اکثر پوچھے جانے والے سوالات (عمومی سائنس سے متعلق)

زہیر عبّاس

محفلین
کچھ لوگ نیند میں کیوں چلتے ہیں ؟


نیند میں چلنے کا عمل اکثر گہری نیند کے دوران ہوتا ہے اور یہ بیماری بالغوں کی نسبت بچوں میں زیادہ عام ہوتی ہے، تاہم اس کی اصل وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔ اکثر یہ خاندان میں ایک سے زائد افراد پر اثر انداز ہوتی ہے، جس سے لگتا ہے کہ اس کا کوئی جینیاتی تعلق ہو گا۔

نیند میں چلنے والے خاندانوں کی تاریخ کو دیکھ کر، واشنگٹن میں ایک محققین کی جماعت نے کچھ 20 ممکنہ کرو موسوم کے مقام میں خراب جین کی طرف نشاندہی کی۔ بہرحال کچھ نیند میں چلنے والے مریضوں کی کوئی خاندانی تاریخ نہیں ہوتی۔

نیند کی محرومی، دباؤ اور زیادہ درجہ حرارت سمیت نیند میں چلنے کے کئی 'اسباب' کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سکون آور ادویات جیسا کہ خمر(الکوحل) بھی کچھ لوگوں میں نیند میں چلنے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوسروں میں صرف ان کو گہری نیند کے دوران اچانک اٹھا دینے سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ یہ صرف توہم خیالی ہے کہ آپ نیند میں چلنے والے کو نیند میں چلنے کے دوران روکیں نہیں، اگر آپ ان کو نیند میں چلنے دیں گے تو ان کو اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کا امکان زیادہ ہو گا۔ اگر ممکن ہو تو، سب سے بہتر یہ ہے کہ احتیاط سے ان کی واپس بستر کی طرف رہنمائی کی جائی ۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
ری چارج ایبل بیٹریاں کیسے کام کرتی ہیں ؟



تمام بیٹریاں برقی رو کو پیدا کرنے کے لئے کیمیائی تعامل پر انحصار کرتی ہیں۔ بیٹری کے اندر مختلف قسم کی دھات سے بنے دو الیکٹروڈ ، جن کو اینوڈ اور کیتھوڈ کا نام دیا گیا ہے، اور ایک الیکٹرولائٹ جو اکثر تیزاب ہوتا ہے، موجود ہوتے ہیں۔ الیکٹروڈ اور الیکٹرولائٹ کے درمیان کیمیائی تعاملات اینوڈ سے کیتھوڈ کے درمیان اس وقت الیکٹران کا بہاؤ - برقی رو - پیدا کرتا ہے جب بیٹری کو منسلک کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران جیسے جیسے الیکٹروڈ اور الیکٹرولائٹ ایک دوسرے سے تعاملات کرتے ہیں وہ بتدریج ختم ہوتے جاتے ہیں۔ ایک نون ری چارج ایبل بیٹری میں یہ عمل ناقابل الٹ ہوتا ہے، اور بیٹری بالآخر کام کرنا بند کر دیتی ہے۔ جب ایک ری چارج ایبل بیٹری کو چارج کیا جاتا ہے، تو برقی بہاؤ بیٹری کے ذریعہ مخالف سمت میں گزار دیا جاتا ہے۔ اس سے کیمیائی رد عمل الٹ جاتا ہے اور الیکٹروڈ اور الیکٹرولائٹ کا اعادہ اس حالت میں ہو جاتا ہے جہاں وہ ایک مرتبہ پھر سے بجلی کو پیدا کر سکتے ہیں۔ بہرحال ایک ری چارج ایبل بیٹری ناکارہ ہونے سے پہلے صرف مخصوص تعداد میں ہی ری چارج ہو سکتی ہے۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
بلیاں پانی سے کیوں ڈرتی ہیں؟


بلی کی کھال کی اوپری پرت مزاحم آب ہوتی ہے، لہٰذا ہلکی سے بارش سے نہانے میں اس کو زیادہ پریشانی نہیں ہو گی۔ تاہم جب بلی بھیگ جاتی ہے، تو اس کی کھال پانی سے بھر جاتی ہے۔ کھال میں بھرا پانی نہ صرف بلی کو سست کر دیتا ہے، بلکہ اس سے بلی کو واپس تیزی سے خشک اور گرم حالت میں آنے کے لئے بھی مشکل ہوتی ہے۔ ایک اور نظریہ تجویز دیتا ہے کہ یہ نام نہاد خوف اس وقت سے آیا ہے جب مالک اپنی بلیوں کو پالتو بنانے کے اولین دور میں بارش سے سے بچاتے تھے۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
بلیو ٹوتھ کو بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کیوں کہا جاتا ہے؟



باوجود اس کے کہ یہ ٹیکنالوجی نئی ہے، بلیو ٹوتھ کا ماخذ، حقیقت میں قرون وسطیٰ سے ہے۔ اس کو اس جماعت نے منتخب کیا ہے جو زیادہ تر اسکینڈی نیویائی انجینئرز پر مشتمل تھی جس نے اس وائرلیس مواصلاتی تیکنیک کو 1990ء کے عشرے میں بنایا تھا، اور یہ وائیکنگ بادشاہ کا انگریزی ترجمہ ہے۔ جب اس نام کی تلاش ہوئی جو ان کی نئی ایجاد کی پی سی اور موبائل فون میں رابطہ کرنے کی صلاحیت کی حامل تھی تو جماعت نے ڈنمارک کے بادشاہ ہرالڈ بلاٹانڈ کا سوچا، جو ڈنمارک اور ناروے کے حصّوں کو غیر متشدد مذاکرات کے ذریعہ متحد کرنے میں مشہور تھا۔ نام کی اصل بلیو ٹوتھ کے نشان سے بھی عیاں ہے، کیونکہ وہ ناروے کی زبان کے حروف پر مشتمل بادشاہ کے مختصر دستخط ہیں۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
کسی بھی نئی پانے جانے والی نوع کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟



عام طور پر سائنس دان ایک نئی نوع پر اس وقت غور کرتے ہیں جب اس کا اپنا جین پول اور ارتقائی سلسلہ نسب ہو۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے ایک نئی نوع دریافت کر لی ہے تو اسے ایک طویل عمل سے گزرنا ہو گا۔ سب سے پہلے مرحلے میں کچھ موازنہ کرنے کے لئے دوسری نوع کے نمونے لینے ہوں گے جن کا اس سے قریبی تعلق ہو۔ آپ کو تمام انواع کے بارے میں اعداد و شمار اکھٹا کرنا ہو گا، اس کے بعد متعلقہ نوع کے بارے میں لکھی ہوئی چیزوں کی چھان پھٹک کرنی ہو گی تاکہ یقین کر سکیں کہ یہ کسی اور کی تفصیل سے تو نہیں ملتی۔ ایک مرتبہ جب آپ معقول حد تک پر یقین ہو جائیں کہ یہ نئی ہی ہے، تو آپ نقد و نظر کے سائنسی جریدے میں اس کو شائع کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے بھی اس نوع کے بارے میں جان سکیں اور آپ کی مدد کر سکیں کہ یہ واقعی نئی ہے۔ انواع کو نام دینے کا عمل آخر میں آتا ہے، اور اس کے لئے قواعدو ضوابط موجود ہیں۔ آپ کی دریافت شدہ نوع پر منحصر ہو کر آپ کو اس معیار پر چلنا ہو گا جس کو ایک بین الاقوامی ادارے نے مقرر کئے ہیں، جیسا کہ حیوانیہ طریقہ تسمیہ پر بین الاقوامی کمیشن۔​
 
Top