تعارف السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حماد علی

محفلین
نام سے مخاطب نہیں کروں گا آپ کو کیونکہ بڑا ہی "کلموہا" سا نام ہے:heehee:
اچھا لگا آپ کا تعارف !! محفل میں خوش آمدید محترمہ!
آپ کی اس قرار داد کہ اردو لغت میں سے "ناکارہ " اور نکما جیسے الفاظ کا اخراج ہو جائے بالکل متفق ہوں اور دھرنا دینا ہو تو اپنے ساتھ پائیں گی آپ ہمیں کیونکہ کتنے ہی بیچارے مظلوم نفوس کی زندگی راحت میں آ جائے گی اس قرار داد پر عمل ہونے سے!!!!!!:music::angel:
 

سین خے

محفلین
مابدولت کو بہت بہت مبارک ہو کہ محفل پر پہلی منفی ریٹنگ (مضحکہ خیز) بالآخر نصیب ہو گئی ہے۔ :ROFLMAO:

چونکہ اب ہمارا تجربہ بہت ہو چکا ہے تو ہم نکتے بآسانی ملا لیتے ہیں ;)۔ خیر میں benefit of the doubt دینا ضروری سمجھتی ہوں تو اسلئے نئی رکن ہونے کے باعث میں اس خوش فہمی میں ذبردستی مبتلا ہو لیتی ہوں کہ شائد ریٹنگز کا استعمال نہیں معلوم ہو!

ویسے مجھے ذاتی طور پر ریٹنگز کی کوئی پروا نہیں ہے لیکن نکتوں کو میں نظر انداز نہیں کر سکتی۔ اسلئے بولنا ضروری سمجھا۔

ایک بات اور چھ سال سے خاموش قاری ہونے کے باعث یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ یہ "محفل" ہے۔ یہاں جنگل کا راج نہیں چلتا! یہ اندھیر نگری نہیں ہے۔

والسلام
 

سین خے

محفلین
منفی ریٹنگ کو اس طرح مثبت لیں کہ 421 مثبت میں سے ایک منفی کو نکالیں تو 420 کا مبارک نمبر آتا ہے

بالکل 420 مابدولت کے لئے ہمیشہ بہت ہی مبارک رہا ہے۔ یہاں تک کہ گریجویٹ کالج کے ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ میں ہمارا انرولمنٹ نمبر 420 ہی تھا :cool: اور ہم نے پورے خاندان میں انرولمنٹ کارڈ لہرا لہرا کہ دکھایا تھا کہ دیکھو جی دیکھو ہم 420 ہیں :p
 

عثمان

محفلین
محفل میں خوش آمدید! :)
پتا نہیں اصلی ہیں کہ نقلی لیکن آج کل چالاک ہشیار نوارد محفلین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ نئے محفلین مہینے لگا دیتے تھے اردو ٹائپنگ میں روانی اور زمرہ جات کا گورکھ دھندہ سمجھنے میں۔ :)
 

سین خے

محفلین

سین خے

محفلین
ان کے کرتوت ہائے نمایاں کے بارے میں بالکل بھی جانکاری نہیں ہے۔ایسا کرتے ہیں کسی اگلی 'نکتوں' والی تصویر کے لیے ان کی خدمات لے لیں گے۔:battingeyelashes:

میرا تو بہت بار جی کرتا ہے پر بندے کے ریٹس بہت ہائے ہیں۔
ویسے وقت ملے تو شو کی ایک دو اقساط دیکھئے گا۔
 
Top