1. ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ
    اردو محفل میں شعراءسے مکالمے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے جس سے عام تاثراتی ”انٹرویو“ کی حوصلہ شکنی مقصود ہے ، ہماری کوشش ہے کہ اردو محفل میں نئے آنے والے ہمارے شعرا ءسے مکالمہ سے کچھ سیکھ سکیں۔ ربطہ

اولیاءکے حالات زندگی پر مبنی ویب لنکس کی تلاش

شرقی احمد ٹیپو نے 'جہان نثر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 8, 2012

  1. شرقی احمد ٹیپو

    شرقی احمد ٹیپو محفلین

    مراسلے:
    29
    جھنڈا:
    UK
    موڈ:
    Dunce
    محترم قارئین اور قابل صد احترام اساتذہ ،میں اولیاءکرام کی زندگی سے متعلق ایسے مصدقہ ویب لنکس کی تلاش میں ہوں جہاں ان کے مکمل حالات زندگی سے روشناس ہو سکوں۔ کیا ایسی کوئی ویب سائٹ کوئی تھریڈ یا بلاگ (ایک یا ایک سے زیادہ) موجود ہے جہاں میں اپنی اس تلاش میں کامیاب ہو سکوں؟ براہ کرم میری یہ تشنگی دور کرنے کا کوئی سبب کرکے دعائیں لیں۔
    شکریہ
    دعا گو
    شرقی احمد
  2. نعمان رفیق مرزا

    نعمان رفیق مرزا محفلین

    مراسلے:
    327
    شرقی بھائی، ایسی کوئی ویب سائٹ میری نظر سے تو نہیں گزری، ہاں البتہ آپ اولیا کرام کی تصانیف پڑھ کر ان سے جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ "پنجاب فولک" کے نام سے ہے۔ انگریزی میں ٹائپ کر کے گوگل کیجیئے۔آپ کو ویب سائٹ مل جائے گی۔ اس پر کافی اولیا کا کلام پڑا ہے۔ آڈیو فائلز ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ کسی حد تک یہ آپ کی مدد کرے گی۔
    اگر آپ کو کوئی اچھی ویب سائٹ ملے، تو براہَ مہربانی، ضرور شئیر کیجئے گا۔
    نعمان۔
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    195,658
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    محترم شرکی احمد اور نعمان رفیق مرزا صاحبان اردو محفل میں خوش آمدید۔

    اپنا اپنا تعارف تو دیں۔
    • متفق متفق x 2
  4. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    5,642
    موڈ:
    Torn
    ایسی بیشمار ویب سائٹس ہیں۔۔۔ ایک لنک دے رہا ہوں یہاں آپ کو کافی لٹریچر پڑھنے کو مل جائے گا
    http://www.maktabah.com
    :)
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,225
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    یہ ویب سائٹ تو میرے نورٹن انٹرنیٹ سیکیوریٹی نے بلاک کر دی ہے کہہ رہا ہے Intrusion attack
  6. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    5,642
    موڈ:
    Torn
    نارٹن بیکار ترین پروگراموں میں سے ایک پروگرام ہے۔۔۔ :)
  7. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,225
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    پسند اپنی اپنی اور ویسے بھی یہ میرے لیپ ٹاپ میں کمپنی کی طرف سے پری انسٹالڈ آیا تھا
  8. روحانی بابا

    روحانی بابا محفلین

    مراسلے:
    1,860
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    میرے Nod32نے بھی یہ مندرذیل کہہ کر سائٹ کو بلاک کردیا ہے
    Threat
    JS/TrojanDownloader.Twetti.NAB trojan
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. نعمان رفیق مرزا

    نعمان رفیق مرزا محفلین

    مراسلے:
    327
    محمود صاحب، میرا نام نعمان ہے۔ میں ایک انجیئر ہوں اور آج کل پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔ اردو ادب سے سلام دعا پیدا کرنے کا شوق اس پلیٹ فارم پہ لے آیا۔ :)
    آپ کا شکریہ کہ آپ نے ویب سائٹ شیئر کی۔ اگر ممکن ہو، تو براہِ مہربانی کچھ اور لٹریچر بھی شیئر کر دیں۔
    خدا آپ کا حامئی و نا صر ہو (آمین)۔
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    نعمان رفیق مرزا صاحب آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا اگر مناسب سمجھیں تو درج ذیل لنک میں اپنا تعارف کرادیں
    http://www.urduweb.org/mehfil/forums/تعارف-و-انٹرویو.39/
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • دوستانہ دوستانہ x 1
  11. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    59
    قبلہ، ہم آپ کا تعارف ڈھونڈتے ڈھونڈتے اردو محفل سے باہر نکل گئے۔ یہی جانا کہ کچھ نہ جانا ہائے! کچھ اپنے بارے میں بھی تو ارشاد فرمائیے۔ خصوصاً یہ کہ آپ کے نامِ نامی کا اشتقاق کیا ہے؟
  12. شرقی احمد ٹیپو

    شرقی احمد ٹیپو محفلین

    مراسلے:
    29
    جھنڈا:
    UK
    موڈ:
    Dunce
    محترم شمشاد صاحب !
    پہلے تو اتنی تاخیر سے حاضر ہونے پر معذرت خواہ ہوںوجوہات کی تفصیل میں جا کر مذید وقت برباد نہیں کرونگا۔ عاجز کا مکمل نام شرقی احمد ٹیپو ہے جو ایک ادنیٰ سا صحافی ہے اور یہ صحافت کا ہی اعجاز ہے کہ تذکرة اولیاءاور ایسی ہی چند دیگر کتب سے استفادہ کرنے کے باوجود مزید تحریروں کی تلاش میں سرگرداں ہوں تاکہ تحقیق کی تشنگی کو دور کر سکوں ۔

اس صفحے کی تشہیر