اُردو رسم خط کی جانب پیش قدمی

اُردو رسم خط کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ
چند سال پہلے تک اُردو سے جُڑے لوگوں کو یہ خدشہ تھا کہ لوگو ں کو ای میلز، میسجز وغیرہ رومن اُردو میں لکھنے کی ایسی عادت پڑ گئی ہے، جس سے چند برسوں بعد اُردو لکھنے کا رواج ہی ختم ہوجائے گا۔ لیکن پاک اردو انسٹالر نے مشکل ہی آسان کردی، گوگل ٹرانسلیٹرنے بھی خاصی آسانی پیدا کی اور سمارٹ فون کی قیمت کم ہونے سے ان کی دستیابی بڑے پیمانے پر ہوگئی اورفیس بُک اور واٹس ایپ کے لیےلوگ تیزی کے ساتھ اردوٹائپنگ سیکھ کر موبائل ہی سے براہ راست پیغام یا تاثرات اُردو میں ٹائپ کر نے لگے ہیں جس کافائدہ یہ ہوا کہ کمپیوٹر اور موبائل پر اُردو لکھنے کا ایسا رواج چل نکلا ہے، جس نے اُردو زبان کو درپیش ایک چیلنج ختم کر دیااب ان سب کو بے فکر ہوجانا چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی نے نہ صرف وہ خدشہ ختم کر دیا بلکہ اب رومن اُردو مٹنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ (اب رومن اُردو میں صرف ایسے لوگ ہی لکھ رہے ہیں جنھیں اُردو میں لکھنا ہی نہیں آتا)
اب تو صورت حال یہ ہے کہ واٹس ایپ کے گروپس یا فیس بک کی پوسٹ یا تبصروں میں جو ساتھی رومن رسم الخط استعمال کرے تو دیگر ساتھی متنبہ کرتے ہیں اور اردو میں لکھنے کا کہتے ہیں اور رومن پوسٹ کے مقابلے میں لوگ اردو رسم خط میں لکھی گئی پوسٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں سی لیے سوشل میڈیا پر تقریباً ہر شخص خوشی سے یا بامرِ مجبوری اردو رسم الخط اپنا رہا ہے اور اس طرح جہاں قومی زبان کو ترویج و ترقی مل رہی ہے وہیں لکھنے کی صلاحتیں بھی اجاگر ہو رہی ہیں۔
 
Top