اینڈرائڈ فون کے اردو کی بورڈ میں زیر ، زبر ، پیش کا مسئلہ

ایندرائڈ کے اردو کی بورڈ میں زیر زبر پیش نہیں مل رہے ، کی بورڈ کو عربی زبان پہ تبدیل کیا لیکن اس میں بھی ڈھونڈنے سے کچھ نہیں ملا
 
نہیں، سوِفٹ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والا تھرڈ پارٹی کی بورڈ ہے

بہت شکریہ ،سوفٹ کی انسٹال کرنے کی کوشش کروں گا
 
الف عین

لائبریرین
سوئفٹ کی کو کل ہی مائکرو سافٹ نے خرید لیا ہے۔
مسائل کے اظہار سے پہلے اراکین بتائیں کہ کون سا کی بورڈ استعمال کر رہے ہیں اردو کے لئے۔ میرے خیال میں ڈفالٹ کی بورڈ تو کوئی ہے نہیں اردو کے لئے۔ اور پھر یہ بھی کہ اینڈ رائڈ کا ورژن کون سا ہے؟
 
کچھ کمپنیوں کے موبائل کے ڈیفالٹ کی بورڈ میں اردو لینگویج ہے. مثلاً سامسنگ اور پاکستان میں کیو موبائل وغیرہ مگر ان میں اعراب نہیں ہوتے. اعراب کے لحاظ سے سب سے بہتر سوِفٹ کی کیبورڈ ہی ہے.
پنجند کی بورڈ میں اعراب مکمل ہیں اور دیگر عام استعمال کی علامات بھی ہیں۔ مگر کیبورڈ لے آؤٹ اچھا نہیں ہے. اور نہ ہی پریڈکشن موجود ہے.
 
سام سنگ میں اردو ایک آپشنل زبان ہے جو آپ صرف کی بورڈ کی حد تک استعمال کر سکتے ہیں ،اسے آپ موبائل فون کے سسٹم کی زبان نہیں بنا سکتے، اینڈرائڈ کا ورژن 4.4.4 ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سوئفٹ کی بورڈ میں صرف وقفے کا نشان مجھے نہیں مل سکا۔ یعنی ’۔‘ ہائفن یا فل سٹاپ ہی ہے۔
ویسے اعراب تو سارے ہیں اس میں۔ ایکسٹینڈیڈ لے آؤٹ سلیکٹ کریں اور دیکھیں۔
 
Top