الفاروق

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شمشاد بھائی اور ابو کاشان۔ آپ دونوں نے بہت بڑا کام کیا ہے۔ یہ لائبریری پراجیکٹ کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں آپ جیسے مخلص اور محنت سے کام کرنے والے دوست شامل ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، کیا آپ کے پاس الفاروق بطور ورڈ ڈاکومنٹ موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو اسے بھی یہاں فراہم کر دیں تاکہ اس کی بھی ای بک بنائی جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں شرمندہ کرتے ہیں نبیل بھائی۔ شکریہ تو مجھے آپ کا کرنا چاہیے کہ اردو محفل جیسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے۔

اور " الفاروق " ایم ایس ورڈ فائل کی صورت میں موجود ہے۔ محفل پر پوسٹنگ کے بعد ربط فراہم کرتا ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب شمشاد بھائی اور ابو کاشان۔ آپ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

شمشاد بھائی، پروف ریڈنگ کے لیے اعجاز انکل اور عمران ہو گئے ہیں۔ وجی بھی کہہ رہے ہیں، ان سے بھی پوچھ لیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، میرے امتحان ہو رہے ہیں۔ :( بس ایک ہفتہ ہے ۔۔پھر کرسمس کی دو ہفتے چھٹیاں۔

ماشاءاللہ صرف دس صفحے۔ آپ تو جادوگر ہیں۔ چلیں میں پوچھتی ہوں کہ کون پروف ریڈنگ میں مدد کروا سکتا ہے۔ ایک تو عمران ہیں۔۔اگر پروف ریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو۔۔۔


ماوراء ، کیسے ہو رہے ہیں امتحان اور چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں ؟ پروف ریڈنگ کے لیے تقریباً آدھی ٹیم تو تشکیل ہو بھی گئی ۔ الفاروق کی پروف ریڈنگ تین مراحل میں تشکیل دینا ہے ۔

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے بھئی ایسی باتوں کے لیے ذ پ ضرور کیا کریں، کیونکہ محفل پر لکھا ہوا پیغام صرف نظر بھی ہو سکتا ہے۔


اچھا ڈانٹیں تو نہیں ناں اب :(

دراصل شمشاد بھائی ، الفاروق کی پروف ریڈنگ لائبریری ماہ میں ہی آغاز کرنا ہے تو میں فورم پر ہی لکھ دیا تھا کہ اس وقت آپ سے بات ہو رہی تھی وہاں اس دھاگے میں ہی۔ اور پروف ریڈنگ والے نکات فائنل کرنا تھے ۔ اب ذپ بھی بھیج دینا ہے آئندہ سے :hatoff:
 

مہوش علی

لائبریرین
الحمد للہ "الفاروق " از شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ کی معرکۃ الارا تصنیف مکمل پوسٹ ہو چکی ہے۔ ربط مندرجہ ذیل ہے۔

"الفاروق " از شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ

جیتے رہیں۔ خوش رہیں۔ آپ نے لائبریری ممبران کے لیے پہلی مثال قائم کی ہے جو مسلسل محنت مسلسل لگن کی مثال ہے کہ کس طرح مستقل مزاجی سے کی گئے کام پورے ہو جاتے ہیں۔

/۔ یہاں پر الفاروق بہت سی پوسٹوں پر مشتمل ہے۔ کیا آپ نے الگ سے اس کی ایک ورڈ فائل بھی بنائی ہے؟

/۔ محفل پر پوسٹ کرنے کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ آپ نے "Heading " فارمیٹ استعمال نہیں کیا ہے بلکہ "سائز" فارمیٹ استعمال کر کے سرخیاں دی ہیں۔ یہ چیز ای بک بنانے کے حوالے سے اچھی نہیں ہے۔ [نبیل بھائی، کیا محفل ایڈیٹر میں "ھیڈنگ" فارمیٹ شامل کی جا سکتا ہے؟

/۔ بہرحال، بہترین حل یہ ہے کہ این ویو پر بغیر فارمیٹنگ کے سارا مواد پیسٹ کر دیا جائے۔ ُپھر اس میں ہیڈنگز کا اضافہ کر دیا جائے۔
اسکے بعد این ویو [یا ورڈ] خود بخود فہرست مضامین بنا دے گا۔
میں دیکھ رہی ہوں کہ شروع میں آپ نے بہت محنت کے ساتھ وہ فہرست ٹائپ کی ہے جو کہ ہر کتاب کے شروع میں ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے ایس فہرست بنانا یونیکوڈ اور نیٹ کے حوالے سے کارآمد ثابت نہیں ہوتا کیونکہ یہاں پر نیٹ صفحات ایسے نہیں ہوتے ہیں جیسا کہ کتاب میں ہوتے ہیں۔
چنانچہ نیٹ کے حوالے سے ایسی فہرست ٹائپ کرنے کی بجائے ہمیشہ توجہ "ھیڈنگ" فارمیٹ پر رکھنی چاہیے جس سے آخر میں ورڈ یا کوئی اور ایڈیٹر خود بخود فہرست مضامین مرتب کر دیتا ہے۔

/۔ جملہ بیسڈ لائبریری پر اس کتاب کو ہوسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ:
۔ ۔۔۔ تھوڑی دیر میں بیان کرتی ہوں کہ اس وقت ذرا ارجنٹ ایک کام کے لیے پڑوس میں جانا پڑ رہا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، کیسے ہو رہے ہیں امتحان اور چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں ؟ پروف ریڈنگ کے لیے تقریباً آدھی ٹیم تو تشکیل ہو بھی گئی ۔ الفاروق کی پروف ریڈنگ تین مراحل میں تشکیل دینا ہے ۔


اچھے ہو گئے۔ ایک ہفتے کے بعد سے چھٹیاں شروع ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
" الفاروق " ایم ایس ورڈ فائل میں تیار ہے۔
املاء کی غلطیوں کی نشاندہی ضرور کیجیئے گا۔

نبیل بھائی پی ڈی ایف کے متعلق آپ نے کہا تھا ناں، تو اب بنا دیں۔
 

Attachments

  • Al Farooq.ZIP
    455.1 KB · مناظر: 62

الف عین

لائبریرین
عمران تصحیح کے بعد کسی جگہ اپ لوڈ کر دیں تو میرا کام شروع ہوگا۔ Rapidshare, 4-shared کے علاوہ،
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے تھوڑی دیر پہلے ہی دیکھا ہے کہ شمشاد بھائی نے ورڈ فائل اپلوڈ کی ہوئی ہے۔ میں نے اس کی پی ڈی ایف بنا کر سکربڈ پر اپلوڈ کر دی ہے جو کہ ذیل میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ میرے خیال میں ابھی اس کی پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد دوبارہ پی ڈی ایف بنائی جانی چاہیے۔ پی ڈی ایف بنانا کوئی مشکل کام تو ہے نہیں، محض ایکروبیٹ کو ایک کمانڈ دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ دیر میں پی ڈی ایف تیار ہو جاتی ہے۔

[ame="http://www.scribd.com/doc/9196839/AlFarooq"]Al-Farooq@@AMEPARAM@@/docinfo/9196839?access_key=key-20r2qmnvogzdjbvxpny9@@AMEPARAM@@9196839@@AMEPARAM@@key-20r2qmnvogzdjbvxpny9[/ame]
 

مہوش علی

لائبریرین
پی ڈی ایف فائل بالکل مکمل ہے اور شمشاد بھائی نے بہت محنت سے فارمیٹنگ کی ہے اور یہ فارمیٹنگ کتاب کے صفحات کے مطابق ہے۔
لہذا پی ڈی ایف فائل میں مزید تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں۔

مگر جب اس کتاب کو نیٹ پر یونیکوڈ میں پیش کریں گے، تو پھر یہ مسئلہ سامنے آئے گا کہ فہرست مضامین کے مطابق یونیکوڈ میں کام نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہاں ہر ہیڈنگ کے "لنک" بنانا ہوں گے۔
میں دیکھتی ہوں کہ میں اس سلسلے میں کیا کر سکتی ہوں۔
 
Top