اقتباس او کوڈ باکس کو کیسے بڑا کریں؟

فرضی

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی۔۔ کافی عرصہ ہوا آپ کو زحمت دیے ہوئے۔۔۔ مجھے سی ایچ موڈ میں اقتباس یا کوڈ کا ٹیبل شروع دن ہی سے پسند نہیں تھا لیکن چونکہ یہ کوئی اتنا خاص مسئلہ نہیں تھا اس لیے اسے فارغ وقت کے لیے رکھ چھوڑا تھا۔

مسئلہ یہ ہے کہ سی ایچ موڈ میں اگر میسیج اقتباس کیا جائے تو پوسٹ ہونے کے بعد وہ ایک چھوٹے سے باکس میں بند ہوجاتا ہے اور فقط ایک ہی لائن دکھائی دیتی ہے، باقی کا پیغام پڑھنے کے لیے سکرولنگ کرنی پڑتی ہے۔ جوکہ میرے لیے اور میرے فورم کے ارکان کے لیے دقت کا باعث ہے۔ ذیل کی تصویر دیکھیے؛

quote2.png


کیا یہ ممکن ہے کہ اقتباس اور کوڈ باکس کو بڑا کر دیا جائے۔۔ یا اسے بالکل ختم ہی کر دیا جائے جیسا کہ اب اردو محفل پر ہے؟ اگر ممکن ہے تو کہاں اور کونسی فائل میں تبدیلی کرنا پڑے گی؟

آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، اصل میں تو یہ سکرولنگ باکس موجود ہی نہیں ہوتا، یہ ایک موڈ شامل کیا گیا ہے۔ یہ دراصل select-expand-contract موڈ ہے جس کے ذریعے اقتباس اور کوڈ کو منتخب کیا جا سکتا ہے، اسے پھیلایا جا سکتا ہے اور اسے دوبارہ سکیڑا بھی جا سکتا۔ تمہارے سکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمہاری فورم پر درست طریقے سے شامل نہیں ہوا ہوا ہے۔ شاید کوئی لینگویج ٹیکسٹ مسنگ ہے۔ تم لینگویج فائلوں میں expand, contract جیسے الفاظ کو تلاش کر کے دیکھو۔ اگر تم اس موڈ کو ہٹانا چاہتے ہو تو اس ربط پر اس موڈ کو شامل کرنے کی ہدایات دیکھ لو۔ بالکل اس کا الٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ :)
 

فرضی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔۔۔لینگویج فائلز میں مجھے اس بابت کچھ نہ مل سکا ، مزید آپ کے دیے گئے ربط پر اس موڈ کو روک دیا گیا ہے۔ وہاں سے نہ ہی موڈ ڈاؤنلوڈ ہو سکا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا کہ اس موڈ کو انسٹال کرتے وقت کہاں کہاں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ خیر آپکی پوسٹ سے اور اس ربط سے یہ تو پتہ چل سکا کہ اقتباس اور کوڈ کو select and exapnd نامی کوئی موڈ کنٹرول کر رہا ہے۔۔ میں نےinclude کی bbcode.php اور ٹمپلیٹ کی bbcode.tpl میں سے جہاں کہیں بھی expand and select اور اس کے نیچے کی کوڈنگ نظر آئی اسے ڈیلیٹ کر دیا۔۔۔ اور اس طرح میرا کام ہوگیا۔۔ یعنی اس موڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔۔ اب اقتباس یا کوڈ پورا پورا نظر آرہا ہے۔ ملاحظہ فرمایئے؛
quote5.png


نبیل بھائی ایک بار پھر آپکا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے
 
السلام علیکم!
دوستو اتنی مفید پوسٹ اور مشوروں کے لیے شکرگزار ہوں میں نے بھی اپنے اس مسلے کو بخوبی حل کیا ہے اور یہ کام صرف ایک فائل
bbcode.php میں Select Expand کے کوڈ کو ختم کردینے سے حل ہوجاتا ہے کسی دوسری فائل کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں۔
bbcode.php فائل include نامی فولڈر میں موجود ہے۔
 
Top