اصل لفظ اور اس کا مطلب

عربی کا ایک شعر ہے:
یا رسول اللہ انظر حالنا
یا حبیب اللہ اسمع قالنا
اننی فی بحر ھم مغرق
خذ یدی سہل لنا اشکالنا

انتہائی معذرت کے ساتھ
یہ شعر کسی عجمی کا بنایا ہوا ہے جس میں اردو تعبیرات ومحاورات کو عربی میں منتقل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے
عربی صرف ونحو اور بلاغت کے اعتبار سے بھی یہ صحیح نہیں ہے
بالكل درست واقعى ناكام كوشش ۔
نَظَر كےمفعول سے قبل كوئى حرف جر نہیں ہے
خذ يدى كيا ہے ؟ خذ بيدى ہوتا تو كوئى بات تھی ۔
 
محمد امین

لائبریرین
كسى روايت كى اصل اس كى سند ہوتى ہے۔

جی یہی میں جاننا چاہ رہا ہوں کہ لوگ اس کی کیا سند پیش کرتے ہیں اگر کسی کے علم میں ہو تو بتائے کیوں کہ اسے بڑے پیمانے پر حضرت زین العابدین سے منسوب کیا جاتا ہے۔۔۔
 
رہنے ديں امين بھيا ہم ميں علمى مسائل ميں اتنا تحمل نہيں۔ سابقہ ريكارڈ كو ديكھ كر پرى ڈكٹ كيا جا سكتا ہے كہ يہاں شعر كے بجائے وہابى بريلوى كى بحث چھڑ جائے گی اور آخر قفل لگ جائے گا ۔ اگر آپ كو شوق ہے تو ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے ۔
 
بہت لاجواب جواب ہے۔ وگرنہ ہم خود بہت سے دھاگوں میں ٹانگیں کھینچ چکے ہوتے۔ ;)
 
محمد امین

لائبریرین
درست کہہ رہی ہیں ام نور العین باجی۔ ویسے میں نے گوگل کیا اسے تو سارے کے سارے روابط نے پاکستانی ویب سائٹ پر ہی لا پھینکا :) ۔۔۔ بہرحال اس کے علاوہ حضرت زین العابدین سے ایک نعتیہ استغاثہ منسوب اور بھی ہے۔ جس میں غالباً کچھ ایسا ہے "ان نلت یا ریح الصبا یوم الیٰ ارض الحرم" ۔۔۔ اس کی بھی نہ جانے کوئی سند ہے یا نہیں۔۔۔
 
ارے امین بھائی! گوگلانے کے بجائے دیوان زین العابدین دیکھ لیں نا۔ :idea:
 
ویسے میں نے گوگل کیا اسے تو سارے کے سارے روابط نے پاکستانی ویب سائٹ پر ہی لا پھینکا :)
:giggle:

۔۔۔ بہرحال اس کے علاوہ حضرت زین العابدین سے ایک نعتیہ استغاثہ منسوب اور بھی ہے۔ جس میں غالباً کچھ ایسا ہے "ان نلت یا ریح الصبا یوم الیٰ ارض الحرم" ۔۔۔ اس کی بھی نہ جانے کوئی سند ہے یا نہیں۔۔۔
نعتیہ استغاثہ ؟ !:!:
 
یوسف-2

محفلین
میں کافی دنوں سے اس کشمکش میں مبتلا ہوں کہ
"چودھری" یا "چوہدری" ان دونوں میں درست کونسا ہے؟
یہ لفظ دونوں املا کے ساتھ اتنا زیادہ لکھا جا رہا ہے کہ اب تو دونوں املا ہی درست لگتے ہیں :D ویسے میرا خیال ہے کہ ”چودھری“ پہلے غلط العوام تھا پھر غلط العام بنا اور اب تو اسے بھی درست ہی جانئے :D چوہدری (یا چودھری) کے حوالہ سے ایک مضمون میں یہ دلچسپ بات کبھی پڑھی تھی کہ یہ دو ”اقسام“ کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو نام سے پہلے لکھا ہوتا ہے اور ایک وہ جو نام کے آخر میں آتا ہے۔ ( لفظ ”سید“ کی طرح)۔ اب دونوں قسم کے چوہدریوں میں کیا فرق بتلایا گیا تھا، یہ یاد نہیں :D اگر کسی کو معلوم ہو تو شیئر کرے۔
 
میں نے تو یہ سنا ہے کہ آرائیں برادری نام کے آخر میں چوہدری لگاتی ہے جبکہ جٹ اور دیگر ذاتیں نام سے پہلے
 
اچھا يہ والا۔ آپ محقق دیوان دیکھ لیں کافی ہے، فرق پتہ چل جائے گا ۔ حضرت علي زين العابدين رحمہ اللہ كى سيرت مباركہ، فصاحت ، ان كے اشعار اور اسلوب سے جو شخص واقف ہے وہ ان اشعار كى ان سے نسبت پر افسوس ہی كرے گا۔ خاص طور پر ان كے مستند قصائد ميں كوئى استمداد نكال كر نہيں دكھا سكتا ۔
ان كا ايك قصيدہ ہے :
ليس الغريب غريب الشام واليمن
إن الغريب غريب اللحد والكفن
بہت ہی عمدہ ،عبرت آموز اور موثر ہے۔
 
ناصح

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ
اصل لفظ ’’ماروائے عدالت‘‘ ہے یا’’ ماورائے عدالت‘‘ ہے اوراس کا مطلب کیا ہے؟
والسلام
اصل لفظ ماورائے عدالت ہی ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
انتہا

محفلین
الف عین سے خصوصا اور تمام محفلین سے عموما توجہ کی درخواست ہے۔مجھے ذرا درج ذیل کی تصحیح فرما دیجیے۔
”براہِ مہربانی“ درست ہے یا ”برائے مہربانی“
”برائے کرم“ درست ہے یا ”براہِ کرم“
اگر کچھ حوالہ بھی مل جائے تو بہت مناسب ہو گا۔
 
انتہا

محفلین
ایک بات اور وہ یہ کہ کیا مرکب حروف(بھ،چھ،لھ وغیرہ) کو ”ہائیہ“ حروف بھی کہا جاتا ہے۔ اگر کسی کے علم میں ہو تو بتائیے۔
 
Top