انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلومات اکٹھی کریں

نبیل

تکنیکی معاون
انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن پر معلوم

معزز حاضرین محفل، السلام علیکم

محترم سرور عالم راز صاحب کئی مرتبہ فرما چکے ہیں کہ ان کا کافی ادبی سرمایہ نستعلیق کی صورت میں موجود ہے اور وہ اسے نسخ میں کنورٹ کرنے کے لیے تکنیکی مدد کی درخواست کرتے رہے ہیں۔ یقیناً سرور عالم راز صاحب کا اشارہ انپیج سے یونیکوڈ میں کنورژن کا ہے۔ اس پوسٹ کا مقصد ممکنہ حد تک ایسے تمام ذرائع کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا ہے جو اس مقصد کے لیے ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

تصویری اردو کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا میری دانست میں مردہ کونٹینٹ میں جان ڈالنے کے مترادف ہے۔

میری خواہش رہی تھی کہ میں اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر میں انپیج امپورٹ کا فنکشن شامل کردوں مگر میرے پاس اس کے لیے ضروری تکنیکی معلومات نہیں ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر اس بارے میں استفسار کیا تو جواب میں قرن والے اکبر چورہدری نے جواب میں مفید معلومات فراہم کیں اور جاوا پروگرامنگ لینگویج میں چند code samples بھی پوسٹ کیے۔ بد قسمتی سے یہ کوڈ سمپلز میرے تک نہ پہنچ سکے کیونکہ یہ اٹیچمنٹ گروپ پر محفوظ نہیں رہتی۔ اگر اعجاز اختر صاحب یا کوئی اور صاحب اس کوڈ تک دسترس رکھتے ہوں تو ان سے درخواست ہے کہ ہمیں بھی یہ عنایت فرمائیں۔

برائے مہربانی اس سلسلے میں تمام معلومات اس پوسٹ کے جواب میں پوسٹ کریں۔ مجھے بھی جو کچھ گوگل کے ذریعے نظر آئے گا، یہاں لکھتا جاؤں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قرن پر جاوا سرولٹ

قرن پر جاوا سرولٹ

جیسا کہ اوپر ذکر کر چکا ہوں قرن والے اکبر چوہدری صاحب انپیج ٹو یونیکوڈ کنورژن کا کام جاوا پروگرامنگ لینگویج میں کر رہے ہیں اور ابتدائی طور پر ایک جاوا سرولٹ پیش کر رہے ہیں جہاں ایک محدود سائز کا انپیج ڈاکومنٹ یونیکوڈ میں کنورٹ ہو سکتا ہے۔ ہمارے کچھ معزز اراکین محفل جیسے کہ جناب منیرالدین احمد (موبی) اسی سرولٹ کے ذریعے اپنا پرانا انپیج میں کیا ہوا کام یونیکوڈ میں کنورٹ کرتے ہیں۔ یہ سرولٹ اکثر اوقات لوڈ کی زیادتی کے باعث ناقابل رسائی ہوتا ہے۔
 

سیفی

محفلین
انپیج سے یونیکوڈ اردو

نبیل بھائی !!

سلام
میں نے بہت عرصہ پہلے ایک چھوٹا سا پروگرام کہیں سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ جو اردو سے یونیکوڈ میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے۔ آپ درج ذیل سائٹ پر جا کر اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

http://sr2.mytempdir.com/161724
Password: urdu

سلام آخر
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی:

ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ فورم کے باقی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ بھی یہاں اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کریں۔
 

موبی

محفلین
انپیج سے یونیکوڈ

قرن ان دنوں شاید کام نھیں کر رھا۔ میں ایک اور پروگرام کے بارے میں جانتا ھوں، جو کام آ سکتا ھے ۔ اس کو عمران ٍ۱۷۹ نے بنایا ھے۔ وہ اردو فورم میں موڈریٹر ھیں۔ ان کے ساتھ وھاں پر رابطہ کیا جا سکتا ھے۔ لنک یہ ھے ۔ http://www.urduforums.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
موبی:

اس انفارمیشن کا شکریہ۔ عمران صاحب اس فورم پر بھی رجسٹرڈ ہیں۔ میں ان سے ای میل پر رابطہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

منہاجین

محفلین
یونیکوڈ سالوشن ۔ ۔ ۔ خامیاں اور م

محترم فاروق رانا کی ایک تحریر، جس میں اُنہوں نے اپنے سٹاف کو اِن پیج ٹو یونیکوڈ سافٹ ویئر کے اِستعمال بارے معلومات مہیا کی ہیں اور اُس سافٹ ویئر میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور اُن کا ممکنہ حل بھی تجویز کیا ہے۔


inp2utf1.gif

inp2utf2.gif

inp2utf3.gif

inp2utf4.gif

 

منہاجین

محفلین
یونیکوڈ سالوشن

یونیکوڈ سالوشن، اِن پیج کو یونیکوڈ اور یونیکوڈ کو اِن پیج میں منتقل کرنے والا سافٹ ویئر حاضرِ خدمت ہے۔ اُوپری تحریر میں اِسی سافٹ ویئر کا تذکرہ ہوا تھا۔
 

Attachments

  • unicode_solution_915.zip
    25 KB · مناظر: 128

نوید

محفلین
السلام علیکم

منہاجین بھائی ،،، یہ پروگرام شئیر کرنے کا شکریہ

مجھے کچھ دن پہلے یہ ہی چیز پردیسی بھائی نے بھیجی تھی ،،
بہت کمال کی چیز ہے ۔۔۔۔۔

لیکن جو دوست اس کو پہلی دفعہ استعمال کریں ان کے لیے ایک پیغام ہے وہ یہ کہ
بیشک آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی ہے لیکن اس کو ڈاونلوڈ کرنے کے بعد ریسٹارٹ لازمی کریں ، ورنہ انپیج سے یونیکوڈ میں یہ صحیح کام نہیں کرے گا ،
انپیج کو پہلے کھولیں اور بعد میں اس پروگرام کو ، ورنہ یہ صحیح کام نہیں کرے گا ۔

یہ دونوں باتیں میری ساتھ پیش آئیں تھیں اس لیے سوچا باقی دوستوں کو بھی بتا دوں

خوش رہیں
 

الف عین

لائبریرین
مگر یہ آپ نے نہیں بتایا کہ اس پروگرام کو کام میں لانے کے لئے وجوال بیسک کی ایک فائل کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ یہ کام نہیں کرتا۔ اور اس کو کس طرح شیر کیا جا سکتا ہے کہ یہ فائل کاپی رائٹ ہے اور کمرشیل سافٹ ویر کا حصہ۔ یہ فائل ہے:
form20.dll
 

منہاجین

محفلین
اِن پیج یونیکوڈ سورس ڈاٹ زپ

اپنے کمپیوٹر کے گوشہء اُردو میں کچھ وقت صرف کرنے پر ایک ایسی چیز ملی، جس کے بارے میں میں کچھ نہیں جانتا۔ تین فائلوں پر مشتمل ایک فولڈر کا نام ہے INPAGE_unicode_source.zip

اندر ایک چوتھی فائل بھی ہے، جس میں لکھا ہے:

[align=left:1226700b64]
The utility converts the Inpage Text File to Unicode Text. The Inpage text file of selected text can be created by using File-->Export menu of Inpage. The converted unicode text can be saved as html and text file(you can open it in notepad in windows 2000 and XP)
[/align:1226700b64]

مجھے شک گزرا کہ شاید یہ کوئی کام کی چیز ہو۔ ذرا ملاحظہ تو ہو۔
 

Attachments

  • inpage_unicode_source_192.zip
    4.1 KB · مناظر: 105

دوست

محفلین
میرے پاس بھی اس سے ملتی جلتی ایک چیز ہے
اردو یونی کوڈ سلوشن کے نام سے مگر یہ یونی کوڈ سے این پیچ اور این پیچ سے یونی کوڈ دونوں ایک ہی ایپلیکیشن میں مہیا کرتی ہے۔ امانت علی گوہر نے اسے بنایا ہے جو ہمارے فورم میں آبھی چکے ہیں گرچہ آجکل غائب ہیں ۔ یہ فائل ایک مسئلہ کر رہی ہےجب میں ان پیچ سے یونی کوڈ بدلنے والی فائل چلاتا ہوں تو ایرر آجاتاہے حالانکہ پہلے یہ ہی پروگرام صحیح چلتا رہا ہے آپ احباب اسے چلا کہ دیکھیں۔شائد صحیح کام کرے۔
لو جی اس کا تو حجم ہی بہت ہے۔ تو اس کا ویب پتہ نوٹ کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت وہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
http://www.geocities.com/gsmultipublications/uus.html
 

دوست

محفلین
مل گیا

لو جی وہ ایرر بھی ٹھیک ہو گیا ہے ایک فائل مس تھی وہ میں نے انٹرنیٹ سے حاصل کر لی اگر کسی دوست کو مسئلہ ہو تو یہ فائل یہاں سے لے کر پروگرام فائلز میں اردو یونی کوڈ سلوشن کے فولڈر میں چسپاں کر دیں۔ افاقہ ہو گا میرا خیال ہے اول تو ایرر آئے گا ہی نہیں اس کی وجہ ونڈوز ٩٨ ہیں پھر بھی کوئی ہم جیسا بھی ہوتا ہے تو فائل بھی حاضر ہے۔
(سسٹم فائل اندر ہے اسکی کی ایکسٹینشن کی اجازت نہیں تھی اس لیے زپ کر کے ارسال کر رہا ہوں)
 

Attachments

  • comdlg32_370.zip
    60.4 KB · مناظر: 103

الف عین

لائبریرین
میں نے اپنے لیپ ٹاپ پراردو یونیکوڈ سالیوشنس (امانت علی گوہرکا ) پروگرام چلانے کی کوشش کی تو یہ رن ٹائم ایرر دے رہا ہے جب کہ میرے آفس کے سسٹم پر ٹھیک سے کام کر رہا ہے۔ آپ لوگ بھی بتائیں کہ کس کس کے پاس یہ ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی کے پروگرام کا ذکر ہوا ہے، اس کے لنکس نہیں ملے (یا میں مس کر گیا ہوں)۔
وہ 'کام' والی فائل میرے پاس ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ ہمیں سسپنس میں مبتلا کر رہے ہیں۔ آخر ایسی کونسی کام کی فائل ہے آپ کے پاس۔ میں نے ایک مرتبہ قرن والے اکبر چوہدری صاحب کے بھیجے ہوئے جاوا سورس کوڈ کا ذکر کیا تھا۔ کہیں اسی کی بات نہیں کر رہے آپ؟
 

الف عین

لائبریرین
Comdlg32.ocx
بار بار اردو اور انگریزی میں 'ٹاگل' کرنے سے کتراتا ہوں اس لئے اسے ،ختصر طور پر 'کام' لکھ دیا
 

الف عین

لائبریرین
آپ حضرات میں سے کوئی یہ تعاون دے سکیں گے کہ میں ای میل سے ان پیج کی کچھ فائلیں بھیج دوں اور ان کو یونی کوڈ میں تبدیل کر کے مجھے واپس بھیج دیں۔ اقبال سائبر لائبریری کو دس بارا دن پہلے کچھ فائلیں بھیجی تھیں مگر اب تک تو خاموشی ہے ان کی طرف سے۔ یہ اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ میرا چوری کا ان پیج اور یونی کوڈ سالیوشن دونوں کام نہیں کر رہے۔
 

zulfiqar_rzv

محفلین
السلام علیکم محترم دوستون میرے پاس unicode complete version میں ہے مگر کچہ دفتری وجوہات کی بنا پر مین آ پ لوگون کو اگلے مہینے اسے ارسال کر دون گا اگر آپ دیکھنا چاھتے ہیں یہ کیسا کام کرتا ہے تو www.urdustreet.com پر دیکہ سکتے ہیں۔ یہ نہیات آسان ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
آپ حضرات میں سے کوئی یہ تعاون دے سکیں گے کہ میں ای میل سے ان پیج کی کچھ فائلیں بھیج دوں اور ان کو یونی کوڈ میں تبدیل کر کے مجھے واپس بھیج دیں۔ اقبال سائبر لائبریری کو دس بارا دن پہلے کچھ فائلیں بھیجی تھیں مگر اب تک تو خاموشی ہے ان کی طرف سے۔ یہ اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ میرا چوری کا ان پیج اور یونی کوڈ سالیوشن دونوں کام نہیں کر رہے۔


آپ کہیں تو میں حاضر ہوں
میرا ایمیل ۔۔۔ apnadera@gmail.com
 

دوست

محفلین
اب تو ماشاءاللہ ہمارے ایک محترم رکن نے بھی انپیج سے یونیکوڈ مبدل بنا دیا ہے اب کوئی ٹینشن نہیں۔
 
Top