انٹرنیٹ اور جریدے پر لکھنے کے لیے کچھ تجاویز

کمپیوٹر پر پڑھنا ایک دشوار عمل ہے۔ کتاب کے برعکس کمپیوٹر کی اسکرین پر مسلسل نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ کمپیوٹر یوزر عموماً ویب سائٹس پر موجود متن پڑھتے نہیں ہیں بلکہ scanکرتے ہیں۔ کمپیوٹر اسکرین میں موجود flicker کے باعث ذہن جلدی تھک جاتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے وقفے لینے چاہییں۔

اس تمام دشواری میں اگر آپ کو پڑھنے والے تک اپنا پیغام پہنچانا ہے تو اس کے لیے مؤثر انداز میں لکھنے کے لیے کچھ گائڈ لائنز ہیں۔ یہ نکات خصوصیت سے جریدہ گروپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں:

۔ موضوع کا اہم نکتہ جلد از جلد پیش کردیں
۔ چھوٹے چھوٹے پیراگراف لکھیں
۔ ہیڈنگز فراخدلی سے استعمال کریں
۔ پیچیدہ انداز سے نہ لکھیں
۔ مختلف نکات کو bullets کی صورت میں لکھیں
۔ غیر ضروری طوالت سے پرہیز

اخباری انداز آپ اگر دیکھیں، تو عنوان میں موضوع کی پوری تفصیل سما دی جاتی ہے۔ پھر اگلے جملے میں ایک دو مزید اہم نکات، اور پھر پوری تفصیل۔

کچھ نکات صرف جریدے کے حوالے سے:

۔ غیر ضروری ترجمے سے پرہیز
۔ کم از کم دو پیرا گراف
۔ 'مزید' کا لنک
۔ معروف ماخذ
۔ جانبداری سے پرہیز

http://weblogs.mozillazine.org/ben/archives/009964.html
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بہت اہم ہدایات ہیں۔ میں اس پوسٹ‌ کو چسپاں کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں اس سلسلے میں مفید ہنٹس کا یہاں اضافہ ہوتے رہنا چاہیے۔
 

رضوان

محفلین
بہت عمدہ شارق صاحب اسی طرح آپ رہنمائی کرتے رہے تو ہم جیسے نو آموز بھی ہمت پکڑ لیں گے۔
 
Top