ان پیج کی دو مختلف فائلوں کو جن میں ٹیکسٹ باکس بھی ہیں مرج کیسے کروں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
امید ہے کہ سب احباب خیریت کے ساتھ ہوں گے۔
اس لڑی میں میں اپنا ایک مسئلہ تمام احباب کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ حسب وسعت تمام ساتھی تعاون فرمائیں گے۔
میرے پاس ان پیج 2000 کے دو مختلف فائلیں ہیں تقریبا 200، 200 صفحات پر مشتمل ہیں، اور ان میں حاشیہ بھی پرانے طرز کا لگا ہوا ہے، جو ایک خاص قسم کا ٹیکسٹ باکس بنا کر لگایا جاتا ہے۔ میں ان دونوں فائلوں کو ملا کر ایک کرنا چاہتا ہوں۔
لیکن جب ایک فائل کے تمام ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر کے کاپی کرکے دوسری فائل میں لیجانا چاہتا ہوں تب وہ حواشی اس کے ساتھ نہیں آتے، ہر ہر صفحہ کے حواشی کو الگ الگ کاپی کرنا پڑ رہا ہے، جو خاصا طویل کام ہے۔
کیا احباب میں سے کسی کے پاس کوئی ایسی ترکیب ہے جس سے میرا مسئلہ حل ہوجائے۔
 
Top