اوبنٹو 16.04 میں اردو

قیس

محفلین
السلام علیکم ،
کل میں نے اوبنٹو کا نسخہ 16.04 LTS انسٹال کیا لیکن اس میں اردو کی سپورٹ مجھے نہیں ملی ، جیسے میں اردو کی بورڈ انسٹال کرسکوں۔ فقط فانٹس انسٹال کرنے کے بعد کچھ ویب سائیٹس صحیح دکھنا شروع ہو گئیں ہیں ۔ کیا اس کا کوئی حل ہے یا نہیں؟
والسلام
 

محمد سعد

محفلین
کی بورڈ سیٹنگ میں مقتدرہ اور کرلپ والے لے آؤٹ مل جائیں گے۔ اگر اپنی مرضی کا بنانا ہو تو شاید یہ چھوٹا سا پروگرام کچھ مدد کر سکے جو کسی دور میں لکھا تھا۔
GitHub - saad440/klidsaz: A tool to create and install your own custom keyboard layouts in GNU/Linux
یہ واضح کر دوں کہ یہ پروگرام سسٹم میں موجود لے آؤٹس میں تبدیلی کرتا ہے یعنی نیا لے آؤٹ وہاں شامل کرتا ہے۔ تو تھوڑی احتیاط کا متقاضی ہے۔
 

دوست

محفلین
میں نے بھی کبھی ایک لے آؤٹ بنایا تھا لیکن محفل کے ڈاؤن لوڈ سنٹر کے ساتھ وہ بھی چلا گیا
 

دوست

محفلین
تین چار برس سے لینکس نصب ہی نہیں کیا۔ ضرورت پڑے بھی تو ورچوئل مشین سے کام چل جاتا ہے وہ بھی سال میں ایک آدھ مرتبہ۔
 
Top