الکبیر - ماروی لس ڈیزائنر سے کپڑے ڈیزائن کریں

bilal260

محفلین
ماشاء اللہ کیا کاریگری ہے سب کچھ اصلی ہے مگر انسان ہی نہیں لباس میں واہ جی واہ ۔بہت شاندار ہے جناب۔
 
bilal260

محفلین
اگر مجھے کہہ رہے ہیں تو میں رہا اپنے دکھ شیئر کرنے سےمطلبی لوگوں کی اس دنیا میں جینے کا مقصد ڈھونڈ رہا ہوں جاب ڈھونڈ رہا ہوں۔
کیونکہ جس نے زندگی دی ہے موت بھی اسے کے دیئے جانے سے وقت مقرر پر ہی آئے گی اس وقت کا انتظار کر رہا ہوں اور جینے کی کوشش کرنے کے لئے جاب ڈھونڈ رہا ہوں۔
آپ مجھ سے کس قسم کی شیئرنگ چاہتے ہیں؟کچھ آئیڈیا دے دیں شاید کہ میں کچھ آپ کو بتا سکوں؟
 
الکبیر

نوکری کا انتظار اس بات کا متقاضی تو نہیں کہ مزید علم حاصل نہ کیا جائے۔۔۔ :(
مایوسی سے بچنے کے ایک بہترین طریقہ کسی بھی مفید علم کے حصول کی تگ و دو ہے۔۔۔:glasses-nerdy:
اگر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کا انتظار ہی کرتا رہتا تو بہت عرصہ قبل ہی جمود کا شکار ہو گیا ہوتا۔۔۔:sleep:
 
bilal260

محفلین
بہت درست اور خوب فرما مگر مجھ سست کو نیند زیادہ آتی ہے اس لئے سو کر وقت ضائع کرتا ہوں ۔
ابھی کوشش کرتا ہوں کہ کچھ کر گزروں انشاء اللہ عزوجل۔۔۔
 
الکبیر

محفلین
بہت درست اور خوب فرما مگر مجھ سست کو نیند زیادہ آتی ہے اس لئے سو کر وقت ضائع کرتا ہوں ۔
ابھی کوشش کرتا ہوں کہ کچھ کر گزروں انشاء اللہ عزوجل۔۔۔
جو سوتا ہے،،، وہ کھوتا ہے!
؎
اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے
پھر دیکھ خُدا کیا کرتا ہے
:a2:
 
bilal260

محفلین
بہت خوب ایسی صورت حال میں بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنا اور اسی پر توجہ مرکوز کرکے اپنے وقت کو قیمتی بنانے سے ہی کچھ ہو سکے گا۔
مگر سست انسان ایسا نہیں کرتے دیکھئے اب میں کیا کرتا ہوں یا نہیں کرتا کوشش کرونگا کہ آپ محترم کو کوئی اچھی خبر سنا سکوں۔
 
bilal260

محفلین
واہ جی واہ پھر ٹیگ کر دیا بس جی آپ کی دعا ئوں کی ضرورت ہے شکریہ۔ اِن شاء اللہ
 
bilal260

محفلین
ماشاء اللہ کیا ڈیزائننگ ہے کیا سوٹ ہے۔
اور اندر کا بندہ غائب ہا ہا ہا ۔
زبردست جگر۔
کم تواڈا ودھیا اے۔
 
شکیب

محفلین
بھئی یہ سافٹ ویئر کا آپ کے پاس کون سا ورژن ہے؟ ذرا شئیر کیجیے تو ہم بھی ٹرائی کریں۔ :)
 
Top