اعلانات

جن شرکاء نے اپنا تعارف کرا دیا ہے آج شام تک انھیں بذریعہ ای میل ایک انویٹیشن ملے گی اسے فالو کریں۔
 
میں ہروکو گارڈن کے دعوت نامے ارسال کر رہا ہوں۔ از راہ مہربانی اسے فالو کر کے اپنا یوزر اکاؤنٹ بنا لیں۔ اور تعارف والے دھاگے میں اس کی اطلاع دے دیں۔

اور ابھی کوڈ یا سیٹنگس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

ہروکو گارڈن اس کورس میں آپ کی ایکسرسائز بک کا کام کرے گی۔ اور اس کے چلتے آپ کے لوکل مشین پر ریلس کا انسٹالیشن ضروری نہیں ہوگا۔
 
الحمد للہ۔

اب تک کل 20 احباب کو انویٹیشن ارسال کر چکا ہوں جن جن لوگوں نے تعارف کرا دیا ہے۔

آپ سب سے التماس ہے کہ اس انویٹیشن کو فالو کریں۔ اور درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھیں۔

کیا کریں:

سب سے پہلے ای میل میں موصول رابطے پر جائیں اور اکاؤنٹ کرئیشن کو مکمل کریں۔
وصولیابی کی اطلاع یہاں تعارف کے زمرے میں فراہم کریں۔
ہروکو گارڈن پورٹل میں روابط پر جائیں اور انھیں سمجھنے کی کوشش کریں۔
جی کرے تو تجربے کے لئے ایک نیا ایپلیکیشن تیار کر لیں۔
کسی غیر متوقع وقوعے کی صورت میں فورم میں مطلع کریں۔

کیا نہ کریں:

سیٹنگس تبدیل نہ کریں۔
کولیبوریٹر ایڈ یا ریموو نہ کریں۔
ایپلیکیشن کا نام تبدیل نہ کریں۔
ابھی کسی فائل میں کوئی تبدیلی نہ کریں۔
 
جن احباب نے نئے تعارف کرائے ہین یا جن کو کسی سبب انویٹیشن نہیں ملی ہے۔ اگلے اپڈیٹ میں انھیں ارسال کر دوں گا۔ ان شاء اللہ۔

اظفر بھائی آپ کی ای میل ریکارڈ مین موجود ہے آپ پروا نہ کریں۔
 
ان شاء اللہ کل شام تک اس کورس کا پہلا سبق پوسٹ کر دیا جائے گا۔

چند احباب نے اب تک جھلک نہیں دکھائی ہے۔ دو ہفتوں کی کلاس کے بعد ان کا داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ نیز جن لوگوں نے ابھی تک انویٹیشن ملنے کے باوجود ہروکو گارڈن میں ریجسٹر نہیں کیا وہ یہ کام کر لیں تو بہتر ہے۔
 
برادرم منصور آپ کو آپ کے جی میل پتے پر عرصہ پہلے بھیج چکا ہوں۔

آپ سپیم وغیرہ چیک کر لیجئے۔ اور پھر بھی نہ ملے تو ذاتی پیغام میں مطلع کیجئے۔
 
احباب سے گذارش ہے کہ کسی قسم کی درخواست کے ساتھ اپنا ریجسٹریشن نمبر ضرور تحریر کر دیا کریں۔ ورنہ ذرا سے کام کے لئے بھی مجھے ریکارڈ کھنگالنا پڑ جاتا ہے۔
 
اللہ آپ کے شوق کو مزید ہوا دے۔ شاید رات کے کسی پہر یہ کام کر سکوں۔

ویسے آج کئی کام بہتر ہو گئے ہیں۔ مثلاً

- ایک ایپلیکیشن کئی دنوں سے ملتوی ہو رہی تھی وہ بھیج دی،
- میرا بگڑا ہوا نیٹ کنکشن درست ہو گیا،
- آج لائبریری کے لئے بھی تھوڑا سا وقت نکال کر کچھ کام کر لے گیا،
- مکان بھی شفٹ کرنے کی کئی دن سے کوشش جاری تھی وہ بھی اس وقت ہو رہی ہے،

بس اس کام سے فرصت ملتی ہے تو رات کسی وقت پہلا درس لکھتا ہوں ان شاء اللہ۔
 
ان دنوں جب کہ روبی آن ریلس کا ایک میجر ریلیز ہونے کو ہے۔ اور چند ایک بگز کے فکس ہونے کی بات رہ گئی ہے تو میں تھوڑا سا انتظار کرنا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ ریلس 3.0 میں ایک اور روبی بیسڈ فریمورک بنام مرب merb ضم ہو رہا ہے۔ اور اس کے علاوہ کئی بے لاگ تبدیلیاں بھی آئی ہیں جن کے باعث ریلس زیادہ سہل، تیز رفتار اور منطقی ہو رہا ہے۔ حالانکہ کافی حد تک بیکورڈ کمپیٹیبلٹی رکھی جائے گی لیکن کئی معاملات میں آنے والے ورژنز میں ڈیپریکیٹ اور پھر انسپورٹیڈ ہونے کی خبر ہے۔ لہٰذا میں ریلس کے اس میجر رلیز کا انتظار کر رہا ہوں۔ نیز اب مجھے کورس کو ری اسٹرکچر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ جس پر کافی عرصہ سے غور کر رہا ہوں۔ مزید تفصیلات ان شاء اللہ جلدی ہی پیش کروں گا۔
 
Top