انتہائی افسوسناک واقعہ، دورانِ پرواز ایسا کام ہو گیا کہ 10 سالہ بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

کعنان

محفلین
انتہائی افسوسناک واقعہ، دورانِ پرواز ایسا کام ہو گیا کہ 10 سالہ بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
26 دسمبر 2016

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا سے لندن جانے والے فلائٹ میں 10 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑے سے جاں بحق ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی اپنے گھروالوں کے ساتھ ایئرکینیڈا کی پرواز اے سی 868 کے ذریعے ٹورنٹو سے لندن جا رہی تھی کہ آئرلینڈ کے قریب اسے ہارٹ اٹیک آ گیا، جس پر پرواز کو ہنگامی طور پر برطانیہ کی بجائے آئرلینڈ کی طرف موڑ لیا گیا، جہاں شینن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر لیمیرک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایئرکینیڈا کی یہ پرواز صبح 8 بج کر 40 منٹ پر ٹورنٹو سے روانہ ہوئی اور اسے شام 7 بج کر 40 منٹ پر شینن ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فلائٹ دوبارہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئی اور 9 بج کر 20 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ کم سن لڑکی کے انتقال پر ایئرکینیڈا نے سوگوار خاندان کے لیے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ”ہمیں لڑکی کی موت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ہم اس کے لواحقین کو ہر طرح کی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔“

ح
 
Top