اہل ذوق سے مدد کی التجا

فیصل مجید

محفلین
السلام علیکم
آپ کی محفل میں خاموش قاری ہوں، عرصہ ہوا ایک کتاب زیر مطالعہ تھی، نجی مصروفیت کے باعث مکمل ختم نہیں کرسکا اور اب مجھے اس کے وہ مضامین بڑی شدت سے یاد آتے ہیں جو میں پڑھ چکا تھا اور کتاب نامکمل رہ جانے کا قلق کا اندازہ وہی اہل ذوق لگاسکتے ہیں جو ایک نشست میں کتب ختم کرنے کے قائل ہیں۔
کتاب کا نام بھی یاد نہیں ہے اور نہ ہی مصنف کا، آن لائن مطالعہ کررہا تھا خاکسار، بس اتنا یاد ہے کہ سقوط اندلس پر بڑی جامعہ کتاب تھی اور اس میں سقوط اندلس کے حوالے سے تاریخی دستاویزات بھی شامل کی گئی تھیں جیسے شکت کے وقت ابو عبداللہ اور فرڈیننڈ کے مابین ہونے والا معاہدہ۔
اگر آپ احباب نے اس طرح کی کوئی کتاب پڑھ رکھی ہے تو براہ کرم نام بتادیں راقم تاحیات ممنون رہے گا
والسلام
فیصل مجید
 
فیصل مجید

محفلین

فیصل مجید

محفلین
اہل محفل سے اس بات کی بھی تصدیق درکار ہے کہ کہیں میری مطلوبہ کتاب
’’سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک‘‘

تو نہیں ہے کیونکہ گوگل میں سرچ کے دوران اسی کے رزلٹ زیادہ آرہے ہیں، کہیں یہی تو وہ کتاب نہیں ہے جس میں تاریخی دستاویزات بھی شامل کی گئی ہیں اندلس کے حوالے سے
 
2 ایسے افراد کو ٹیگ کر دیا ہے کہ جو اس حوالے سے بہتر جواب دے سکتے ہیں۔
مذکورہ بالا کتاب میں غالباً زیادہ فوکس زوال کے اسباب پر ہے۔
 
فیصل مجید

محفلین

ربیع م

محفلین
السلام علیکم
آپ کی محفل میں خاموش قاری ہوں، عرصہ ہوا ایک کتاب زیر مطالعہ تھی، نجی مصروفیت کے باعث مکمل ختم نہیں کرسکا اور اب مجھے اس کے وہ مضامین بڑی شدت سے یاد آتے ہیں جو میں پڑھ چکا تھا اور کتاب نامکمل رہ جانے کا قلق کا اندازہ وہی اہل ذوق لگاسکتے ہیں جو ایک نشست میں کتب ختم کرنے کے قائل ہیں۔
کتاب کا نام بھی یاد نہیں ہے اور نہ ہی مصنف کا، آن لائن مطالعہ کررہا تھا خاکسار، بس اتنا یاد ہے کہ سقوط اندلس پر بڑی جامعہ کتاب تھی اور اس میں سقوط اندلس کے حوالے سے تاریخی دستاویزات بھی شامل کی گئی تھیں جیسے شکت کے وقت ابو عبداللہ اور فرڈیننڈ کے مابین ہونے والا معاہدہ۔
اگر آپ احباب نے اس طرح کی کوئی کتاب پڑھ رکھی ہے تو براہ کرم نام بتادیں راقم تاحیات ممنون رہے گا
والسلام
فیصل مجید
میرے خیال میں یہ کتاب"ہوئے تم دوست جس کے " ڈاکٹر حقی حق کی کتاب ہے۔
اس کے علاوہ میرے ناقص علم کے مطابق اردو کی کسی کتاب میں سقوط اندلس کے بارے میں ایسی تاریخی دستاویزات موجود نہیں۔
 
"مستند یا جامع کتاب" کا تو علم نہیں، البتہ اس موضوع پر 'ایک مجلس میں پڑھنے کے لائق' ہم نے نسیم حجازی کے ناولوں کو پایا۔ مثلاً شاہین، اندھیری رات کے مسافر، کلیسا اور آگ وغیرہ۔خاصے نیند حرام کرنے والے ناول ہیں۔ تذکرے کی حد تک تو اس میں وہ سب ہے جس کا آپ نے ذکر کیا، معاہدوں کی تفصیلات بھی بتاتے ہیں۔ البتہ مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
 
عبید بھائی وہ تو لڑکپن میں ہی تمام کے تمام چاٹ لئے تھے میرا مطلب ہے کئی کئی بار پڑھ چکے ہیں دسویں پاس کرنے سے پہلے ہم نے نسیم حجازی صاحب کو پاس کیا ہے ان کے تمام ناول پڑھ کر صرف پورس کے ہاتھی اور حجاز پر مشتمل نہیں پڑھے۔
 
فیصل مجید

محفلین
میرے خیال میں یہ کتاب"ہوئے تم دوست جس کے " ڈاکٹر حقی حق کی کتاب ہے۔
اس کے علاوہ میرے ناقص علم کے مطابق اردو کی کسی کتاب میں سقوط اندلس کے بارے میں ایسی تاریخی دستاویزات موجود نہیں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے بدرالفاتح بھائی میری مشکل آسان کرنے میں آپ نے مدد دی، مجھے کچھ کچھ یاد آرہا ہے شاید یہی ٹائٹل تھا اس کتاب کا، ورق گردانی کرکے مطلع کرتا ہوں انشاء اللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
اہل محفل سے اس بات کی بھی تصدیق درکار ہے کہ کہیں میری مطلوبہ کتاب
’’سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک‘‘

تو نہیں ہے کیونکہ گوگل میں سرچ کے دوران اسی کے رزلٹ زیادہ آرہے ہیں، کہیں یہی تو وہ کتاب نہیں ہے جس میں تاریخی دستاویزات بھی شامل کی گئی ہیں اندلس کے حوالے سے
'سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک' تو ایک عامیانہ سی کتاب ہے جس میں حقائق سے زیادہ جذبات سے کام لیا گیا ہے۔ پاپولر جذباتی افسانوی تاریخ پسند کرنے والوں کے لیے ویسے عمدہ ہی ہوگی۔

"خلافتِ اندلس" ایک دوسری کتاب ہے جو تقسیم سے پہلے حیدر آباد کی سلطنت کے زیر اہتمام شائع ہوئی تھی اور اب اس کی جدید طبع بھی موجود ہے۔ یہ جذبات سے ہٹ کر خالص تاریخی معلومات پر مشتمل کتاب ہے، لیکن اس میں تاریخی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ دوسرے یہ موضوع بہت تفصیل طلب ہے لیکن اس کتاب میں زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ایک عام قاری کے لیے یہ کتاب بہت بھاری بھر کم ہو جاتی ہے اور پے در پے معلومات کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
 
فیصل مجید

محفلین
میرے خیال میں یہ کتاب"ہوئے تم دوست جس کے " ڈاکٹر حقی حق کی کتاب ہے۔
اس کے علاوہ میرے ناقص علم کے مطابق اردو کی کسی کتاب میں سقوط اندلس کے بارے میں ایسی تاریخی دستاویزات موجود نہیں۔

"مستند یا جامع کتاب" کا تو علم نہیں، البتہ اس موضوع پر 'ایک مجلس میں پڑھنے کے لائق' ہم نے نسیم حجازی کے ناولوں کو پایا۔ مثلاً شاہین، اندھیری رات کے مسافر، کلیسا اور آگ وغیرہ۔خاصے نیند حرام کرنے والے ناول ہیں۔ تذکرے کی حد تک تو اس میں وہ سب ہے جس کا آپ نے ذکر کیا، معاہدوں کی تفصیلات بھی بتاتے ہیں۔ البتہ مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

'سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک' تو ایک عامیانہ سی کتاب ہے جس میں حقائق سے زیادہ جذبات سے کام لیا گیا ہے۔ پاپولر جذباتی افسانوی تاریخ پسند کرنے والوں کے لیے ویسے عمدہ ہی ہوگی۔

"خلافتِ اندلس" ایک دوسری کتاب ہے جو تقسیم سے پہلے حیدر آباد کی سلطنت کے زیر اہتمام شائع ہوئی تھی اور اب اس کی جدید طبع بھی موجود ہے۔ یہ جذبات سے ہٹ کر خالص تاریخی معلومات پر مشتمل کتاب ہے، لیکن اس میں تاریخی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ دوسرے یہ موضوع بہت تفصیل طلب ہے لیکن اس کتاب میں زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ایک عام قاری کے لیے یہ کتاب بہت بھاری بھر کم ہو جاتی ہے اور پے در پے معلومات کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

جزاک اللہ خیر برادران اسلام و پاکستان، اللہ آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، خاص طور پر بدرالفاتح صاحب کا جنہوں نے میری مطلوبہ کتاب کا ٹائٹل بتاکر اپنا گرویدہ کرلیا ہے انشاء اللہ کوشش رہے گی کہ مستقل محفل میں آنا جانا لگا رہے، کیوں کہ اچھی صحبت میں رہنے بھی انسان کچھ نہ کچھ بن ہی جاتا ہے :) جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
آپ ماشاءاللہ باذوق معلوم ہوتے ہیں محفل میں شرکت کرتے رہا کیجئے!
 
Top