعہ ایسا نہیں ہو گا۔

اس بارے میں مدثر عظیمی کی کچھ ٹوئیٹس:

عامر فاروق

محفلین
مدثر عظیمی بھائی سے میری کئی دفعہ بات ہوئی تھی ٹیوٹر پر یہ امریکہ میں رہاش پذیر ہے ان کی ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے بھی بات ہوئی تھی میرے خیال سے یہ آئی او نائن بیٹا کے وقت کی بات ہے انھوں نے اپنی طرف سے اردو کا فاؤنٹ بنا کر بھیجا تھا جب بیٹا ورزن آیا تب اس میں اردو نستعلیق آیا پھر بہت سی شکایتیں آئیں اس فاؤنٹ کو لے کے کیوں وہ ڈسپلے صحیح سے
نہیں ہو رہا تھا لفظ آپس میں گھل مل گئے سے تھے کچھ لفظوں کے بیچ میں ضرورت سے زیادہ فاصلہ کچھ لفظ بہت اوپر کچھ بہت نیچے کل ملا کے بہت ہی برے طریقے سے سامنے آیا اور ہٹانے کی وجہ جو میرے حساب سے بنی وہ یہ تھی کہ ڈیویلپرز کو نہیں معلوم تھا یا ابھی بھی نہیں معلوم کہ عربی زبان کا فاؤنٹ کچھ اور ہوتا ہے اور اردو کا اور، سعودیہ میں جو لوگ ٹیوٹر استعمال کرتے تھے انھیں اس میں نستعلیق فاؤنٹ شو ہو رہا تھا جس کی انھیں صحیح سے سمجھ نہیں آ رہی تھی اس لیے پرانے فاؤنٹ آفیشل اپڈیٹ میں ہٹا دیا، اب آتے ہی اصل مدے پہ وہ یہ کہ مدثر عظیمی بھائی کا فاؤنٹ نستعلیق تو تھا پر جمیل نوری نستعلیق نہیں ، مجھے اس فاؤنٹ اتناُ مزہ نہیں آ رہا جتنا جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ میں پڑھنے کا لطف آتا ہے، اس فورم میں بہت ہی قابل لوگ ہیں جو اردو خط کو اس کی اصل پہچان دلا سکتے ہیں، اگر آپ میں سے کوئی فاؤنٹ بنانے کا ماہر ہے تو ایپل سپورٹ سے رابطہ کرے فیڈ بیک میں لکھ کر بھیجے یہ ہی ٹائم ہے اپنی زبان کو
صحیح پہچان دلانے کی، مائکروسوفٹ کمپنی میں جو ڈویلپر اردو زبان پر کام کرتے ہیں وہ انڈین ہیں جنہوں نے اردو کا نقشہ ہی کچھ اور پیش کر رکھا ہے، ایک دفعہ کچھ بھی کر کے صحیح سے یہ چیز شامل کروا دیں پھر دیکھیے گا اس کا استعمال آگے چل کر لاتعداد ہو جائے گا کوئی بھی اردو پوسٹ تیار کرنے کے لیے کسی بڑی بڑی ٹرک یاد کرنے کی ضرورت نا ہوگی، میں یہاں کچھ فوٹوز دے رہا ہوں جس میں دیکھایا گیا ہے انٹرنیٹ پر اردوُ میں کیا کیا غلطیاں آگر یہ سب دور ہو جائیں تو پھر اردو لکھنے اور پڑھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوگا،
736FA91B-23E8-4B6C-8A3C-6B955647920A_zpsydtejsq0.jpg

E1BEB214-EE96-4B78-84A5-88CC41B8D33E_zpsq33vzap3.jpg

B98F1004-299F-4C5A-89AD-386E6CF4E3D0_zpsdiabejhw.jpg
1E80FC07-A3D7-4FF0-A1E1-0D456A167B8E_zpsxnyugt5d.jpg

C7914B2E-DF3B-4B4E-B6AF-410251C6F428_zpsoowwyszl.jpg

3D50B50A-69C9-4116-816B-A44246E6D8B1_zpsbl0i7egx.jpg

C65A3DBE-EEEF-4A24-9FBB-F8C7AE6D77F7_zpsonyvfhvm.jpg
 
Top