انٹرویو انٹرویو ود مہوش علی

امن ایمان

محفلین
مہوش علی کے نام سے تمام اراکین ِ محفل بہت اچھی طرح واقف ہیں۔۔ جب میں نے مہوش کو جاننے کے لیے "مہوش علی کے تمام خطوط تلاش کیجئیے" کو پڑھنا شروع کیا تو 65 صفحات میں سے 40 صفحات پر بس۔۔۔۔۔یہی فورمز تھے ۔۔۔ اردو ویب پراجیکٹس » اردو سوفٹ ویر سپورٹ »حالات حاضرہ » سیاست جہاں مہوش دل کھول کر بول رہی تھیں۔۔۔ میں نے باقی کی تلاش کو اس امید پر ملتوی کیا کہ۔۔۔کیا ہوا جو مہوش کے بارے میں پڑھنے کو کچھ نہیں ملا۔۔۔میں خود ایسے سوال پوچھ لوں گی جن سے مہوش کے بارے میں جان پہچان زیادہ سے زیادہ بڑھ جائے۔
مہوش بلاشبہ اردو محفل کی انتہاءی ذہین و فطین رکن ہیں۔۔۔ان کے پاس اردو محفل کی ترقی کے لیے ہمیشہ بہترین تجاویز ہوتی ہیں۔ اردو محفل کی اکثریت مہوش سے متاثر ہے اور متاثرین کی اس لسٹ میں سرفہرست اب میں ہوں ( مہوش یہ بالکل سچ کہہ رہی ہوں)۔ مہوش کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ یہاں کی سب سے بہادر خاتون ہیں جو سیاست کے میدان کارزار میں تن تنہا اپنی نظریات کا بڑا بولڈلی دفاع کرتی ہیں۔ مہوش نے ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ میں بے شمار پراجیکٹس کامیابی سے مکمل کیے ہیں جن کے بارے میں بات آگے چل کر ہوگی۔

1۔ اردو محفل اور اراکینِ محفل سے متعلق سوالات:۔( انٹرویو کا پہلا فیز آپ اور اردو محفل پر مشتمل ہوگا)

مہوش اب باقاعدہ آغاز۔۔۔


ہ مہوش آپ کو اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ کچھ یاد ہے اردو محفل پر پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟ ( جواب کچھ تفصیلی تاثرات کے ساتھ ہوں تو اچھا لگے گا)

ہ آپ کو اردو میں ٹائپ کرناپہلے سے آتا تھی یا یہاں آکر سیکھا؟

ہ اردو محفل پر آپ نے جو پراجیکٹس شروع کررکھے ہیں یا آپ کے کہنے پر جو شروع کیے گئے، کچھ معلومات اس بارے میں دیں گی؟

ہ آپ کے بہت سارے خطوط فونٹس development پراجیکٹس اور ٹائپو گرافی اور خطاطی سیکشن میں ہیں۔۔میرا سوال یہ ہے کہ نیا فونٹ بنانا یقننا ایک ٹیکنیکل کام ہوگا جبکہ خطاطی آرٹسٹک برانچ کا ایک حصہ ہے، ان دونوں شبعوں کا فونٹس development کے ساتھ تعلق ہے تو آپ کی مہارت کس شبعہ میں زیادہ ہے؟

ہ فونٹس میکنگ کے بارے میں کچھ آسان لفظوں میں بتائیں کہ اس میں کیا کیا تیکنیکس استمعال ہوتی ہیں؟

ہ کیا آپ نے خود کوئی نئے فونٹس معتارف کروائے؟

ہ آپ کی اس طرح کے پراجیکٹس میں دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

مزید سوالات بعد میں۔۔

P.S >> اگر کوئی سوال سلی لگے تو بھی آپ نظر انداز نہ کیجئے گا۔۔۔میں بہت دیر سے فونٹس معمہ حل کرنا چاہ رہی تھی۔۔۔اس معمہ کا حل آپ کے جوابات میں ہے۔ :)
 

ماوراء

محفلین
زبردست امن۔ مہوش کم از کم میرے لیے تو حجاب میں رہنے والی شخصیت ہیں۔ یقیناً مہوش کا انٹرویو پڑھ کر اچھا لگے گا۔
 

امن ایمان

محفلین
شکفتے،ماوراء :)مجھے پتہ ہے کہ مہوش کو مجھ سمیت بہت سارے لوگ جاننے کی خواہش رکھتے ہیں...میری کوشش ہوگی کہ ان سے بات چیت زیادہ سے زیادہ ہو.

جی محب ، mujay pata hai..yeh thread main nai Mehwish sai poch ker hi shuro kiya hai...kal onhein Pm main batnay ke koshish be kee thee lakin un ka inbox full hai shayaad.

Noman
Mehiwsh jaldi yahaan aaien gee inshaAllah.
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ ڈورا مجھے ابھی ابھی نظر آیا ہے اور امن سسٹر کا ذاتی پیغام بھی میرے سسٹم پر پوپ اپ نہیں ہوا (اور چونکہ فورم نیا تھا، اس لیے میں نے اس پر توجہ بھی نہیں دی)۔
اس وقت صبح کے 5 بج رہے ہیں۔ انشاء اللہ شام کو یا ویک اینڈ پر حاضر ہونے کی کوشش کروں گی۔
ویسے امن، اب اس محفل پر آئے ہوئے اتنا عرصہ ہو گیا ہے کہ پہلا دن اور پہلے پہلے کی باتیں یاد نہیں رہیں۔ (اور وجہ یہ بھی ہے کہ آپ نے انٹرویو کرتے کرتے کچھ ڈیڑھ دو سال لے لیے :) )
 

امن ایمان

محفلین
خوش آمدید مہوش
flower.gif


میں نے آپ کو تین چار بار ذپ لکھا تھا۔۔دو کا تو کنفرم ہے کہ وہ آپ کے ان بکس میں ہوں گے۔۔۔باقی آپ تک نہیں پہنچے ہوں گے،،کیونکہ مجھے بھیجنے کے بعد ایرر میسج مل رہا تھا۔

میں آپ کا انتظار کروں گی۔۔۔اور مہوش آپ کو صرف محفل پر دو سال نہیں بلکہ اب تک عمر عزیز کے جتنے سال ماشاءاللہ سے گزارے ہیں۔۔ان سب کو یاد کرنا ہوگا۔۔۔۔انٹرویو کا بیشتر حصہ آپ کے پاسٹ ایکسپیرینس پر مشتمل ہوگا۔ :)
مہوش ڈیڑھ دو سال کی کیا بات کروں۔۔ہمیں شاید اتنے سال بعد ہی ملنا تھا۔۔۔لیکن اب کوشش کیجئیے گا کہ یہ انٹرویو مزید آگے ڈیڑھ دو سال تک نہ چلا جائے۔۔:)
 
مہوش اب محفل پر آ تو گئی ہیں دیکھیں کب ان کی نظر یہاں پڑتی ہے اور ہم بھی حساب برابر کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
اصل میں شوق تو بہت ہوتا ہے لیکن سست بھی تو ہوتے ہیں ناں۔۔۔۔۔! یہ ہم اپنی بات کر رہے ہیں مبادا کل کو مہوش صاحبہ ہماری کلاس لے رہی ہوں! :grin:
 

تعبیر

محفلین
یہ سستی اس section میں ہی کیوں ہوتی :confused: ہےِہو کوئی جواب۔
مہوش کلاس بھی لیتی ہیں؟ اوہ ہان ن ن ن ن شاید وہی آپ والی تیسری کلاس :grin: :grin: :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
کونسا سیکشن تعبیر؟ :eek:
آپ لوگ مہوش کا انٹرویو لے کر دکھائیں چیلنج! :grin:
ادھر میرا دھاگہ بھی پڑا ہے ابھی راہوں میں!
 

تعبیر

محفلین
کونسا سیکشن تعبیر؟ :eek:
یہ والا جہاں سے اپ مجھ سے مخاطب ہیں۔ یعنی انٹرویو سیکشن



آپ لوگ مہوش کا انٹرویو لے کر دکھائیں چیلنج! :grin:

میں نے یہ چیلنج قبول کیا کہنا تو سراسر حماقت ہو گی اب وہاں آکر آپ لوگون کے پاؤں پڑنے سے تو رہے۔
یہ commitment اور self respect انٹرویو نہ دینے والوں کی نظروں میں کوئی چیز ہوتی ہے کہ نہیں؟؟؟
معاف کیجیے گا آنٹرویو شروع کرنے سے پہلے آپ لوگوں سے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی نا؟ یا تو تب ہی انکار کر کے امید توڑ دیتے یا اگر کوئی شرائط ہوتیں تو وہ بھی بتا دیتے۔لیکن اس طرح بتائے بغیر غائب ہو جانا کیا ہے۔ دوسری بات یہاں ہم اپنے replies سے ایک image بناتے ہیں جس کی وجہ سےباقی ہمیں جاننا چاہتے ہیں پھر ہم ایسا کر کے وہ امیج ruin کر دیتے ہو۔ کیا ہوا اگر آپ ہمیں اپنی زندگی میں تھوڑی دیر کے لیے شامل کر لیں گے۔دوست ہونے کے ناتے ہم اتنا حق تو رکھتے ہیں نا :) انٹرویو نہ دینے والوں کی وجہ سے اب یہاں رونق نہیں رہی۔ورنہ کتنا مزا تھا یہاں



ادھر میرا دھاگہ بھی پڑا ہے ابھی راہوں میں!

اس سادگی پہ کون یہ مر جائے اے خدا۔ ہا ہا ہا
یعنی آپ اب انٹرویو دینا چاہتے ہیں :) مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ کا انٹرویو بھی ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں کی دہائی دے رہا ہے۔ آپ ہی کے کہنے پر میں نے اسے بھی دیکھا ہے۔ اب آپ جو کہیں۔بتا دیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں :)۔کل جواب دینا ہے کہ ڈرنا منع ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا ہوا، اب تعبیر آ گئی ہیں۔ ان کے سوالوں کے لیے تیار رہیں۔ میرا خیال ہے یہ باتیں آپ کے انٹرویو میں کی جائیں تو زیادہ اچھا ہے۔
 
Top