انپیج سے متعلق ایک سوال

Ahsan Ahmad

محفلین
السلام علیکم ، ہمیں یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر کوئی ایسا ٹول ہو جس سے سب انپیج فائلز میں ایک ساتھ سرچ ہو سکے ؟ یا کوئی ایسا کنورٹر ہو جو ایک ساتھ بہت سی انپیج فائلز کو ٹیکسٹ فائل میں کنورٹ کر دے ، پاک کنورٹر کام تو کرتا ہے لیکن ایک ایک فائل کو کرنا پڑتا ہے ایسے تو ہمیں پوری عمر لگ جائے گی اور کام نہیں مکمل ہو گا ۔ کیا کوئی رہنمائی کر سکتے ہیں ؟
 

ابن توقیر

محفلین
وعلیکم السلام۔
لگتا تو مشکل ہی ہے کہ ان پیج میرے حساب سے انتہائی مفید مگر محدود پروگرام ہے۔کنورٹر بھی کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا کہ اب تو براہ راست کافی اچھے فونٹس اور بہتری کے ساتھ کام ہوجاتا ہے۔
ہم کٹنگ پلاٹر کے لیے ان پیج سے ٹیکسٹ لانے کی جگہ اب یونیکوڈ فانٹس سے کافی اچھی سیٹنگ کرلیتے ہیں۔
باقی تو ماہرین کی رائے کا ہی انتظار ہے۔
لیکن ایک ایک فائل کو کرنا پڑتا ہے ایسے تو ہمیں پوری عمر لگ جائے گی اور کام نہیں مکمل ہو گا ۔​
سمائلس۔
کام ویسے بھی ختم نہیں ہوتے بھیا جی۔عمر"مک" جاتی ہے پر کام نہیں۔
ہمیشہ خوش رہیں۔
 
Top