اینڈرائڈ کا 2016 کا ورژن، اینڈرائڈ N

محمدظہیر

محفلین
مجھے سب سے اچھا فیچر نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈائریکٹ ریپلائی کا لگا. واٹس ایپ و دیگر ایپس کھولے بغیر جواب دے سکتے ہیں.
 
تجمل حسین

محفلین
ایک بتائیے گا کہ اگر کسی ایسے موبائل میں اینڈرائڈ کا نیا ورژن کرنا ہو جس کے لیے موبائل کمپنی نے اپڈیٹس جاری نہ کی ہوں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے؟ ایک بات تو طے ہے کہ اس کے لیے فون کے ساتھ ٹوٹکے آزمانے ہوں گے تو اس صورت میں کوئی مسئلہ تو پیش نہیں آئے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین

اس کے لیے روٹ کر کے مطلوبہ ورژن انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اس کے اپنے مضمرات ہیں، جن میں فون کا سست ہو جانا اور کچھ فیچرز کا کام نہ کرنا یا غلط کام کرنا شامل ہیں اور وارنٹی بھی ختم ہو جاتی ہے روٹ کرنے سے
 
وارنٹی کی تو خیر ہے وہ تو کافی عرصہ پہلے ہی ختم ہوچکی ہوتی ہے۔ :) بس اس بات ڈر ہے کہ کہیں بعد میں فون کام کرنا ہی نہ چھوڑ دے اور پرانا ورژن بھی دوبارہ انسٹال نہ ہوسکے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وارنٹی کی تو خیر ہے وہ تو کافی عرصہ پہلے ہی ختم ہوچکی ہوتی ہے۔ :) بس اس بات ڈر ہے کہ کہیں بعد میں فون کام کرنا ہی نہ چھوڑ دے اور پرانا ورژن بھی دوبارہ انسٹال نہ ہوسکے۔
میں نے کبھی روٹ نہیں کیا، مگر گوگل کرنے سے بہتر اندازہ ہو جائے گا۔ روٹنگ سے متعلق فورم جائن کر لیں تو مشورے بھی مل جائیں گے
 
ابن توقیر

محفلین
تجمل جی سوفٹ ٹوٹکے آزمانے سے نقصان کا اندیشہ تو اپنی جگہ لیکن جیسے قیصرانی جی بھی کہہ چکے ہیں فون کا سست روی سے کام کرنا ، پراپر کام نہ کرنا یا ہینگ ہونے لگنا ایسے مسائل ہیں جو آپ کو بعد میں پشیمان کرسکتے ہیں اس لئے مطلوبہ سوفٹ ورژن استعمال کرنے کے لئے اس کی کمپیٹبل ڈیوائس پر اپ گریڈ ہونا بہتر مشورہ ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
یہ ٹیکنالوجی کمپنیز کم اور جاسوسی فرمز زیادہ ہیں
مجھے خود یہ بات پریشان کن لگتی ہے. وہ کیمرہ، لوکیشن اور پتہ نہیں کیا کیا دیکھ رہے ہوتے ہیں پھر اس کے حساب سے ایڈورٹائزمینٹ دیکھنے کو ملتے ہیں. ہم نہ صرف ان کے لیے فری میں سروے کررہے ہیں بلکہ مرغا بھی بن رہے ہیں
 
میں اسی لیے ایپل کی طرف منتقلی کا سوچ رہا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
ایپل گو کہ فرشتہ نہیں ہے
ایک لطیفہ یاد آیا
یہ سمجھا جاتا ہے کہ شیطان کا کام انسان کو برائی پر اکسانا ہے، یہ وہ عجیب وغریب ڈیوٹی ہے جو شیاطین بغیر تنخواہ کے چوبیسوں گھنٹے سارا سال بلا تکان انجام دیتے رہتے ہیں، وہ بھی جہنم کے حصول کے لیے جو بالآخر ان کا مقدر ہوگی، اس کے با وجود یہ احمق شیاطین یہ ڈیوٹی انتہائی تندہی سے بلا معاوضہ ساری حیاتی انجام دیتے رہتے ہیں۔!
اب اسی طرح ہم یہی سمجھتے ہیں کہ گوگل کا کام اینڈرائیڈ بنا کر ہمیں مفت میں مہیا کرتے جانا ہے اور ہمارا کام بس اس کی مہیا کردہ سہولیات سے مستفید ہونا ہے۔ آئی فون والے جو کام کرتے ہیں، اس کا معاوضہ وصول تو کرتے ہیں
 
Top