ايک اور امريکی منصوبہ

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
2016_Mela.jpg

میوزک میلہ ۲۰۱۶ میں شائقین کا جنون اورثقافتوں کا ملاپ
اسلام آباد (۲۴ ِاپریل، ۲۰۱۶ء)__ رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد میں ایک بار پھر میوزک میلہ کی واپسی ہوئی اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) پاکستان میں موسیقی کی دنیا کا مرکز بن گیا۔امریکی سفارتخانہ اور فاؤنڈیشن آف آرٹس اینڈ کلچر (ایف اے سی ای) کے اشتراک سے میوزک میلہ میں گزشتہ تین دن کے دوران ۱۵،۰۰۰ سے زائد شائقین نے شرکت کی اور ۳۰ کے قریب پاکستانی، امریکی اور عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے فن سے لطف اندوز ہوئے۔

امریکی بینڈ گروپو فینٹسما نے جمعہ کو اپنے شاندار فن سے میلہ لوٹ لیااور اپنے لاطینی فنک ساؤنڈ سے شائقین کو محظوظ کیا۔امریکی اور لاطینی موسیقی کے حسین امتزاج اور عالمی موسیقی کے اثر سے نو افراد پر مشتمل بینڈ نے اپنی گریمی ایوارڈ یافتہ البم ای ون ایگزیسٹینشیل پرفارمنس سے شائقین سے زبردست داد وصول کی۔ہفتے کی رات چمکدار روشنیوں کے نیچےامریکی ستار نوازایمی میذویسکی نے ستار، طبلہ اور انڈو-جیز کے امتزاج سے شاندار پذیرائی حاصل کی۔

اس سال میوزک میلہ میں جن دیگر نمایاں فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا ان میں نوری،رضوان معظم قوال، جاوید بشیر، اریب اظہر،زوئی ویکاجی، اور قوالستان کے عمران عزیز اور علی سیٹھی شامل تھے۔ اس سال کے فنکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایف اے سی ای کے کریٹیو ڈائریکٹر اریب اظہر نے کہا کہ میوزک میلہ کے اس تیسرےسال میں اس سے بہتر ین کارکردگی کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پاکستان اور بین الاقوامی باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کا م کرنے کا موقع ملاا ورمختلف اقسام کی موسیقی بشمول فولک،روک اور پاپ کے بہترین نمونے دیکھنے کو ملے۔

فنکاروں نے میوزک میلہ کے دوران نئے ابھرنے والے اور پرانے موسیقی سے جڑے افراد کیلئے ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا ۔ ایمی میذویسکی اور گروپوفینٹسما اور دیگر فنکاروں نے موسیقی اور گلوبلائزیشن کے موضوع پر ایک پینل مباحثے میں بھی شرکت کی۔ دیگر سیشنز میں علی نور اور علی حمزہ کی گیت نگاری پر ورکشاپ کے علاوہ موسیقی کےآن لائن فروغ کیلئے امریکی موسیقی کی تشہیر کی ماہرٹریسٹاییگر سے گفتگو بھی شامل تھی۔

امریکی سفارتخانہ پاکستان میں مختلف آرٹس پروگراموں کیلئے سالانہ ۱۰۰ ملین روپے کی اعانت فراہم کرتا ہے۔ ہر سال امریکی حکومت کی مالی امداد سے درجنوں پاکستانی موسیقار ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میوز ک فیسٹول میں پاکستانی شوکیس ، دوستی میوزک فیسٹول اور ڈینئیل پرل ورلڈ میوزک ڈیز میں شرکت کرتے ہیں۔

میوزک میلہ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے

www.musicmela.org

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Jinnah_Hospital.jpg

امریکی سفیر اور وزیراعلیٰ سندھ نے جناح اسپتال کراچی میں میٹرنٹی وارڈ کا افتتاح کیا

کراچی۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 62 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے نئے میٹرنٹی وارڈ کا افتتاح کیا جو کی مالی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ (USAID) یو ایس ایجنسی برا ئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ
نئے میٹرنٹی وارڈ میں 120 بستروں کی گنجائش ہے جب کہ پرانے وارڈ میں 80 بستروں کی گنجائش تھی۔ یو ایس ایڈ اس سے پہلےمیڈیکل سینٹر میں زچہ بچہ وارڈ کی تعمیر کے لیے 35 کروڑ 60 لاکھ کی امداد دے چکا ہے ،جس کا افتتاح دسمبر 2012 میں کیا گیا تھا۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘‘امریکا اور پاکستان بڑے مسائل جیسے صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی کے حل کے لیے برسوں سے مل کر کام کررہے ہیں، یہ عمارتیں ہماری مستقل شراکت کی نشانیاں ہیں۔’’
سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر جام مہتاب ڈہر، امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اور یوایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر کریگ بک نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ نےنئے میٹرنٹی وارڈ کا انتظام چلانے کے لیے ٹبا فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان اور امریکا کی مل کر کام کر نے کی طویل تاریخ ہے۔
یو ایس ایڈ، جناح اسپتال اور انڈیانا یونیورسٹی کے اشتراک سے 1959ء میں ‘‘بیسک میڈیکل سروسز انسٹی ٹیوٹ’’قائم کیا گیا تھا جو پاکستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم فرا ہم کرنے پہلا ادارہ تھا۔

اس سال جنوری میں بھی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے یو ایس ایڈ کی مالی مدد سے بننے والے جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح کیا تھا جہاں اب روزانہ سینکڑوں مریضوں کا علاج ہوتا ہے،جب کہ امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے ایک طبی مرکز کے ذریعے 2012ء سے اب تک 5 لاکھ سے زائد خواتین اور بچے طبی سہولیات حاصل کرچکے ہیں۔

امریکی حکومت کے پاکستان میں صحت کے منصوبوں سے متعلق مزید معلومات کے لیے یوایس ایڈ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

http://www.usaid.gov/pakistan/health

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

26658682153_2306b58448_o.jpg


امریکی سفارتخانہ کی جانب سے پاکستان کی پولیس، انسداد منشیات اور نفاذ قانون کے
پروگراموں کے لئے چار کروڑ ۸۰ لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی فراہمی
اسلام آباد (۲۵ ِمئی ، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور پاکستان کے معاشی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نے ایک تقریب کے دوران چار کروڑ ۸۶ لاکھ ڈالر مالیت کے دو طرفہ تعاون کے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی انسداد منشیات و نفاذِقانون (آئی این ایل) پاکستان میں قانون نافذ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے، غیرقانونی منشیات کی روک تھام اور فوجداری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت پاکستان کو اعانت فراہم کرے گا۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری طویل شراکت میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے سے قانون نافذ کرنےکی صلاحیت ، منشیات کے انسداد اور فوجداری نظام کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہمارے تعاون کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ امریکہ نے اس نوعیت کے پہلے معاہدے پر ۱۹۸۲ء میں دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد ہونے والے سالانہ معاہدوں کے تحت ہزاروں پولیس افسران اور استغاثہ کے وکلاء کی تربیت، پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لئے گاڑیوں، ساز و سامان، جان بچانے والی حفاظتی اشیاء کی فراہمی میں تعاون کیا گیا۔

اس نئے معاہدے کے تحت تربیت، سامان اور انفرااسٹرکچر سے متعلق معاونت کے ذریعے صوبائی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی صلاحیت اور رسائی کو بہتر بنانے سمیت پورے پاکستان میں متعدد پروگراموں کے لئے رقم فراہم کی جائے گی۔ ان پروگراموں میں انصاف کے نظام تک خواتین کی رسائی اور خواتین کی پولیس افسران، استغاثہ کے وکلاء اور ججوں کی حیثیت سے بھرتیوں، انہیں برقرار رکھنے اور ان کی ترقی کے لئے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان پروگراموں سے منشیات کی روک تھام، منشیات کی غیر قانونی ترسیل کرنے والوں کی گرفتاری اور ان پر مقدمہ چلانے، متبادل کاشت اور پوست کے کاشتکاروں کے لئے زرعی تربیتی پروگراموں کے لئے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں چھوٹے پیمانے کے نظام آبپاشی، پن بجلی کے نظام اور کھیتوں سے منڈی تک سڑکوں کے لئے بھی اعانت فراہم کی جائے گی۔ نیز اس اقدام کے نتیجے میں صوبائی اور وفاقی سطح کے استغاثہ کے وکلاء اور ججوں کو موثر انداز میں مقدمہ چلانے اور جیلوں کے جدید انداز میں نظم و نسق کے لئے متعلقہ حکام کو تربیت کی فراہمی کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز بیورو جرائم، بدعنوانی اور منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام، پولیس کے اداروں کو بہتر بنانے، منصفانہ اور جوابدہ قانونی و عدالتی نظام کے فروغ میں مدد کے لئے ۹۰ سےزیادہ ملکوں میں کام کرتا ہے۔ اس بیورو کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

http://www.state.gov/j/inl/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

www.state.gov​


USDOTURDU_banner.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
میں سمجھی شاید کوئی اور ڈرون منصوبہ ہے۔لیکن وہ تو شاید ہمیں بتائے نہیں جاتے۔ ہاں ہماری بہتری کے لئے کچھ باتیں ہم سے چھپانا ہمارے مفاد میں ہے۔
 

زیک

مسافر
میں سمجھی شاید کوئی اور ڈرون منصوبہ ہے۔لیکن وہ تو شاید ہمیں بتائے نہیں جاتے۔ ہاں ہماری بہتری کے لئے کچھ باتیں ہم سے چھپانا ہمارے مفاد میں ہے۔
اگر ملا منصور یا اسامہ بن لادن پر حملہ کرنے سے پہلے پاکستان کو بتا دیا جاتا تو وہ ضرور ان کو بچا لیتے۔
 

Fawad -

محفلین


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Food_assistance.jpg

امریکہ کی جانب سے پاکستان میں خوراک کی فراہمی کیلئے ۲۱ملین ڈالر کی اعانت کا اعلان
اسلام آباد (۲ جون، ۲۰۱۶ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جان گرورئک نےغذائی کمی کے شکار پاکستانی افراد کیلئے۲۱ ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا خوراک کا عالمی پروگرام (ڈبلیو ایف پی)امریکی مالی معاونت سے پاکستانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ لگ بھگ ۲۶ہزار میٹرک ٹن گندم سے مقوی آٹا تیار کر کےضرورت مندافراد میں تقسیم کرے گا۔خوراک کا عالمی پروگرام ،یو ایس ایڈ کےفراہم کردہ فنڈ سےساڑھے چھ ہزار ٹن کی خوردنی اشیاءبھی خرید کر ضرورت مند گھرانوں بالخصوص وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں تقسیم کرےگا۔

گرورئک نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے بھوک کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، مگرہم جانتے ہیں کہ یہ کام ہم تنہا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کےعالمی خوراک پروگرام اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کے ذریعے ہم زیادہ لوگوں کو خوراک مہیا کرنے، زندگیاں بچانےاور زیادہ آبادیوں کو اعانت فراہم کرنے کے قابل ہوئے جو ہم میں سے کوئی اکیلا یہ کام نہیں سرانجام دے سکتا تھا۔

مشن ڈائریکٹر گرورئک نے اس فنڈ کا اعلان اسلام آباد میں ڈبلیو ایف پی کے دفتر میں کیا جہاں انہوں نے ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر لولہ کاستروکے ہمراہ ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

کاسترو نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی حکومت، حکومت پاکستان اور ڈبلیو ایف پی کے درمیاں مضبوط اور تزویراتی اشتراک کار کی بدولت پاکستان میں لاکھوں غیر محفوظ گھرانوں کی زندگیوں میں بہتری پیدا کی ہے، بالخصوص ان علاقوں میں جو کہ قدرتی و غیر قدرتی آفات سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سےفراہم کردہ مالی اعانت نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران خوراک کی سلامتی اورغذائیت کے علاوہ ضرورت مند افراد کے روزگار اورحالات کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

۲۰۱۰ ء سے اب تک یو ایس ایڈ نے پاکستانی عوام کو خوراک کی فراہمی کیلئے لگ بھگ ۸۵۰ ملین ڈالر زکی اعانت فراہم کی ہے۔

پاکستان میں یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے:

www.usaid.gov/pakistan

ورلڈ فوڈ پروگرام کے پروگراموں کے بارے میں آگہی کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیئے:

www.wfp.org/countries/pakistan

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
USDOTURDU_banner.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
امریکہ کی پاکستان سے اتنی محبتوں پہ میرا دل بھر آتا ہے۔آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔
 

Fawad -

محفلین


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

https://postimg.org/image/y2sx0jhp3/

امریکی سفیر کی ایک سالہ تبادلہ پروگرام میں شریک ۱۷۱ پاکستانی طلبہ کو مبارکباد
اسلام آباد (۱۷ ِجولائی ، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےگزشتہ روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان ۶۶ طلباء میں اسناد تقسیم کیں جو حال ہی میں امریکہ میں ایک سالہ تعلیمی تبادلہ پروگرام میں شرکت کے بعد واپس لوٹے ہیں۔امریکی سفیر نے ان ۱۰۵ ثانوی اسکولوں کے طلبہ سے بھی ملاقات کی جو۲۰۱۶ ء اور ۲۰۱۷ء کا تعلیمی سال امریکہ میں گزاریں گے۔


اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ انہیں بخوبی علم ہے کہ تعلیمی تبادلہ پروگرام کس طرح نئے خیالات تخلیق کرتے اور گھسے پٹے خیالات کا مقابلہ کرتے ہیں، ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور نئی دوستیاں قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستانی حکومت مل کر تعلیم کے شعبے میں اعانت کو بڑھانے، پاکستان کے موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے کیلئے پرُعزم ہیں۔


پاکستان بھر سے ۱۷۱ طلبہ کو درخواستوں، انگریزی زبان کی استعداد کے امتحان اور انٹرویوز کی بنیاد پر کینیڈی- لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹدی پروگرام (یس) میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ یس پروگرام جس کیلئے مالی معاونت امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز نے کی ہے ۳۷ ممالک کے سیکنڈری سکول کے طلبہ کو امریکن ہائی اسکولوں میں تعلیم اور امریکی میزبان خاندانوں کیساتھ ایک سال وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتاہے۔ اس پروگرام کے دوران شرکاء تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں، فلاحی سرگرمیوں اور نوجوانوں کی قائدانہ تربیت میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ شرکاء اس پروگرام میں اپنے ممالک کے ثقافتی سفیروں کا بھی کردار ادا کرتے ہیں جس سے امریکی طلبہ کو ان کے ممالک اور ثقافتوں کے بارے میں بہترمعلومات مہیا ہوتی ہیں۔


دی انٹر نیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسورس نیٹ ورک (آئی ای اے آر این) پاکستان امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے یس پروگرام کے شرکاء کا انتخاب کرتی ہی۔ یس پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے


www.iearnpk.org


یس پروگرام امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے جامع تبادلہ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ہر سال ۱۳۰۰ سےزائد پاکستانی تعلیمی اور پیشہ وارانہ پروگراموں میں شرکت کی لئے امریکہ جاتے ہیں۔امریکی تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔


www.eca.state.gov

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Pak_US_Alumni.jpg


پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام تین روزہ
بین الاقوامی کانفرنس میں تعلیم کے مستقبل کا جائزہ

اسلام آباد ( ۲۳ جولائی، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے اکیسویں صدی میں تعلیم کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لئے ایک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح آج ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔ امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں کے دو سو سے زائد سابق شرکاء پورے پاکستان اور جنوبی ایشیاء سے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں جمع ہوئے ہیں، جس کا انعقاد اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ اور پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

ورکشاپس، پینل مباحثوں، کلیدی تقاریر اور مقامی آبادیوں کی خدمت کی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کے لئے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین اور یونیورسٹی آف کراچی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ایچ ای سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر مختار احمد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اساتذہ، منتظمین، پالیسی ساز، سماجی کارکنان اور ترقیاتی کارکنان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تعلیمی ماہرین نے اپنے تجربات اور علم کا تبادلہ کرنے کے لئے شرکت کی، جس سے انہیں اپنے مقامی لوگوں کی بہتر خدمات کرنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے کی حیثیت سے آپ نوجوان پاکستانیوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے کہا کہ چاہے آپ ایک استاد ہوں، منتظم ہوں، قانون ساز ہوں یا ترقیاتی کارکن ہوں، آپ کی خدمات پاکستان کے تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ آپ کے عزم اور آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۵ء میں قائم کردہ امریکہ۔ پاکستان نالج کوریڈورکے تحت جس سے تحقیق، جدت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی تبادلہ کو فروغ ملے گا، تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے لئے صدر اوبامہ اور وزیر اعظم نواز شریف کےعزم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے فلبرائیٹ پروگرام کے ذریعے ۱۲۵ کی تعداد تک پی ایچ ڈیز کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے ۲۵ ملین ڈالر کے حکومت پاکستان کے عزم کو بھی سراہا۔

امریکہ پاکستانی شہریوں کے لئے تبادلہ پروگراموں میں ہر سال تقریباً ۴۰ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتا ہے اور تعلیمی و پیشہ ورانہ پروگراموں میں شرکت کے لئے ہر سال ۱۳۰۰سے زائد پاکستانیوں کو امریکہ بھیجتا ہے۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ایسے طلبہ اور پیشہ ورانہ افراد کا ایلومنائی نیٹ ورک ہے ،جنہوں نے امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کی۔ پاکستان بھر میں ۱۹ ہزار سے زائد ایلومنائی کے ساتھ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کا شمار دنیا کے بڑے ایلومنائی نیٹ ورکس میں ہوتا ہے۔

پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک پاکستان بھر میں باقاعدگی کے ساتھ سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جن میں خدمات کے منصوبے، قائدانہ تربیت، گول میز مباحثے اور مقامی آبادیوں کی خدمت کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک اور کانفرنس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

http://www.facebook.com/pakalumni

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


USAID_Edu.jpg


امریکی سفارتخانہ کے ای ٹیچر پروگرام کو وسعت دی جائے گی

اسلام آباد ( ۲۶ ِجولائی، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان بھر سے ای ٹیچر پروگرام کے ۲۵ سابق شرکاء نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تربیتی نشست میں انگریزی زبان کے اساتذہ کے لئے امریکی سفارتخانہ کے ای ٹیچر پروگرام کو وسعت دینے کے متعلق بات چیت کی ۔ اُنہوں نے پاکستان میں انگریزی زبان کی مہارتوں کے لیے وسیع پیمانے کے اوپن آن لائن کورسز کو استعمال کرنے اور فروغ دینے کی تربیت بھی حاصل کی ۔

امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جین میک آرتھر نے کہا کہ ہم اپنے ای ٹیچر پروگرام کا حجم جو ۲۰۱۶ء میں اڑتیس اساتذہ پر مشتمل تھا، دوگنا کرکے ۲۰۱۷ء میں ۷۵ سے زیاد ہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اِس ورکشاپ سے ہمیں پروگرام کے سابق شرکاء کی آراء حاصل کرنے کا ایک قابل ِقدرموقع میسر آیا۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیں امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء کی پرائمری اسکولوں سے جامعات کی سطح تک پورے پاکستان میں انگر یزی سکھانے کے اس اقدام میں کامیابی کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی اور اُنہیں امید ہے کہ اوپن آن لائن کورسز جیسے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے مزید طلبہ تک پہنچا جاسکے گا۔

اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیچر ورکشاپ نے ہمیں دیگر پاکستانی ای ٹیچر الومینائی سے بالمشافہ ملاقاتوں اورایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا ۔ اس سے ہمیں اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مستقبل میں باہمی تعاون کی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی سفارتخانہ نے ۲۰۰۶ء سے اب تک سینکڑوں پاکستانی اساتذہ کو امریکی جامعات کے ذریعے آن لائن گریجویٹ سطح کے انگریزی زبان کے آٹھ ہفتے کے تدریسی کورسز کی تکمیل کے لئے ای ٹیچر پروگرام کے تحت مکمل وظائف فراہم کئے ہیں۔ ای ٹیچر پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لئے د رج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

American English E-Teacher Program | Exchange Programs

امریکی محکمہ خارجہ کی اعانت سے چلنے والے انگریزی زبان کے دیگر پروگراموں کے بارے میں آگہی کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

AmericanEnglish.state.gov

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter

需要安全验证

Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos

Us Dot

USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

US_Agriculture_Dept.jpg


امریکی محکمہ زراعت کا پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے تعاون

اسلام آباد ( یکم اگست، ۲۰۱۶ء)__ مُلکی زرعی تجارت میں اضافے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات میں تعاون کے لئے امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے وضع کردہ ۲ روزہ تربیتی نشست میں پاکستان بھر سے محکمہ زرعی تحفظ کے ۳۰ کے قریب حکام اور دیگر زرعی پیشہ ورانہ ماہرین نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کا مقصد حکام کو پودوں کی صحت کے بین الاقوامی معیارات پورا کرنے سے متعلق آگاہی کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کی زرعی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی موجودہ برآمدات تقریباً ۵۸ کروڑ ۵۰ لاکھ ڈالر سالانہ ہیں۔

امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ولیمز نے کہا کہ اس تربیت اور اس طرح کی دوسری تربیتی نشستوں سے پاکستان کی برآمدی مارکیٹ کو وسعت دینے اور ہماری حکومتوں اور اقوام کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی منڈیوں میں پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کو بڑھانے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے پُرعزم ہیں۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل برائے زرعی توسیع و تحقیق ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ امریکی محکمہ زراعت، سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل کی ٹیم اور دیگر ماہرین سے سنیٹری اور فائیٹو سنیٹری اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تربیت فراہم کرنے والوں اور ان کی طریقوں سے بہت کچھ سیکھا۔

زراعت پاکستان کی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جس کا خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ ۲۱ فیصد سے زائد ہے۔ زراعت سب زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے، جس کا اس شعبے میں مجموعی افرادی قوت میں حصہ ۴۶ فیصد ہے۔

دیہی علاقوں میں پاکستان کی تقریباً ۶۲ فیصد آبادی کے لئے زراعت روز مرہ کی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ تربیتی نشست پاکستان میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور معاشی نمو اور غذائی سلامتی میں تعاون کے لئے امریکہ اور پاکستان کے درمیان وسیع تر اشتراک کا ایک تازہ ترین اقدام ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی فنڈنگ سے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل نے پاکستان کے زرعی شعبے میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے ۱۲ آن لائن تربیتی ماڈیولز تیار کئے ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter

需要安全验证

Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos

Us Dot

USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Pak_Cultural_Heritage.jpg


امریکی سفارتخانہ کی جانب سےعالمی ورثہ قرار پانے والے پاکستانی آثار قدیمہ کی تشہیر،
ٹیکسلا، شاہی قلعہ لاہور اور قلعہ روہتاس جہلم پر دستاویزی فلموں کی نمائش​

اسلام آباد ( ۹ ِاگست، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے آج پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تین دستاویزی فلموں کی نمائش کی تقریب کا افتتاح کیا، ان فلموں میں پاکستان کے آثارقدیمہ او رثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیاہے ۔ امریکی سفیر کے فنڈ کے گرانٹ پروگرام کے تعاون سے واک اباؤٹ فلمز نے ان دستاویزی فلموں کو تیار کیا، جن میں یونیسکو کی جانب سے پنجاب میں عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والے تین پاکستانی مقامات ٹیکسلا کےکھنڈرات، شاہی قلعہ لاہور ۔ شالامار باغ اور قلعہ روہتاس جہلم کی عکاسی کی گئی۔ تقریب میں یونیسکو اور حکومت پنجاب کے نمائندوں، مقامی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ورثہ پاکستان کے شاندار ثقافتی تنوع اور شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے کس طرح اپنی تاریخ کو محفوظ رکھا ہے۔ آج اس تقریب میں ہم میں سے کئی اس تاریخ کو محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں تاکہ آنے والی نسلیں اپنے ورثے کا مطالعہ اور اس کی نگہداشت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

واک اباؤٹ فلمز کے سی ای او نثار ملک نے امریکہ کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کی وجہ سے یہ ثقافتی ریکارڈ مرتب کرنا ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آثارقدیمہ ہماری مجموعی تاریخ اور بحیثیت قوم ہماری شناخت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی تاریخ کے بارے میں ضرور علم حاصل کرنا چاہئے اور ہمیں ہماری شناخت دینے والے متنوع ثقافتی پس منظر کے بارے میں اپنے بچوں کوضرور پڑھانا چاہئے۔

امریکی سفیر کے فنڈ کے تحت پاکستان میں ثقافتی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے زبانوں اور بولیوں، کھانوں، جمالیات، تعمیرات اور میلوں وٹھیلوں اور کھیلوں جیسی تفریحی سرگرمیوں اور ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کے لئے مالی تعان کیا جاتا ہے۔ امریکی سفیر کے فنڈ کے تحت بلوچستان کے قدیم آلہ موسیقی سرود، شمالی پاکستان کی مقامی کھو ثقافت اور کوہستان اور سوات کی تورولی زبان کے تحفظ کے منصوبوں کے لئے گرانٹس دی گئی ہیں۔​

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
پاکستانی طلبہ اور اساتذہ کی توانائی کے شعبے میں تحقیق کیلئے امریکہ روانگی
امریکی اور پاکستانی حکام نے ایک تقریب میں ۳۳ پاکستانی گریجویٹ طالبعلموں اور ان کے ہمراہ ۲ اساتذہ سے ملاقات کی جو عنقریب امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے چلنے والے اس تبادلہ پروگرام کے دوران شرکاء پاکستان کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے متعلق تحقیق کرینگے۔

یہ تعلیمی تبادلہ امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے بارےمیں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پانچ سالہ سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے جس کی مالیت ۱۲۷ ملین ڈالر ہےاوراس کا مقصد پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی سلامتی سے متعلق مسائل کا جدید اور عملی حل تلاش کرنے کے لئے اطلاقی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ چار برس کے دوران تقریباً ۲۰۰ پاکستانی طلبا وطالبات اور اساتذہ امریکی جامعات میں امریکہ میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ اساتذہ کو درس وتدریس کی مہارتوں کو بہتر بنانے اوراساتذہ اور کارپوریٹ شعبہ کے مابین کامیاب اشتراک کار کے متعلق جاننے کا موقع ملے گاجبکہ طلبہ وطالبات تحقیق اور صنعت سے متعلق جدید آگہی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کو توقع ہے کہ ان میں سے ہر ایک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ایک نجی و سرکاری اشتراک کار اور نیٹ ورک تیار کرینگے جوشعبہ تعلیم، حکومت، تاجر برادری میں ذہین افرا د کو یکجا کر کے جدت،مسابقتی اور معاشی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔یہ مراکز خواتین اور پسماندہ پس منظر کے حامل نوجوانوں کو انجینئرنگ کے شعبے میں کامیابی میں معاونت کے لئے بھی نئے معیارقائم کریں گے ۔

توقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں قائم امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز دیرپا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے سرکردہ تحقیقی مراکز بن کر ابھریں گے۔امریکی اور پاکستانی حکام نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ۔ڈیوس کے اشتراک کارسے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے زراعت وغذائی سلامتی اورمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں یونیورسٹی آف یوٹاہ کے اشتراک کار سے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے پانی کے قیام کے لیے بھی تعاون کیاہے۔

یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مزید پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

Pakistan


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
Boy_Scouts_Leadership_Weekend.jpg


امریکی تبادلہ پروگراموں کے پاکستانی شرکاء کی انجمن کے تعاون سے اسکاؤٹس کیمپ کا انعقاد​

اسلام آباد ( ۲۲ ِاگست، ۲۰۱۶ء)__ امریکی تبادلہ پروگراموں میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کی انجمن پاکستان۔یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر شکر پڑیاں پارک، اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی بوائے اسکاؤٹس کے لئے ۱۹ سے ۲۱ ِاگست تک ایک تین روزہ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا۔

امریکی سفارتخانہ کے قونصلر برائے امور عامہ اور ایگل اسکاؤٹ روب رینز نے افتتاحی تقریب میں پاکستانی اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک ، بیرونی سرگرمیوں کےبنیادی طورطریقے، ابتدائی طبی امداد اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے مہارتیں برسوں تک آپ اور دوسروں کی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں لائیں گی۔

راب رینز نے پاکستانی نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے اقدامات پر بوائے اسکاؤٹس کی چیف کمشنر اور بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کاشکریہ ادا کیا۔ بوائے اسکاؤٹس کی چیف کمشنرامریکی حکومت کے اولین پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرام انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (آئی وی ایل پی) میں شرکت کرچکی ہیں۔

لیڈرشپ کیمپ میں اسکاؤٹس نے ابتدائی طبی امداد، کھیلوں، دریافتوں اور زندگی کی بقاء کے طریقوں سمیت متعدد مہارتوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پاکستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل سیکریٹری زاہد محبوب اور امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء سمیت مختلف قائدین نے اسکاؤٹس کی رہنمائی کی۔

امریکہ اور پاکستان میں اسکاؤٹنگ کی مضبوط روایت ایک قدرِ مشترک ہے ۔ دونوں ملکوں میں مشترکہ طو رپر تیس لاکھ سے زائد اسکاؤٹس ہیں جو ایک ہی طرح کی مہارتیں اور اقدار سیکھ رہے ہیں۔

پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ایسے طلبا وطالبات اور پیشہ ورماہرین کی انجمن ہے جنہوں نے امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کی۔ پورے پاکستان میں ایسے ۲۰ ہزار سے زائد شرکاء کے ساتھ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک دنیا کے بڑے ایلومنائی نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک باقاعدگی کے ساتھ پاکستان بھر میں سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جن میں سماجی خدمات کے منصوبے، قائدانہ تربیت کی فراہمی، گول میز مباحثے اور علاقے کے لوگوں کی بہبود کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

http://www.facebook.com/pakalumni
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

13925374_1144050545655102_1346193597830905456_n.jpg


پاکستانی کاروباری افراد کی امریکہ میں شعبہ صحت کی نمائش میں شرکت

پاکستان کے گیارہ کاروباری افراد نے حال ہی میں پینسلوانیا میں منعقد ہونے والی امریکی ایسوسی ایشن برائے کلینیکل کیمیاء کے ۶۸ ویں سالانہ اجلاس اور کلینیکل لیب ایکسپو میں شرکت کی۔ اس نمائش میں پاکستانی وفد نے صحت کے شعبے میں استعمال ہونیوالی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جانا اور کلینیکل لیب کی ٹیسٹنگ میں متعدی بیماریوں سے لے کر اس شعبے میں ہونے والی ترقی ایسے موضوعات پر منعقدہ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی اور امریکی کاروباری لوگوں کو منڈی میں نئے مواقع سے واقفیت حاصل ہوئی اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سطح پر روابط قائم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

امریکی سفارتخانہ ، اسلام آباد، کی کمرشل قونصلر چیرل ڈیوکلو نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کا ایک اہم مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی اور امریکی کاروباری افراد کے درمیان روابط قائم کرنا ہے۔

امریکی تجارتی سروس ، انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے تحت ہر سال پاکستان کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے ۱۵۰ سے ۲۰۰افراد کو امریکہ میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کیلئے رہنما ئی فراہم کرتی ہے۔ امسال اس تجارتی سروس نے ایسی نمائشوں میں شرکت کیلئے پاکستانی وفود کی راہنمائی کی جن میں صارفین سے متعلق الیکٹرانکس، مرغبانی اور اس کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات، ریستورانوں، تعمیرات، ہومیوپیتھک کی قدرتی طور پر پائی جانے والی اشیاء، اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی اور بجلی کی ترسیل، تقسیم اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ مستقبل قریب میں منعقد ہو نے والے پروگراموں میں انٹرنیشنل وُوڈ ورک فیئر، فارم پراگریس شو اور سولر پاور انٹرنیشنل شامل ہیں۔ یہ تجارتی میلے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کےحوالے سے امریکہ کے مستقل عزم کا ایک لازمی جزو ہیں۔

یوایس سی ایس اور انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اپنے مقامی چیمبر آف کامرس سے رابطہ کریں ،یادرج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

Business | Islamabad, Pakistan - Embassy of the United States

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
 
Top