انگریزی فونٹ کی تلاش یا بنانے میں مدد درکار

ابن توقیر

محفلین
پچھلے کچھ دنوں سے اس انگریزی رسم الخط کو تلاش کررہا تھا،اگر کسی کے علم میں ہو تو ضرور یہ فونٹ شیئر کیجئے گا۔
اس سے قبل اسے ڈرا کرکے استعمال کرتے رہے ہیں مگر ہمیں سوفیصد نتیجہ نہیں مل رہا اس لیے اگر یہ فونٹ مل جائے تو ہمارے لیے کمال ہوجائے گا۔

missing%2Bfont.jpg

درست زمرےکا اندازہ نہیں ہے اس لیے آئی ٹی کے سوال جواب میں پوسٹ کردیا ہے۔
 
انگریزی فونٹ تو آپ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ٹولز موجود ہیں۔ میرا اپنا کوئی تجربہ نہیں، مگر میرا خیال ہے کہ اتنا مشکل نہیں۔ :)
 

ابن توقیر

محفلین
انگریزی فونٹ تو آپ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ٹولز موجود ہیں۔ میرا اپنا کوئی تجربہ نہیں، مگر میرا خیال ہے کہ اتنا مشکل نہیں۔ :)
بہترین مشورہ ہے بھیا، میں کچھ دنوں سے اس فونٹ کی تلاش میں مصروف ہوں پر یہ خیال ہی نہیں آیا کے اسے خود سے فونٹ کی صورت دے دوں۔جتنا وقت فونٹ تلاش کرنے میں لگا دیا ہے اس میں تو شاہد ایک فونٹ بن ہی جاتی۔
 

ابن توقیر

محفلین
مجھے یہ فونٹ کچھ اس انداز میں ضرورت پڑتی ہے،اے ٹو زیڈ میں نے کورل میں ڈرا کیا ہوا ہے۔اب اسے فونٹ کی صورت دینے کے لیے کون سے ٹولز معاون رہیں گے؟
temp.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
اپنا فونٹ بنانے کے لیے ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ویب‌بیسڈ فونٹ‌سٹرکٹ استعمال کر لیں۔ مفت ہے، اور اس سے بنائے گئے فونٹس آپ ہی کی ملکیت ہوتے ہیں۔ البتہ، اس میں گلفس امپورٹ کرنے کی سہولت نہیں، سو آپ کو فونٹ‌سٹرکٹ کے اندر اپنے کیرکٹرز کی ڈرائنگ از سرِ نو کرنی پڑے گی۔

آپ چاہیں تو آزاد مصدر فونٹ‌فورج بھی آزما سکتے ہیں؛ ایک تفصیلی گائیڈ یہ رہا۔ (ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں۔)
 
Top