اپنے موبائل فون سے بہت آسانی سے اردو میں لکھیں ۔۔جدید ایڈیشن

پردیسی

محفلین
اپنے موبائل فون سے بہت آسانی سے اردو میں لکھیں ۔۔جدید ایڈیشن
ویڈیو کو بڑا کر کے دیکھیں ۔۔۔ آپ کو سمجھنے میں آسانی رہے گی

 

راقم

محفلین
ما شاء اللہ ! بہت ہی خوب صورت طریقے سے اردو کی بورڈ انسٹال اور استعمال کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا ہے ۔
میں گو کی بورڈ بھی استعمال کر چکا ہوں لیکن اس کا سائز بہت زیادہ ہے اور اشتہارات بھی تنگ کرتے رہتے ہیں ۔
اگر آپ اسی طرح ملٹی لنگ کی بورڈ پر بھی ٹیوٹوریل بنا سکیں تو احباب کے لیے سہولت ہو جائے گی ۔
کی بورڈ پلے اسٹور سے Multiling Keyboard لکھ کر تلاش کیا جا سکتا ہے ۔
میں تین چار سالوں سے مختلف اردو کی بورڈ استعمال کرتا رہا ہوں لیکن ان سب میں سے مجھے ملٹی لنگ کی بورڈ اور ملٹی لنگ او کی بورڈ سب سے زیادہ پسند آیا ہے ۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کا سائز ایک ایم بی سے بھی کم ہے اور اشتہارات سے بھی پاک ہے ۔
تمام حروف بھی موجود ہیں اور اعراب اور عام استعمال ہونے والی علامات بھی ہیں ۔
 

فاتح

لائبریرین
اچھی ویڈیو ہے نجیب بھائی۔
کسی زمانے میں ہم بھی گو کی بورڈ ہی استعمال کرتے تھے لیکن اب SwiftKey کے علاوہ کوئی کی بورڈ پسند نہیں آتا۔
 
Top