اوجِ تخیّل ۔ واقعات/ لطائف شامل کیجے۔

خاتون پائلٹ : ہیلو کنٹرول ٹاور یہ فلائٹ نمبر 345 ہے یہاں ایک ایمرجنسی ہے ۔
کنٹرول ٹاور : کیا ایمرجنسی ہے ؟ بولیے
خاتون : کچھ نہیں
کنٹرول ٹاور : پلیز بتائیے
خاتون : نہیں رہنے دیجیئے
کنٹرول ٹاور : پلیز بتائیے
خاتون: کچھ نہیں ۔ رہنے دیجیے آپ نہیں سمجھ سکتے
کنٹرول ٹاور : ارے اللہ کی بندی کچھ تو بتا و 200 مسافروں کی زندگی کا سوال ہے
خاتون ۔ نہیں بتاتی ۔ بلاک کردو مجھے ۔ بائے
کنٹرول ٹاور : :atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 
ایک دفعہ میں اور میری چھوٹی بہن ایک ہی ڈریسنگ ٹیبل پر ایک شادی پر جانے کے لئے جلدی جلدی بال بنانے کی کوشش کر رہے تھے، بہن میری موجودگی سے تنگ آکر بولی "بھائی مجھے بھی تیار ہونے دیں" میں بے اختیار بولا "تسی مولویاں نوں میک اپ نہیں کرن دیندے تائیوں تے اور دیشت گرد بن گئے نیں" :D
بہن بے اختیار ہنس پڑی اور کافی دیر تک ہنستی رہی، پھر کہنے لگی "بھائی آپ کے زہن میں ایسے خیال کہاں سے آتے ہیں"!!
 
خواتین و حضرات یہ نیاگرہ فالز ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی ٓبشاروں میں سے ایک ۔
ٹور گائیڈ نے لاوڈ سپیکر کی مدد سے سیاحوں کو بتانا شروع کیا
" اس میں گرتے ہوئے پانی کا شور اتنا زیادہ ہے کہ اگر اس کے اوپر سے پانچ ایف سولہ طیارے بھی گُزر جائیں تو اُن کی آواز نہ آئے "
اب میں پیچھے کھڑی چند خواتین سے گزارش کروں گا کہ وہ کچھ دیر کے لیے چُپ ہو جائیں تاکہ ہم نیاگرہ فالز کے پانی کی آواز سُن سکیں:D
 
Top