انٹرویو انٹرویو سوالات کی ترتیب

امن ایمان

محفلین
انٹرویو سوالات کی ترتیب

انٹرویو سیکشن اردو محفل کے اراکین کو جاننے کا ایک چھوٹا سا ذریعہ ہے جہاں سوالات کی صورت میں مختلف اراکین سے گپ شپ کی جاتی ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں جتنے بھی اراکین سے بات چیت ہوئی وہ بغیر کسی پیٹرن کے ہوئی۔ دھاگے کی طوالت کی ذمہ داری مکمل طور پر ہر رکن کی ذاتی مرضی پر تھی۔۔۔(یہی وجہ ہے کہ نبیل اور محسن حجازی صاحب کے انٹرویوز صرف دو یا تین صفحات تک محدود ہیں اور شاید رہیں گے بھی)

کسی بھی رکن کا انٹرویو شروع کرنے میں کوئی پابندی نہیں ہے ۔۔بس اس ممبر سے ذپ میں اجازت لینا ضروری ہے۔

کچھ لوگوں کے خیال میں طویل انٹرویو بوریت کا باعث بنتے ہیں۔۔۔جبکہ کچھ اس گپ شپ سے قطعی بور نہیں ہوتے۔۔۔ میں نے یہاں جنرل پریکٹس دیکھی ہے کہ آف ٹاپک گفتگو بہت پسند کی جاتی ہے اور یہ “آف ٹاپک گفتگو “بھی اکثر جگہ صفحات کے نمبر بڑھادیتی ہے۔ لیکن زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ ایسے چلتا رہنا چاہیے۔۔خیر میں اس دھاگے کو شروع کرنے کے مقصد پر آتی ہوں۔۔

میں چاہتی ہوں کہ اب جب بھی کسی نئے رکن سے انٹرویو میں بات کی جائے تو سوالات کی ایک ترتیب کو سامنے رکھتے ہوئےبات کی جائے۔۔۔(اس ترتیب کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کہ کوئی بھی ممبرکسی دوسرے ممبر کے لیے تھریڈ باآسانی شروع کرسکے گا) اور یہ ترتیب کچھ اس طرح سے ہوگی۔۔۔

سوالات کی ترتیب

1۔ اردو محفل اور اراکینِ محفل سے متعلق سوالات (اردو محفل جو آپ کے یہاں تعارف کی اصل وجہ ہے)
(یہاں ان سب aspects پر بات ہوگی جو کسی ممبر کی اردو محفل پر وجہ شہرت بنے۔ مثلا اردوپراجیکٹس،اچھی پوسٹس، دوست اراکین پر بات، اردو محفل کی خاص بات، یہاں کی خوبیاں، خامیاں اور بہتری کے بارے میں مفید مشورے، لائبریری پراجیکٹس پر بات )

2۔ کچھ اپنے بارے میں۔ یہاں ممبرز سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے جاسکیں گے۔ (بیک گراؤنڈ، تعلیم، موجودہ سرگرمیاں وغیرہ وغیرہ)

3۔ مزاج، پسند نا پسند جاننے کے لیے کچھ سوالات ( چاند تاروں سے لے کر پھولوں تک پر بات ہوسکتی ہے، اور پھر کھانے پینےکے معاملات سے پکانے کے مراحل تک سب کچھ)

4۔ کچھ عالمانہ سوالات ( ادب پر بات، زندگی پر بات، کچھ ذاتی تجربات، دنیا کو سمجھنے کی کوشش اور دنیا والوں کو پرکھنے کی کوشش)

5۔ آخری راؤنڈ ۔۔۔یہاں آپ فری ہینڈ بات کرسکتے ہیں۔ ( یہ انٹرویو کا باضابطہ طور پر آخری دور سمجھا جائے گا۔)

6۔ اختتام ( یہ اختتام انٹرویو شروع کرنے والے کی طرف سے ہوگا، اس کے بعد دھاگے کا چلتے رہنا اس رکن کی اپنی مرضی ہے اس دوران ہوسکتا ہے کہ کچھ اراکین مزید بات کرنا چاہیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نئے آنے والا کوئی رکن اپنے ذہن میں کوئی سوال رکھتا ہو۔ اس لیے انٹرویو دھاگہ مقفل نہیں کیا جائے گا۔ ہاں اگر وہ رکن جس کا انٹرویو ہورہا ہے وہ خود دھاگہ مقفل کرنا چاہیں تو ہمیں ان کی بات ماننی ہوگی)


مزید یہ کہ یہ ایک اوپن فورم ہے جہاں گفتگو کےآداب کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔۔۔باقی سمجھدار اراکین جانتے ہیں کہ ہماری باتیں، ہماری یادیں لفظوں کی صورت میں یہاں بکھری رہیں گی۔


آپ کے پاس اگر بہتری کی کوئی تجویز ہو تو آپ پیشگی اجازت والی پوسٹ میں لکھ سکتے ہیں۔

p.s ...>>> محب کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اب نئے دھاگے میں سوالات کے ساتھ جوابات کی انڈیکس بنا دی جائے گی۔

امن ایمان
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ ایک ضابطہ اخلاق بنا دیا۔ اس سے کم از کم آئیندہ انٹرویو درست سمت رہنے کی توقع ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھے امن۔ مجھے تم سے پورا پورا اتفاق ہے۔ اور یہ بھی کہ تھوڑی بہت آف دی ٹاپک گفتگو بھی ضروری ہوتی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
منصور بھائی اور شمشاد چاء ہمت افزائی کا شکریہ۔۔۔یہاں کسی کا جواب نہ دیکھ کر میں سوچ رہی تھی کہ خوامخواہ لغت میں سے اتنی مشکل مشکل اردو کے لفظ تلاش کرکے پوسٹ کو وزنی کیا۔۔۔کسی کو شاید سمجھ ہی نہیں آئے۔۔۔لیکن شکر ہے آپ نے پڑھ بھی لیے اور سمجھ بھی لیے۔۔۔:)

جی چاء آف ٹاپک گپ شپ بھی اچھی اور ضروری ہوتی ہے لیکن اگر اس رکن یا پوسٹ کے عنوان سے relevant رہے۔
 
یہ ہوتی ہے لگن اور اپنے دھاگے کی ذمہ داریاں۔ لگی رہو امن :lol:

اچھے اصول مرتب کیے ہیں اب ایک کام اور بھی کرنا تاکہ پڑھنے والوں کو اور آسانی ہو جائے وہ یہ کہ ان سوالات کے مطابق ہر انٹر ویو کے لیے ایک انڈیکس بھی بنا دینا تاکہ اگر پڑھنے والا براہ راست کسی خاص موضوع پر پڑھنا چاہے تو وہ حوالہ دیکھ کر سیدھا اسی صفحہ پر جائے۔

دوسرا آف دی ٹاپک گفتگو کو روکنا مت ، ہاں اگر زیادہ ہو جائے تو اسے ایک اور دھاگے میں منتقل کر دینا اور حوالہ دے دینا آخر کو تم ناظم بھی تو ہو۔ :)

سلسلہ دلچسپ ہے اور یاد رکھنا کہ زیادہ دلچسپ اسی وقت رہے گا جب اس میں لوگوں کی شمولیت بغیر بندش کے جاری رہے گی کچھ اصول وضع کر دیے ہیں اور کچھ کچھ گاہے گاہے یاد دہانی کراتی رہنا اور زیادہ آف دی ٹاپک ہوں تو منتقل کر دینا۔ ایک دو تجاویز اور ہیں
لائبریری ، لغت اور اس طرح کچھ اور دھاگوں کے بارے میں بھی رائے کو شامل کرو تاکہ ممبران کی دلچسپی اور عدم توجہ کا اندازہ لگایا جا سکے۔

باقی امن جیسی ہو تو انٹرویو کرکے دکھائے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
محب آپ کی تجاویز بھی اچھی ہیں لیکن مجھے آپ کے آخری فقرے کی سمجھ نہیں آئ کہ “ باقی امن جیسی ہو تو انٹرویو کرکے دکھائے

کچھ وضاحت؟
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب امن ۔
بہت ہی اچھے اور ایک حد تک مکمل اصول مرتب کیئے ہیں ۔ امید ہے کہ‌ ان اصولوں پر سب عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ کیئے جانے والے سوالات دلچسپ اور ان سے حاصل ہونے والے جوابات بھی اچھی معلومات اور دلچسپی کا باعث بنیں گے ۔

محب نے بھی جو ربط دینے کا مشورہ دیا ہے ۔ وہ بھی بہت عمدہ ہے ۔
 
شمشاد نے کہا:
محب آپ کی تجاویز بھی اچھی ہیں لیکن مجھے آپ کے آخری فقرے کی سمجھ نہیں آئ کہ “ باقی امن جیسی ہو تو انٹرویو کرکے دکھائے

کچھ وضاحت؟

شمشاد یہ تو تعریفی جملے تھے جیسے کہتے ہیں کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے اس طرز پر انٹر ویو کی مناسبت سے کہا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن

اچھے نکات ہیں !

البتہ یہ بتائیں کہ یہ قیدِ بامشقت (ضابطہ) صرف نئے انٹرویوز کے لئے ہے ناں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن ایک بات، جب بھی کسی دھاگے سے کوئی ایک یا چند پوسٹس حذف کر دی جائیں یا پیغام یا پیغامات الگ کر دئے جائیں تو پھر جو ایک فطری تسلسل ہوتا ہے وہ ختم ہو کے رہ جاتا ہے۔ پھر اس دھاگے یا عنوان میں وہ پہلی سی دلچسپی برقرار نہیں رہتی اس لئے کسی بھی انٹر ویو سے پیغامات حذف یا الگ نہیں کئے جانے چاہییں۔

میں یہ درخواست پہلے بھی انٹر ویو کے دھاگے میں کی تھی لیکن۔۔۔ :cry:

میرا خیال ہے کہ گفتگو موضوع سے ہٹ بھی جائے تو واپس موضوع پر آیا جا سکتا ہے لیکن پیغام حذف یا الگ کر دینے سے انٹرویو کا فطری حسن مجروح ہوتا ہے اسے پھر واپس نہیں لایا جاسکتا !
 

امن ایمان

محفلین
یہ ہوتی ہے لگن اور اپنے دھاگے کی ذمہ داریاں۔ لگی رہو امن

اچھے اصول مرتب کیے ہیں اب ایک کام اور بھی کرنا تاکہ پڑھنے والوں کو اور آسانی ہو جائے وہ یہ کہ ان سوالات کے مطابق ہر انٹر ویو کے لیے ایک انڈیکس بھی بنا دینا تاکہ اگر پڑھنے والا براہ راست کسی خاص موضوع پر پڑھنا چاہے تو وہ حوالہ دیکھ کر سیدھا اسی صفحہ پر جائے۔

دوسرا آف دی ٹاپک گفتگو کو روکنا مت ، ہاں اگر زیادہ ہو جائے تو اسے ایک اور دھاگے میں منتقل کر دینا اور حوالہ دے دینا آخر کو تم ناظم بھی تو ہو۔

سلسلہ دلچسپ ہے اور یاد رکھنا کہ زیادہ دلچسپ اسی وقت رہے گا جب اس میں لوگوں کی شمولیت بغیر بندش کے جاری رہے گی کچھ اصول وضع کر دیے ہیں اور کچھ کچھ گاہے گاہے یاد دہانی کراتی رہنا اور زیادہ آف دی ٹاپک ہوں تو منتقل کر دینا۔ ایک دو تجاویز اور ہیں
لائبریری ، لغت اور اس طرح کچھ اور دھاگوں کے بارے میں بھی رائے کو شامل کرو تاکہ ممبران کی دلچسپی اور عدم توجہ کا اندازہ لگایا جا سکے۔

باقی امن جیسی ہو تو انٹرویو کرکے دکھائے


محب۔۔>>> بہت شکریہ۔۔یہ سب صرف اور صرف آپ سب کی وجہ سے ممکن ہوا۔۔۔آپ لوگ اگر مجھے اہمیت نہ دیتے۔۔میری اس قدر حوصلہ افزائی نہ کرتے تو میں یہاں بھی silent reader ہی ہوتی۔ محب میں آف ٹاپک گفتگو بالکل بھی روکنا نہیں چاہ ری۔۔مجھے تو خود بہت عادت ہوگئی ہے۔۔۔اس کی :) جی ٹھیک ہے میں انڈیکس بنا دیا کروں گی۔ اور ان سارے موضوعات پر جو آپ نے کہا ہے۔۔۔ان پر بھی رائے لوں گی۔ ایک بار فر۔۔۔ بہت شکریہ :)


ظفری۔۔>>> شکریہ ظفری آپ بھی متفق ہیں۔۔۔جی محب نے اچھے مشورے دیے ہیں اور میں ان پر پوری طرح عمل کروں گی انشاءاللہ۔


لیکن ایک بات، جب بھی کسی دھاگے سے کوئی ایک یا چند پوسٹس حذف کر دی جائیں یا پیغام یا پیغامات الگ کر دئے جائیں تو پھر جو ایک فطری تسلسل ہوتا ہے وہ ختم ہو کے رہ جاتا ہے۔ پھر اس دھاگے یا عنوان میں وہ پہلی سی دلچسپی برقرار نہیں رہتی اس لئے کسی بھی انٹر ویو سے پیغامات حذف یا الگ نہیں کئے جانے چاہییں۔

میں یہ درخواست پہلے بھی انٹر ویو کے دھاگے میں کی تھی لیکن۔۔۔

میرا خیال ہے کہ گفتگو موضوع سے ہٹ بھی جائے تو واپس موضوع پر آیا جا سکتا ہے لیکن پیغام حذف یا الگ کر دینے سے انٹرویو کا فطری حسن مجروح ہوتا ہے اسے پھر واپس نہیں لایا جاسکتا !

سیدہ شگفتہ۔۔۔>>> شکفتے آپ کو پھر وہ پوسٹس یاد آگئیں :( شکفتے پکا وعدہ اب کبھی بھی آف ٹاپک گفتگو ادھر ادھر منتقل نہیں ہو گی۔۔ باقی پوسٹس حذف کرنے کی جہاں تک بات ہے۔۔۔تو کچھ ایسا صرف ایک جگہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ اجازت لینے کے بعد۔۔۔۔ شکفتے انسان خطا کا پتلا ہے۔۔اور بہت جذباتی بھی۔۔سو اگر کسی جگہ کچھ غلط کہہ بیٹھے اور اس کا احساس بھی ہوجائے تو میرے خیال سے وہ تکلیف دہ باتیں وہاں سے ہٹا دینا ہی مناسب ہے ( یہ صرف میری سوچ ہے،یقننا ایڈمن اور باقی ناظمین کی اپنی پالیسی ہو گی) خیر جناب میں ایک بار پھر کانوں کو ہاتھ لگارہی ہوں کہ اب کبھی پوسٹس الگ نہیں کی جائیں گی۔۔۔اب اچھی سی سمائل دیں۔ :)


اور جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جب سوالات کی ایک ترتیب سامنے ہو گی تو کوئی بھی رکن کسی کے لیے خود آسانی سے دھاگہ کھول سکے گا۔ اس سے بات کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔۔۔اور میرے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔۔۔میں نہیں چاہتی کہ جس طرح افتخار راجہ صاحب کے جانے کے بعد یہ رک گیا تھا اب پھر کبھی ایسا ہو۔

( لنچ تو اچھا خاصا کیا تھا۔۔اب لگ رہا ہے جیسے کوؤے کھا کر آئی ہوں ۔۔بولے چلے جارہی ہوں :( )
 
جیتی رہو امن۔

شگفتہ نے وہ بات کھل کر کہہ دی جو میں نے دبے لفظوں میں کہی تھی اور اب لگتا ہے تمہارا کام اور بڑھ گیا ہے جب انڈیکس بناؤگی۔
بہت اچھی جا رہی ہو اور اسی طرح ثابت قدم رہنا اور محفل کو سجائے رکھنا :)
 

امن ایمان

محفلین
شکریہ محب۔۔میں ان انشاءاللہ اس چیز کا خیال رکھوں گی کہ اب ایسا نہ ہو۔ اور اینڈیکس پرانے تھریڈز کا تو کچھ مشکل ہے۔ہاں نئے تھریڈ اس طرح شروع کیے جائیں تو بہت اچھا رہے گا۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے آف ٹاپک پوسٹس کو فوری نکال باہر کرنا چاہیئے اس طرح تسلسل بھی نہیں ٹوٹے گا۔
 
Top