مضمون اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے

جیہ

لائبریرین
اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے:

کمپیوٹر پر اردو اور پشتو لکھنے کے لئے عام طور پر انپیج کا استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر لوگ انپیج کے صوتی کی بورڈ کوترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اس میں آسانی بہت ہے۔ جب یہ لوگ یونی کوڈ پر آتے ہیں تو پہلا مسئلہ جو ان کو در پیش آتا ہے، وہ ان کے پسند کے صوتی کی بورڈ کا ہوتا ہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے میں بابا جانی (الف عین۔ جناب اعجاز عبید) سب سے زیادہ دلچسپی لیتے رہے ہیں اور ایک بہت اچھا صوتی کی بوڈ "اردو دوست" کے نام سے بنا چکے ہیں جو کہ اردو محفل کے ٖڈاونلوڈ سیکشن میں موجود ہے۔ میں خود بھی کئی اراکین کو ان کے مرضی کا اردو اور پشتو کی بورڈ بنا کر دے چکی ہوں جن میں سے اکثر نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا (مذاق) ۔ اس کے علاوہ میرے دو بنے بنائے اردو اور پشتو صوتی کی بورڈ جو کہ بہت حد تک عربی کی بورڈز بھی ہیں، 4shared اور Esnips پر ڈاونلوڈ کے لئے موجود ہیں۔

آج میں محفل کی سالگرہ کے موقعے پر کی بورڈ بنانے کا طریقہ پیش کر رہی ہوں امید ہے کہ اس سے بہت سو کا بھلا ہوگا اور آپ کو پسند آئے گا۔ (جویریہ مسعود)
 

جیہ

لائبریرین
سب سے پہلے کرنا کیا ہے؟
سب سے پہلے ان دو پروگراموں اور یونی کوڈ ویلیو چارٹس کو ڈاون لوڈ کریں۔
دوسرا مرحلہ ہے Microsoft Keyboard Layout Creator کو انسٹال کرنے کا ۔ میرا خیال ہے کہ یہ پروگرام ہر کوئی بغیر کسی دقت کے انسٹال کر سکے گا البتہ یہ خیال رہے کہ یہ پروگرام Microsoft .net Framework کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اگر آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال نہیں تو سب سے پہلے Microsoft .net Framework انسٹال کر لیں۔
یونی کوڈ چارٹس جو آپ پہلے ہی ڈونلوڈ کر چکے ہوں گے ، ان کو محفوظ کرلیں۔ یہ کوڈز کی بورڈ بنانے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔​
 

جیہ

لائبریرین
کی بورڈکیسے بناؤں ؟


کی بورڈ بنانے کے تین طریقے ہیں
الف) نیا کی بورڈ بنانا
ب) کمپیوٹر پر نصب شدہ کی بورڈ میں ترمیم کرنا
ج) محفوظ شدہ Source File سے کی بورڈ بنانا​

میں صرف نیا کی بورڈ بنانے کا طریقۂ کار بتاتی ہوں، کیوں کہ مجھے امید ہے کہ آپ اس طریقے کو سمجھ کر باقی دونوں طریقے خود بخود سمجھ جائیں گے۔​
 

جیہ

لائبریرین
نیا کی بورڈ بنانا

Start پر کلک کرکے All programs پر جا کر Microsoft Keyboard Layout Creator پروگرام چلائیں۔
پروگرام کھلنے پر یہ وینڈو نمودار ہوگی
1BlankWindow.jpg


اب Menu Bar پر ُProject پر کلک کرکے Properties پر جائیں

2properties.jpg

Properties پر کلک کرنے سے یہ وینڈو نمودار ہوگی۔اس وینڈو میں ضروری معلومات درج کرکے ok پر کلک کریں

3layout.jpg


Name میں کی بورڈ کا مختصر نام لکھیں ۔ خیال رہے کہ کوئی سپیس، کاما، فل سٹاپ یا ڈیش درج نہ ہو۔
Description میں تفصیلی نام درج کریں۔ یاد رہے کہ کی بورڈ بننے اور انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں یہی تفصیلی نام ظاہر ہوگا
Company اور Copyright میں جو مرضی تفصیل درج کریں
Language میں Urdu(Islamic Republic of Pakistan) ڈراپ ڈاؤن مینو سے منتخب کریں اور اب OK پر کلک کریں۔ بطور احتیاط فائل کو Cntrl+S دبا کر سیو کریں اپنی مرضی کا کوئی نام دیں۔ خیال رہے کہ فائل کی ایکسٹنشن klc ہونی چاہئے۔​
 

جیہ

لائبریرین
اب آتا ہے اہم ترین مرٖحلہ جو ہے کی بورڈ لے آؤٹ ڈیفائن کرنے کا۔ مندرجہ ذیل تصویر ملاحظہ کریں مگر اس سے پہلے U0600.pdf فائل کھول کر رکھیں

4Entry.jpg


اس تصویر ہم نے بائیں طرف Shift Key کے ساتھ والے کنجی پر کلک کیا ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو ایک وینڈو کھل گئی ہے۔ جس کا نام VK_Z ہے۔ یعنی یہ انگریزی کی بورڈ کی Z کنجی ہے۔ فرض کریں ہم چاہتے ہیں کہ z کنجی پریس کرنے پر ‘ز‘ ٹائپ ہو۔ اس کے لئے ہمیں ‘ز‘ کی یونی کوڈ ویلیو معلوم ہونی چاہئے۔ یہ ویلیو ہمیں U0600.pdf نامی فائل سے مل جائے گی U0600.pdf کھول کر ‘ز‘ کی ویلیو تلاش کریں جو کہ 0632 ہے ۔ اب VK_Z والی وینڈو میں U+0632 لکھ کر اوکے کریں۔

5VALUE.jpg

OK کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ اس خالی کنجی پر حرف ‘ز‘ ظاہر ہو جائے گا۔

6ZE.jpg


آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ یہ حرف اتنا واضح نہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہمیں فانٹ سٹائل اور سائز تبدیل کرنا پڑے گا۔

7FONT.jpg


مینو بار پر View میں Font پر کلک کرکے مناسب فانٹ اور سائز منتخب کرکے OK پر کلک کریں جیسا کہ مندرجہ بالا تصویر میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ اور 14 سائز منتخب کیا گیا ہے۔​

اب اسی طرح باری باری ہر کنجی ڈیفائن کریں اور Cntrl+Sکے ساتھ سیو کرتے جایئں تاکہ بجلی چلے جانے کی صورت میں آپ کی محنت ضایع نہ ہو۔
مندر جہ ذیل تصویر میں نارمل کی بورڈ کی ساری کنجیاں ڈیفائن کی گئ ہیں۔

8normal.jpg
 

جیہ

لائبریرین
اب دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے اور وہ ہے Shift کے ساتھ کنجیوں کو ڈیفائن کرنا۔ فرض کریں ہم چاہتے کہ نارمل حالت میں z پریس کرنے سے ‘ز‘ ٹائپ ہو مگر Shit+Z کے ساتھ ‘ذ‘ ٹائپ ہو۔
مندرجہ ذیل تصویر ملاحظہ کریں

9shift.jpg


سکرین کے بائیں طرف چند آپشنز ہیں ان آپشنز میں سے Shift Statusضمن میں Shift کے سامنے چیک باکس کو ‘چیک‘ کیا گیا ہے۔ جب آپ اس آپشن کو چیک کریں گے تو ا ایک سادہ سکرین آپ سامنے ظاہر ہوگی یہاں آپ پھر کسی کنجی پر کلک کرکے U+اور اپنے مطلوبہ حرف کی یونی کوڈ ویلیو لکھ کر اوکے کر دیں۔ اسی طرح سارے کنجیوں کو پر کر کے سیو کر دیں۔

10shift.jpg


اس تصویر میں سارے کنجیوں پر اپنے مطلوبہ حروف کے یونی کوڈ ویلیوز درج کرکے شفٹ کے ساتھ کی بورڈ تیار کیا گیا ہے

11shiftcomplete.jpg

 

جیہ

لائبریرین
اب آپ کا کی بورڈ تقریباً تیار ہے۔ مگر ٹہھریئے altGr سے بھی فائدہ اٹھائیں۔​

altGr ہے کیا؟؟

آپ کے کی بورڈ پھر سپیس بار کے دائیں بائیں alt کے دو کنجیاں ہیں۔ بعض کی بورڈز پر دائیں طرف والے کنجی پر alt سبز رنگ میں چھپا پوتا ہے، اسی مناسب سے اس کی کوaltGreen یا AltGr کہتے ہیں۔ آپ اسی کنجی کے ساتھ چند حروف یا علامات جو کم استعمال میں آتے ہیں ڈیفائن کر سکتے ہیں۔
طریقہ وہی ہے جو شفٹ کے ساتھ ہم نے استعمال کیا مگر شفٹ باکس کو ان چیک کر کے alt+cntl(AltGr) والے آپشن کو چیک کرنا ہوگا۔ مندرجہ ذیل تصویر میں altGr کے ساتھ کیز کو ڈیفائن کیا گیا۔ امید ہے کہ آپ آسانی کے ساتھ کر سکیں گے۔ یہ بھی نوٹ کریں کہ کونسے باکس میں ‘ٹیک مارک‘ لگایا گیا ہے۔

12altGr.jpg
 

جیہ

لائبریرین

ان سارے مراحل کے بعد اب کی بورڈ لے آؤٹ جنیریٹ کرنے آخری مرحلہ در پیش ہے۔

اس کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے۔ بس مینو بار پر Properties پر جائیں وہاں Built DLL and Setup Package پر کلک کریں۔ آپ کا کی بورڈ لے آؤٹ بن جائے گا۔
13final.jpg



اپنا تیار کردہ کی بورڈ کمپیوٹر پر نصب (انسٹال) کیسے کروں ؟

بہت آسان۔۔۔۔ بس setup فائل پر ڈبل کلک کریں۔۔۔۔۔ کی بورڈ خود بخود انسٹال ہو جائے گا​
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ۔ یہ سب کچھ نبیل بھائی کا کیا دھرا تھا۔۔۔۔:)

خبردار نبیل بھائی اگر اس دھاگے کا رخ کیا تو:grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر جویریہ بہن۔ بہت شکریہ دوبارہ سے محنت کرنے کا۔ مجھے بھی تجربات کرنے کے لیے یہی ٹیوٹوریل ملا تھا۔ :(
 

جیہ

لائبریرین
کیا کہہ رہے ہیں نبیل بھائی؟ اس میں معذرت کی کوئی بات ہی نہیں۔ اوپر والا پیغام تو میں نے مذاق میں لکھا تھا :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جیہ بہن بہت شکریہ۔ ٹیوٹوریل ما شاء اللہ سے بہت عمدہ ہے ۔ اور ان احباب کے لیے بہت کارآمد ہے جو خود اپنا کی بورڈ بنانا چاہتے ہیں۔ آخری بار آپ نے مجھے میرا کی بورڈ بنا کر دیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ میں نے اپنے کی بورڈ میں اعراب کی کنجیاں تبدیل کیں تھیں۔ ٹیوٹوریل کو پڑنے کے بعد میں اس قابل ہو گیا ہوں کہ اپنا کی بورڈ خود بنا سکوں۔ بہت شکریہ ٹیوٹوریل پیش کرنے کا ۔ مجھے تو واقعی بہت عمدہ لگا ۔ شکریہ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔
 

دوست

محفلین
ہماری درخواست وہیں کہیں رہ گئی کہ لینکس کے لیے بھی ایک ایسا ہی ٹیوٹوریل لکھ دو۔
 
Top