المونیم فوائل جو عام چیزوں کو دیں نئی زندگی

545f53d3d997f.jpg


http://www.dawnnews.tv/news/1012090/

یہ چمکدار، دھاتی، کاغذ جتنا پتلا المونیم فوائل جسے ہم کھانے کی اشیاءپیک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، درحقیقت بہت کام کی چیز ہے جسے ہم اپنے تصورات سے بھی زیادہ اشیاءکی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
جی ہاں المونیم فوائل کو ہر قسم کی اشیاءکے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے آپ کو وقت اور توانائی بچانے میں بھی مدد ملتی ہے، اس فوائل کے چند انوکھے فوائد کو جانے جو آپ کے لیے حیران کن ثابت ہوں گے۔
فیوز
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ننھے فیوز جو اسٹیبلائزر سے لے کر ایکسٹینشن کورڈ میں استعمال ہوتے ہیں جب جل جائیں اور اگر آپ کے پاس ان کا متبادل نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ بس ان خراب فیوز کو المونیم فوائل میں لپیٹ دیں اور وہ اس وقت تک کام کرنے کے قابل ہوجائیں گے جب آپ متبادل فیوز لاکر لگا نہ دیں۔
حجم ہی سب کچھ نہیں
کبھی آپ کو AA بیٹری کی ضرورت ہو اور آپ کے اس AAA ہو تو پھر؟ اس صورت میں آپ المونیم فوائل کو ایک بنڈل کی صورت میں لپیٹے اور اسے بیٹری اور اسپرنگ کے درمیان داخل کردیں اور پھر فرق دیکھیں، یہ کوئی مثالی حل تو نہیں مگر جیسا اوپر بتایا گیا ہے یعنی اس سے آپ کو دکان پر جاکر ٹھیک بیٹری لانے کے لیے وقت مل جائے گا، یہ تیکنیک آپ اسپرنگ کے ڈھیلے ہونے کی صورت میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
زنگ ہٹانا
المونیم فوائل کو بنڈل کی شکل میں لپیٹے اور اس پر کچھ پانی ڈال دیں، پھر اس کو اس کو اپنی گاڑی کے کرومیم کے زنگ آلود حصوں پر رگڑیں، یہ زنگ کو منٹوں کو دور کردے گی، یا ایک اور طریقہ یہ ہے المونیم فوائل کو ایک ڈونگے پر لپیٹ دیں اور پھر اس کے اوپر زنگ آلود چیزیں رکھ دیں، اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر ان اشیاءکو پانچ منٹ تک ڈبو کر رکھیں اور پھر نکال کر رگڑیں آپ ان اشیاءکی چمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
قینچی کو تیز کرنا
کیا آپ کی قینچی صحیح کاٹ نہیں پاتی؟ اگر ہاں تو اس سے المونیم فوائل کی کچھ شیٹس کاٹیں اور یہ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ اس کی دھار پھر سے تیز ہوگئی ہے۔
استری کی کارکردگی بہتر بنائے
اگر آپ المونیم فوائل کی شیٹ استری کرنے والے تختے کے کپڑے کے نیچے بچھادیں تو اس سے آپ کا بہت وقت بچے گا، کیونکہ فوائل حرارت کو اپنے اندر برقرار رکھے گی اور اس طرح استری کے نچے حصے اور فوائل کی حرارت دونوں طرف سے کپڑوں کو استری کرپائے گی۔
 

x boy

محفلین
یہ تو دبئی میں بہت استعمال ہوتا ہے جیسے پاکستان میں ردی پیپر استعمال ہوتا ہے
ریسٹورانٹ سے کھانے کی چیزیں اگر پارسل کرنا ہوتو سالن کے علاوہ زیادہ تر کھانا الومینیئم فوائل میں دیتے ہیں
جیسے پراٹھا، سموسے وغیرہ
بہت شکریہ
 
Top