الطاف حسین ۔۔۔ ایک راہنما ایک قائد

مخلص انسان

محفلین
فوج کے متعلق میری تقاریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا لیکن اگر میرے کسی جملے یا الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم پاکستان اور اس کی مسلح افواج کا احترام کرتی ہے۔ الطاف حسین
قاتلوں کو پکڑنے کی بجائے شہید ہونے والے کارکنان کے ماں باپ کو پکڑا جائے اور کارکنان کی تشدد زدہ لاشوں کی تصاویر کو دیکھ کر غصہ آنا ایک فطری عمل ہے ۔ الطاف حسین
ہر جمہوری ملک کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب آزادی اظہار کے مواقع فراہم کرے
ایم کیو ایم ہر قسم کے تشدد ، لوٹ مار ، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے سخت خلاف ہے اور پرامن سیاسی جدوجہد پر مکمل یقین رکھتی ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تھر کے معصوم انسانوں کی زندگی بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
میں برطانیہ کے نظام انصاف پریقین رکھتاہوں اوراس کااحترام کرتا ہوں ۔ الطاف حسین
برطانیہ کے قانون سازوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انصاف کا ایسا نظام تشکیل دیا جس میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں
چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بھی ایسا نظام قائم ہوجہاں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے اور کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہ کی جائے
پاکستان کے متعدد اینکرز اور سیاسی تجزیہ نگاروں کاتعلق مراعات یافتہ طبقہ سے ہے جنکی ذہنیت جاگیردارانہ ہے ، وہ عوام سے قطعی لاتعلق اور ان کے مسائل سے لاعلم ہوتے ہیں
الطاف حسین کے گھر سے اگر دو ڈھائی لاکھ پاؤنڈ نکل آئیں تواینکرز اسے منی لانڈرنگ قرار دیتے ہیں لیکن یہ سوال نہیں کرتے کہ نوازشریف اور زرداری کے پاس اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی ؟
جو اینکر پرسنز مجھ پرمنی لانڈرنگ کاالزام لگاتے ہیں اگران کے پاس ثبوت ہیں تووہ عدالت میں لے جاکر پیش کریں
گھرسے نکلنے والے پیسوں کومنی لانڈرنگ قرار دینا کسی بھی طرح درست اور جائز نہیں ہے ۔ الطاف حسین
میٹروپولیٹن پولیس کا میرے ساتھ روا رکھے جانے والا سلوک اچھا اور نہایت باوقار ہے ۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنان اور سپورٹرز مکمل طور پر صبروتحمل سے کام لیں ، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ۔ الطاف حسین
کارکنان اورعوام کو ایک بار پھر یقین دلاتا ہوں کہ میں قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا ۔ الطاف حسین
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ، کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر اور دیگر شہروں میں کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق دیا جائے ، الطاف حسین
کشمیر ، کشمیریوں کا ہے ، ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی
ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور انہیں کسی قیمت پر تنہاء نہیں چھوڑے گی
مسئلہ کشمیر کے لئے ہونے والے تمام مذاکرات میں کشمیری عوام اور ان کی نمائندہ قیادت کو شامل کیا جائے
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایم کیوایم قائد الطاف حسین کا خصوصی پیغام
 

مخلص انسان

محفلین
پاکستان چائنا اقتصادی راہداری میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے مفاد کو شامل کیا جائے ۔ الطاف حسین
اگر پاک چائنا اقتصادی راہداری میں صرف پنجاب کے مفاد کو ہی سامنے رکھا جائے گا اور خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کو نظرانداز کیا جائے گا تو عوام اس کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے
وزیراعظم نوازشریف چائنا کے دوروں پر اپنے بھائی ، سمدھی اور بیٹے کو ہمراہ لیکر گئے لیکن خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا ، پاکستان چار صوبوں پر مشتمل ہے ، پاکستان کا نام صرف پنجاب نہیں ہے
میں پاکستان بچانے کی کوشش کررہا ہوں اورچاہتا ہوں کہ پاکستان کے مفاد میں چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں
ہم فوج کا کل بھی احترام کرتے تھے ، آج بھی کرتے ہیں ، فوج خدارا ہمیں اپنا دشمن نہ سمجھے
فوج سے کہتے ہیں کہ آئیے ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرکے دوستی اور بہتر تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہیں
ملک کی سلامتی و بقاء اور اس کی ترقی کیلئے فوج ، اسٹیلشمنٹ اور محب وطن پاکستانیوں کو ایک بار پھر اپنا غیر مشروط تعاون پیش کرتے ہیں
خدارا اب ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگانے اور بےبنیاد مقدمات بنانے کا سلسلہ ترک کیا جائے
ایم کیوایم ایک حقیقت ہے ، ایم کیوایم کے وجود اوراس کی حقیقت کوتسلیم کیا جائے
پاکستان کو اب صرف چار صوبوں سے نہیں چلایا جاسکتا ، ملک میں کم ازکم 20 انتظامی یونٹس یا صوبے بنانے ہوں گے
عزیزآباد کراچی ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایم کیوایم کی جانب سے منائے جانے والے جشن فتح کے اجتماعات سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
ایم کیوایم ، ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے ، الطاف حسین
ایم کیوایم ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، الطاف حسین
صوبہ پنجاب میں بھی غریب کسانوں ، مزدوروں اور محنت کشوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ، الطاف حسین
جاگیرداروں ، زمینداروں اور سرمایہ داروں نے غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ، الطاف حسین
حقوق کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہوتی ہے ، الطاف حسین
حق پرستی کی راہ پر چلنے والوں کو حالات کے جبر کا سامنا اور مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں ، الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داران غریب پنجابیوں کے جائز حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، الطاف حسین
تمام ذمہ داران و کارکنان خود کو عوام کا آقا سمجھنے کے بجائے ان کا خادم سمجھیں ، الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب کی 13 رکنی کمیٹی کے قیام پر صوبہ پنجاب کے صدر میاں محمد عتیق اور کمیٹی کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد
 
ایم کیوایم ، ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے ، الطاف حسین
ایم کیوایم ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، الطاف حسین
الطاف صاحب برطانیہ میں وزیر اعظم برطانیہ سے بڑے بنگلے میں بیٹھ کر اور عشرت عباد گورنر ہاؤس میں محافلِ موسیقی کروا کر جاگیردانہ اور فرسودہ نظام ختم کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی فورسز اور را وغیرہ سے بھی ہیلپ کی درخواتیں کی جاتی ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوروں کے شکار پھولوں کی سیج پر اور برطانیہ محل ، عالیشان گورنر ہاؤس یا نائن زیرو کے گولڈن ہاؤس میں بیٹھے ہوئے کانٹوں کی سیج پر ہیں۔ آج کا تازہ بلیٹن ختم ہوا۔ اللہ ہی حافظ
 

مخلص انسان

محفلین
آج بھی لگی ہےمنزلوں پر نظر
دل میں رکھتے ہیں عزم سفر آج بھی
دل شکستہ نہ سمجھے زمانہ ہمیں
اپنی ہمت ہے سینہ سپر آج بھی
 

مخلص انسان

محفلین
حکومت سندھ کے غیرجمہوری فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دینا حق کی فتح ہے ، الطاف حسین
پیپلز پارٹی کی حکومت عددی اکثریت کی بنیاد پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں سیاہ قوانین منظور کرارہی ہے ، الطاف حسین
صوبہ سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات جلد سے جلد کرائے جائیں ، سپریم کورٹ سے مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حق پرست کارکنان وعوام کو زبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین
سندھ ہائی کورٹ میں مدلل انداز میں ایم کیوایم کامقدمہ لڑنے پر بیرسٹر فروغ نسیم کو زبردست خراج تحسین
بین الاقوامی شہرت یافتہ آئینی ماہر بیرسٹر فروغ نسیم سے ٹیلی فون پر گفتگو
 

مخلص انسان

محفلین
پاکستان میں حکمراں طبقہ نے دہرا نظام بنا رکھا ہے ، غریبوں کیلئے الگ اور امیروں کیلئے علیحدہ قانون ہے ۔ الطاف حسین
حکمراں طبقہ غریب و متوسط طبقہ کو آپس میں لڑاتا ہے ، عوام کو متحد ہو کر اس حکمراں سازشی طبقہ سے نجات حاصل کرنی ہوگی
میں تاریخی حقائق بیان کرتا ہوں لیکن میری باتوں کو تعصب قرار دیکر اڑا دیا جاتا ہے
مہاجروں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا تھا
الطاف حسین پیدا ہوا تواس نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ میں کسی کو بلاجواز نہیں ماروں گا نہ ہی مارنے دوں گا
نوازشریف ،آصف زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے فوج کے بارے میں سخت زبان استعمال کی لیکن کسی کی تقریر پر پابندی نہیں لگائی گئی جبکہ الطاف حسین کی تقریر اور بیانات نشر کرنے حتی کہ تصویر تک پر پابندی لگادی گئی
میں نے کئی سال قبل کہا کہ کراچی میں طالبان ، القاعدہ ، لشکرجھنگوی اوردیگر کالعدم تنظیمیں اپنے اڈے قائم کررہی ہیں تواس سے انکار کیا گیا ، اب جنرل عاصم باجوہ نے خود کہا کہ یہ تنظیمیں کراچی میں دہشت گردی کررہی ہیں
ایک دوسرے سے پیار کریں ، کسی سے نفرت نہ کریں ، آپس میں نہ لڑیں بلکہ ایک دوسرے کا سہارا بنیں
نائن زیرو عزیزآباد میں ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
للہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کردیا اور مجھ پر الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوگئے ۔ الطاف حسین
ہمیں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے اور کبھی غرور ، گھمنڈ اور تکبر نہیں کرنا چاہئے یہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کیلئے ہے
دیگر سیاسی رہنماؤں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن پابندی صرف مجھ پر لگائی گئی
اللہ تعالیٰ نے مجھے منی لانڈرنگ کے الزام سے باعزت بری کردیا لیکن متعصب عناصر میرے خلاف زہر اگلتے رہے
انشاءاللہ ہمارے دشمنوں کو ہر معاملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیں فتح و کامرانی سے ہمکنار کرے گا
قائد تحریک الطاف حسین کا برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
پاکستان کی فوج میری اپنی فوج ہے اور میں نے پاک فوج کے خلاف کبھی غیر شائستہ زبان استعمال نہیں کی ، الطاف حسین
میں، ملک بھرکے غریب محنت کشوں کو خوشحال اور ظالموں کے چنگل سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں، الطاف حسین
پاکستان میں بہتر نظام حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مزید 20 صوبے قائم کیے جائیں ، الطاف حسین
جیلوں میں قیدیوں کو معمولی جرم کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں اورغیر انسانی سلوک کا سامنا ہے ، الطاف حسین
قومی دولت لوٹنے اور اربوں کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو کبھی سزا نہیں دی گئی ، الطاف حسین
بعض اینکرپرسنز اپنے پروگرام میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے عوض لاکھوں روپے معاوضہ لیتے ہیں ، الطاف حسین
پاک چائنا اقتصادی راہداری اور دیگر منصوبوں پر بلوچ ، سندھی اور پختون رہنماؤں کے تحفظات ہیں ، الطاف حسین
میں جب تک زندہ ہوں ، قوم کو حق اور سچ بتاتا رہوں گا ، الطاف حسین
کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال کرنے والے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے میں خیبرپختونخوا کے حقوق اور مفادات کا پورا خیال رکھا جائے ۔ الطاف حسین
مغربی رہداری کو پہلے بنایا جائے ، کے پی کے اور فاٹا کے عوام کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنایا جائے
ضرب عضب میں جہاں فوج نے قربانیاں دی ہیں وہیں خیبرپختونخوا کے عوام نے اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر قربانیاں دی ہیں
امن کی خاطر خیبرپختونخوا کے لاکھوں افراد کو گھروں سے دربدر ہونا پڑا ، آئی ڈی پیز آج بھی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں
وزیراعظم نوازشریف چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے معاہدے کیلئے چائنا گئے تو چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کے بجائے صرف اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کیوں لے کر گئے ؟ الطاف حسین
اپنے بھائیوں ، بھانجوں ، بھتیجوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کے بجائے جو بھی میرٹ پر پورا اترتا ہو اسے اس کا حصہ ملنا چاہیے
پاکستان کسی ایک خاندان یا چند خاندانوں کا نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا ہے ، ہمیں پاکستان کو چند خاندانوں سے چھیننا ہے
خیبرپختونخوا کے پختونوں اور قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ ساتھ ہزارے وال کے عوام کے دیرینہ مطالبات پر بھی توجہ دی جائے
یہ کہاں کا انصاف ہے کہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقوں میں عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جاتا ہے
ہمیں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کی عزت کرنی چاہیے اور انہیں اپنی رائے دینے کا حق دینا چاہیے الطاف حسین
پورے ملک میں سخت محنت کے کام کرنے کیلئے پختونوں کو لایا جاتا ہے ، وہ بلند عمارتیں تعمیر کرتے ہیں لیکن انہیں کچے مکان میسر نہیں ہوتے
ماضی میں کراچی میں ایک سازش کے تحت پختونوں اور مہاجروں کو آپس میں لڑایا گیا ، مگر ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ، ہم سب بھائی ہیں
پختون بھائیو ! آؤ ہم قرآن مجید کو بیچ میں رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کریں اور ایک دوسرے کو گلے لگائیں ۔ الطاف حسین
اگر پٹھانوں کو صحیح ٹیچر اور ایماندار لوگ مل جائیں تو صوبہ سرحد نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ سب سے زیادہ خوبصورت علاقہ بن جائے گا
قائد تحریک الطاف حسین کا کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے کنونشن سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی ناکامی سے دو چار ہوں گی ۔ الطاف حسین
مسلسل ناانصافیوں کے خلاف اور مہاجروں کے حقوق کیلئے ایم کیوایم وجود میں آئی ۔ الطاف حسین
جب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے اسے ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں اورآج بھی کی جارہی ہیں
مہاجروں پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کے بیہودہ الزامات لگانے والے عناصر مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر نہیں کرتے
12 مئی کے واقعہ کا ذکر بار بار کیا جاتا ہے لیکن مہاجر بستیوں پر ہونے والے حملوں اور سینکڑوں مہاجروں کے قتل عام کا ذکر نہیں کیا جاتا
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں سے فون پر خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
چاہے کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کرلی جائیں اللہ تعالیٰ کی تائید اور پرعزم و وفادار کارکنان میرے ساتھ ہیں ، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں ہے۔ الطاف حسین
وفادار کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آگ اور خون کے دریا عبور کئے لیکن حق پرستی کی تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑا
ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی تنظیم ہے جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ، اگر مہاجر نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا
ہم نے مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا تو ہم پر ریاستی مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو شہید کردیا گیا
اس ظلم کو اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے ، جب وہ ظالموں کی رسی کھینچنے پر آتا ہے تو بڑے بڑے فرعون ، ہامان اور شداد کی سلطنتیں دھری رہ جاتی ہیں
یہ ڈی سینٹرلائزیشن کی صدی ہے ، پاکستان کو بچانے اور مستحکم کرنے کیلئے 20 صوبے بنانا ہوں گے
کراچی صوبے میں تمام قومیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں گے اور ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی
انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر بنے گی اور حق پرستی کا نظریہ زندہ رہے گا ۔۔۔
نائن زیرو پرجمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب
 

مخلص انسان

محفلین
میں مورثی اور خاندانی سیاست کے خلاف ہوں ۔ الطاف حسین
اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو نوازنے کی بجائے عام کارکنوں کو الیکشن میں ٹکٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا
جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ اپنا جانشین مقرر کردیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں کہ اپنا جانشین مقرر کروں
جمہوریت اور اظہار رائے کی جتنی آزادی ایم کیو ایم میں ہے اتنی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت میں نہیں
ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میری صحت کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائیں گئیں
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور اس وقت آپ سے گفتگو کررہا ہوں
اللہ تعالیٰ نے مجھے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے دیئے جو بغیر کسی لالچ کے مجھ سے بے لوث عقیدت رکھتے ہیں
جناب الطاف حسین کی خورشید بیگم میموریل ہال میں رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو
 

مخلص انسان

محفلین
میرا چیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولا ہے ، سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کوئی طاقت میرا چیپٹر بند نہیں کر سکتی ۔ الطاف حسین
دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے 24 سال جلاوطنی میں رہ کر تحریک چلائی ہو
92 میں بھی پنجاب سے خصوصی طور پر صحافیوں کو کراچی بلا کر انہیں جناح پور کے جعلی نقشے اور ٹارچر سیل دکھائے گئے تھے
92 میں بھی جبری وفاداریاں تبدیل کرواکر ٹی وی پر پریس کانفرنسوں کے ذریعے الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگوائے جاتے تھے
ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنان کو نامعلوم نمبروں سے فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں
رینجرز اہلکار قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیل میں اسیر کارکنان کی بیرکوں میں گئے
اسیر کارکنان کو جبری وفاداری تبدیل کروانے کے لئے خالی پروفارموں پر دستخط کروائے جارہے ہیں
40 سے زائد اسیر کارکنان کو بغیر کسی وجہ کے بند وارڈ کردیا گیا ہے جو سراسر غیر قانونی عمل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔
90 پر اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب
 
Top