اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

محمد خلیل الرحمٰن نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 23, 2012

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,915
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    ہمدردی
    محمد خلیل الرحمٰن
    کرسی پہ کسی پارک کی تنہا
    لڑکا تھا کوئی اُداس بیٹھا
    ’’کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی‘‘
    کونے کھدروں میں دِن گزارا
    پہنچوں کِس طرح اب مکاں تک
    ’’ہر چیز پر چھا گیا اندھیرا‘‘
    سن کے لڑکے کی آہ و زاری
    ڈاکو کوئی پاس ہی سے بولا
    ’’حاضر ہوں مدد کو میں تمہاری‘‘
    ڈاکو ہوں اگرچہ میں تو وکھرا
    کیا غم ہے جو رات ہے یہ بھاری
    دولت میں تمہاری لوٹ لوں گا
    تم آج اگر نہ قابو آجاتے
    تھا یہ بے کار سارا دِن میرا
    ’’ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
    آتے ہیں جو کام دوسروں کے‘‘
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث منتظم

    مراسلے:
    14,210
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوب ہے قبلہ :)
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    14,116
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    مزے کی ہے ۔۔ :LOL:
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,096
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آوارہ گردی کا یہی انجام ہونا چاہیے جو لڑکے کا ہوا۔ نہ کہ ڈاکو کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    4,004
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    ہمدردی
    (یوسف ثانی)
    سرکار کے کسی دفتر مین تنہا
    افسر تھا کوئی اُداس بیٹھا
    کہتا تھا کہ آڈیٹنگ سر پہ آئی
    کھانے پینے میں سال گذارا
    پہنچوں میں کس طرح آڈیٹر تک
    ہر فائل کا ہوچکا کباڑا
    سُن کر افسر کی آہ و زاری
    کلرک کوئی پاس ہی سے بولا
    حاضر ہوں مدد کو میں تمہاری
    کلرک ہوں گرچہ گریڈ آٹھ کا
    ہیں کلرک وہی دفتروًں میں اچھے
    آتے ہیں جو کام افسروں کے
    (علامہ اقبال کی روح، @محمد خلیل الرحمٰن کی شاعری اور الف عین کی فاعلاتن فاعلات شناسی سے معذرت کے ساتھ)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,915
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    پہاڑ سی بیوی
    (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ)​
    محمد خلیل الرحمٰن
    کوئی گنوار یہ کہتا تھا موٹی بیوی سے
    تجھے ہو شرم تو شرما کے دہری ہوجائے
    تو کتنی موٹی ہے میری شمیم کیا کہنا
    مثال بھینس تری عقلِ سلیم کیا کہنا
    ’’خدا کی شان ہے نا چیز چیز بن بیٹھیں‘‘
    نرے جو موٹے ہوں یوں باتمیز بن بیٹھیں
    ’’تری بساط ہے کیا میری شان کے آگے‘‘
    ہر اک ہے پست مری آن بان کے آگے
    ’’جو بات مجھ میں ہے تجھ کو وہ ہےنصیب کہاں‘‘
    بھلا میاں کہاں اور بیویاں غریب کہاں
    کہا یہ چیخ کے بیوی نے منہ سنبھال ذرا
    جو موٹی باتیں ہیں دِل سے انھیں نکال ذرا
    جو منحنی نہیں تیری طرح تو کیا پروا
    نہیں ہے تو بھی تو آخر مری طرح موٹا
    مثالِ بیر بہوٹی خدا کی قدرت ہے
    ہر اِک حسین ہے موٹی ، یہ اسکی حکمت ہے
    ’’بڑا جہان میں تجھ کو بنا دیا اُس نے‘‘
    مجھے تو سجنا، سنورنا سِکھادیا اُس نے
    نظر اُٹھانے کی طاقت نہیں ذرا تجھ میں
    نری بڑائی ہے، شیخی ہے اور کیا تجھ میں
    ’’جوتو بڑا ہے تو مجھ سا ہنر دِکھا مجھ کو‘‘
    دہی کا پیالہ ہی یہ توڑ کر دِکھا مجھ کو
    نہیں ہے نار نکمی کوئی زمانے میں
    تو ہی بڑا نہیں قدرت کے کارخانے میں
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    4,004
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    نہیں ہے نار نکمی کوئی زمانے میں
    تو ہی بڑا نہیں قدرت کے کارخانے میں
    واہ کیا کہنے۔ اب آپ کو ”اک عُمر چاہئے، کمرہ کو کمر ہونے تک“ والیوں سے بھی داد ملے ہی ملے :D ویسے محفلین میں موجود بیویاں (میری نہیں :D ) آپ کی طرف سے ”جواب شکوہ“ پیش کئے جانے کی تاحال ”منتظر “ہیں
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    25,684
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    بہت خوب خلیل۔ علامہ بھی اٹھ کر داد دے رہے تھے۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,225
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    @محمدخلیل الرحمٰن بھائی لاجواب شکوہ ہے
    اب جوابِ شکوہ کا انتظار ہے :laugh:
     
    • متفق متفق × 1
    • زبردست زبردست × 1
  10. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,440
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ خلیل بھائی واہ کتنی خوبصورتی سے آپ نے گلہری کو بیوی بنایا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  11. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,440
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یوسف ثانی صاحب یہ کلرک والی نظم آپ کی اپنی تخلیق ہے؟
     
  12. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    25,684
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    انیس، سرنامے پر بھائی یوسف کا نام لکھا تو ہے، شک کیوں ہوا؟
     
  13. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,440
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ارے نہیں اعجاز بھائی شک نہیں ہوا بس حیرت ہوئی خلیل بھائی کے تو ہم قدردان ہیں ہی پر یوسف صاحب نے بھی ایک دم سے چونکا دیا
     
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,915
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    آداب عرض ہے محترم یوسف ثانی صاحب اور محترمہ مہ جبین صاحبہ۔ جوابِ شکوہ کا اتنا انتظار ہے تو ہمیں بھی سنجیدگی کے ساتھ سوچنا پڑے گا۔آخر کو اپنی نصف بہتر کے خیالات کی ترجمانی ہم جیسے (خیالی) صاحبِ دیوان شاعر سے بہتر کون کرسکتا ہے، سو جوابِ شکوہ ہم پر قرض رہا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,915
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    استادِ محترم جناب الف عین صاحب!
    آپ کا یہ خوبصورت کمنٹ یقینآ ہماری زندگی کا سب سے اچھا کمنٹ ہے جو ہم نے وصول کیا۔ شکریہ قبول کیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    4,004
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جی ہاں! یہ بہت پرانی نظم ہے، جو میں نے ہی لکھی تھی بلکہ کوئی بیس برس قبل ایک مشاعرہ میں بھی پڑھی تھی تو شریک مشاعرہ معروف شاعر محترم اعجاز رحمانی صاحب نے کہا تھا کہ آپ یوسفِ ثانی نہیں بلکہ اقبال ثانی ہو۔ اور میں ان کی اس بات کو طنز سمجھ کربہت شرمندہ ہوا تھا ۔ محترم خلیل الرحمٰن بھائی کی نظم سے ہمت پاکراسے آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی جرات کی ہے۔:D
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  17. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    4,004
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سر مزید تفصیلات سے بھی نوازئیے۔ علامہ اُٹھتے وقت خوش خوش تو تھے نا؟ دخل در ’ہمدردی‘ پر اُن کے تاثرات کیسے تھے۔:D
     
    • متفق متفق × 1
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,915
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    طارق کی دُعا (پاکستان پہنچ کر)
    (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ)
    محمد خلیل الرحمٰن
    یہ لیڈر یہ تیرے پُر اسرار بندے
    سمٹ کر عوام اِن کی ہیبت سے رائی
    سیاست سے کرتی ہے بے گانہ دِل کو
    عجب ہے یہ اِن لیڈروں کی خدائی
    پہنچ اِن کی امریکہ برطانیہ تک
    پریشان کرتی ہے اِن کی رسائی
    کہ شہرت ہے مطلوب و مقصودِ لیڈر
    نہ دولت نہ کچھ ایسی ویسی کمائی
    مکانوں میں ہیں منتظر لوگ کب سے
    نہ بجلی نہ پانی نہ کھانے کو جب سے
    کیا اِن کو جھگی نشینوں نے یکتا
    بلیٹن میں ، بینر پہ اور ہر خبر میں
    وہ لالچ جو ابلیس نے کی تھی پیدا
    وہی ہم نے پائی انھی کے جگر میں
    کھلونا سمجھتے ہیں وہ عامیوں کو
    ’’ہلاکت نہیں موت اِن کی نظر میں‘‘
    ’’دِلِ مردِ مومن میں پھِر زندہ کردے
    وہ بجلی کہ تھی نعرہ ء لاتذر میں‘‘
    ہمیں لیڈروں سے تو بیزار کردے
    سمجھدار لوگوں کو بیدار کردے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  19. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,440
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ تو چھپے رستم نکلے ۔ اور اعجاز رحمانی صاحب کا سرٹیفکیٹ تو بہت بڑی بات ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  20. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,440
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یوسف ثانی صاحب آپ میری کس بات سے متفق نہیں ہیں آپ چھپے رستم نہیں ہیں یا رحمانی صاحب کا سرٹیفکیٹ کافی نہیں
     

اس صفحے کی تشہیر