الطاف حسین ۔۔۔ ایک راہنما ایک قائد

مخلص انسان

محفلین
بندوق یا طاقت سے نہیں بلکہ عوام کے اتحاد سے تحریک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ الطاف حسین
سچے نظریاتی کارکنان کسی بھی طرح اپنے شہیدوں کے لہو کا سودا نہیں کریں گے اور تحریک کے دشمنوں کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے
میرا اور کارکنوں کا روحانی اور نظریاتی رشتہ ہے ، سچا روحانی و نظریاتی رشتہ سازشوں اور پروپیگنڈوں سے ختم نہیں ہوسکتا
پاک کالونی میں صفائی مہم کے سلسلے میں مصروف کارکنوں سے فون پر خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
ایم کیوایم کے خلاف نیا گروپ تشکیل دینے کی کوشش کے پیچھے ا سٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ملو ث ہیں ۔
الطاف حسین
انشاءاللہ ماضی کی طرح ایم کیوایم کے خلاف یہ سازش بھی ناکام ہوگی
اسٹیبلشمنٹ نے شروع دن سے مہاجروں کو تسلیم نہیں کیا
میں تمام اختلافات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہوں
ایم کیوایم کے باضمیر اور باوفا کارکنوں ، ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں کی وفاداری کو خریدا نہیں جاسکا
نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب
 
ایران اورسعودی عرب کے مابین کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کو کسی کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ الطاف حسین
پاکستان کو کسی بھی ایک فریق کی حمایت کرنے کے بجائے غیرجانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے ۔ الطاف حسین
کیوں نہیں بننا چاہیے سعودیہ مشکل میں ہے اور وہ ہمارا دوست ہے اور دوستوں کو انکی مشکل میں تنہا چھوڑنا کوئی اچھی بات نہیں ہے
 

مخلص انسان

محفلین
ایم کیوایم ، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ، الطاف حسین
ایم کیوایم کی 32 سالہ جدوجہد کے دوران ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے انگنت سازشیں کی گئیں ، الطا ف حسین
تحریک کی بقاء وسلامتی کیلئے حق پرست شہداء ، اسیروں ، لاپتہ اور ثابت قدم کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ، الطاف حسین
ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھرکے غریب و مظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ، الطاف حسین
عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد پاکستان میں غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ، الطاف حسین
ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
 

کاشفی

محفلین
10155224_1036390886401982_5178827379178104040_n.jpg
 

کاشفی

محفلین
حق پرستوں کی جانب سے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین اور تمام حق پرست ساتھیوں کو ایم کیو ایم کا 32واں یومِ تاسیس مبارک ہو۔۔
آج بھی منزلوں پہ لگی ہے نظر
رکھتے ہیں عزم سفر آج بھی
جئے الطاف حسین
اللہ رب العزت قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو صحت و تندرستی کے ساتھ رکھے۔ آمین ثم آمین
 

کاشفی

محفلین
اس کالم کو زیادہ سے زیادہ شئر کریں۔ تاکہ مستقبل میں روشنی کی پھوٹتی ہوئی کرنیں تمام ساتھیوں تک بھی پہنچ سکیں۔
بے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
متحدہ کے خلاف بی بی سی پر ڈاکومینٹری بنانے والے اون بینٹ جان نے ڈان میں یہ کالم لکھا ہے جس میں اس بات کا بتایا گیا ہے کہ پاکستان برطانیہ میں جس طرح سے متحدہ کو ختم کرنا چاہتا تھا اس پر کوئی ثبوت فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی حد تک جاچکے ہیں۔ اس میں خاص طور پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس بات پر بھی شک ہے کہ آخر پاکستان ایک قاتل کو زیر حراست ہلاک کیوں ہوا۔ بین الملکی جرائم کے معاملات میں ملوث مجرموں کا اس طرح ہلاک ہوجانا ملکوں کے تعلقات پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ برطانیہ پاکستان میں گرفتار تین میں سے صرف ایک فرد کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس تجزیے میں جو باتیں کی گئی ہیں وہ متحدہ کی حمایت میں نہ ہونے کے باوجود اس کیس کے بین الاقوامی مضمرات کا اظہار کرتے ہیں۔ یعنی خدا جانے اب یہ کیس دنیا کے کس فورم پر جائے گا اور دودھ کا دودھ پنجاب کا پنجاب ہوجائے گا۔

 

مخلص انسان

محفلین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی شب نارتھ ناظم آباد اور لائنزایریا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے بیک وقت خطاب کے موقع پر ملک میں 20 صوبوں کے قیام کامطالبہ کرتے ہوئے یہ نعرہ لگایا ،
جینے کامنصوبہ ہوگا ۔۔۔ رہنے کو جب صوبہ ہوگا
اس پر اجتماعات میں موجود عوام نے بھی ان کے ساتھ نعرے لگائے گئے
 

مخلص انسان

محفلین
ایم کیوایم کو ختم کرنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، الطاف حسین
ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو نہ کل تسلیم کیا گیا تھا اور نہ آج تسلیم کیا جارہا ہے
کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت روزانہ ہم پرٹارگٹ کلر ، را کے ایجنٹ اور طرح طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں
اگر ہمیں را کا ایجنٹ بننا ہوتا تو اپنے گھربار ، جائیدادیں اور املاک چھوڑ کر اور آگ اور خون کے دریا عبور کرکے پاکستان کیوں آتے ؟
میں کسی سے لڑنا نہیں چاہتا بلکہ ڈائیلاگ کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتا ہوں
بلدیاتی انتخابات کو ہوئے چھ مہینے ہوگئے لیکن تاحال میئر ڈپٹی میئر کے الیکشن نہیں کرائے گئے ، ہمیں انصاف فراہم کرنیوالا کوئی نہیں ہے
عوام میں جو شدید احساس محرومی پھیل رہا ہے اسٹیبلشمنٹ اور حکمراں طبقہ کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے
ملک کے حالات انتہائی نازک ہیں ، آج ملک میں جمہوری نظام ہے ، کل کوئی اور نظام بھی آسکتا ہے
آنے والے دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لہذا کارکنان و عوام حالات پر نظر رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں
کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام زونوں میں ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاسوں سے ٹیلی فونک خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
جوعناصر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے ، الطاف حسین
ایم کیوایم شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے قائم رہے گی
مہاجر قوم سے غداری کرنے والوں سے ایک ایک غداری کا حساب لیاجائے گا ، شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا
بعض افراد نے قوم کا پیسہ لوٹا اور قوم کا نام استعمال کرکے اپنے اوراپنے خاندان کے مفادات کیلئے کام کیا ، اس سلسلے میں تفصیلات ریکارڈ پرموجود ہیں اورمزید ریکارڈ کوبھی تیار کیا جا رہا ہے
انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں Truth and Reconciliation کا میدان سجے گا، قوم اورتحریک کو نقصان پہنچانے
والوں سے ان کے عمل کاحساب لیاجائے گا
کارکنان صبرکریں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں
انشاء اللہ بڑی سے بڑی ظالم قوت کوشکست فاش ہوگی اورحق پرستوں کوفتح حاصل ہوگی ،۔
امریکہ اورکینیڈا کے ذمہ داران سے خطاب
 
Top