اصطلاحات کے اردو ترجمہ کے سلسلے میں مائیکروسوفٹ کی معاونت کریں

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ لینگویج پورٹل بلاگ پر اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 مارچ تک جن مختلف زبانوں میں اصطلاحات کے ترجمے کے سلسلے میں تجاویز فراہم کی جا سکتی ہیں ان میں اردو بھی شامل ہے۔ اردو ٹرمنالوجی کے ترجمے سے متعلق روابط یہاں موجود ہیں۔ یہاں پر تکنیکی اصطلاحات اور ان کا دستیاب اردو ترجمہ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ نیا ترجمہ تجویز کرنے یا موجودہ ترجمے میں بہتری لانے کے لیے آپ اپنی ونڈوز لائیو آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کرکے اس کام میں معاونت کر سکتے ہیں۔
 
باسم

محفلین
ترجمہ پیش کرنے کا آسان اور سادہ نظام بہت پسند آیا
انگریزی اصطلاحات تو ظاہر ہے حروف تہجی کے اعتبار سے ہر صفحے پر الگ الگ ہیں
پھر کسی بھی اصطلاح کو کلک کرنے پر ایک صفحہ کھلتا ہے جس میں وہ اصطلاح اور اس کی انگریزی وضاحت ہے
پھر اس کا ترجمہ اور تبصرے کرنے کے دو خانے ہیں
اس کے بعد پہلے سے کیے گئے تراجم (تبصروں، مترجمین، تاریخ، ووٹ اور تبصرے کے اختیارکے ساتھ) موجود ہیں
ان کی ترتیب زیادہ ووٹ اور تاریخ کے اعتبار سے ہے
 
مفید کام کی تجویز ہے اس بلاگ پر ورنہ اس سے پہلے جو بھی چیز اردوائی گئی کوئی اور زبان محسوس ہوئی اور اردو کی چاشنی یا مزاج کا خیال ہی نہیں رکھا گیا ۔ دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔
 
مائیکروسوفٹ لینگویج پورٹل بلاگ پر اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 مارچ تک جن مختلف زبانوں میں اصطلاحات کے ترجمے کے سلسلے میں تجاویز فراہم کی جا سکتی ہیں ان میں اردو بھی شامل ہے۔ اردو ٹرمنالوجی کے ترجمے سے متعلق روابط یہاں موجود ہیں۔ یہاں پر تکنیکی اصطلاحات اور ان کا دستیاب اردو ترجمہ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ نیا ترجمہ تجویز کرنے یا موجودہ ترجمے میں بہتری لانے کے لیے آپ اپنی ونڈوز لائیو آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کرکے اس کام میں معاونت کر سکتے ہیں۔
کیا اس کا مطلب ہے کہ اردو ونڈوز از اِن دی آفنگ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
خلیل بھائی ونڈوز کے پرانے ورژنز ایکس پی اور وسٹا کے لیے تو کب سے اردو لینگویج پیک دستیاب ہیں۔ مائیکروسوفٹ آفس کے لیے بھی اردو لینگویج پیک انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ تراجم صارفین میں مقبول نہیں ہو سکے ہیں اور اسی لیے ان کا استعمال بھی عام نہیں ہوا ہے۔
 
نبیل بھائی!
ہمارے ناقص خیال میں ونڈوز اور مائیکرو سافٹ آفس کے اردو ورژن کے مقبول نہ ہونے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔
  • پہلی وجہ تو یہ ہے کہ کمپیئوٹر لٹریٹ ہم اردو دانوں کی خاصی بڑی تعداد بائی لنگول ہے یعنی دونوں زبانوں کو استعمال کرسکتی ہے۔
  • دوسری اور سب سے اہم وجہ وہی ہے جس کی طرف آپ نے پہلے بھی اشارہ کیا تھا، یعنی کاپی رائٹ کا نہ ہونا اور ہماری تیس روپے والی سی ڈیاں۔
بہر حال یہ بات ہمارے لیے نئی ہے اور دلفریب بھی کہ اردو میں بھی ونڈوز اور آفس موجود ہیں۔جزاک اللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
خلیل بھائی کبھی موقع ملے تو ان تراجم کا جائزہ لیجیے۔ زیادہ تر یہی رائے پائی گئی ہے کہ یہ تراجم معیاری نہیں ہیں اور اسی لیے زیادہ قابل استعمال بھی نہیں ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نبیل بھائی!
ہمارے ناقص خیال میں ونڈوز اور مائیکرو سافٹ آفس کے اردو ورژن کے مقبول نہ ہونے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔
  • پہلی وجہ تو یہ ہے کہ کمپیئوٹر لٹریٹ ہم اردو دانوں کی خاصی بڑی تعداد بائی لنگول ہے یعنی دونوں زبانوں کو استعمال کرسکتی ہے۔
  • دوسری اور سب سے اہم وجہ وہی ہے جس کی طرف آپ نے پہلے بھی اشارہ کیا تھا، یعنی کاپی رائٹ کا نہ ہونا اور ہماری تیس روپے والی سی ڈیاں۔
بہر حال یہ بات ہمارے لیے نئی ہے اور دلفریب بھی کہ اردو میں بھی ونڈوز اور آفس موجود ہیں۔جزاک اللہ
اردو مواجے کے نا مقبول ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اب تک ڈفالٹ فانٹ نستعلیق نہیں ہو سکا ہے۔ ہم بھی ونڈوز اور آفس کے اردو ورژن انسٹال کر کے دیکھتے ہیں، اور پھر واپس انگریزی پر آ جاتے ہیں۔ اب جب ونڈوز 8 میں اردو کے لئے ڈفالٹ فانٹ نستعلیق کر دیا گیا ہے، تو آئندہ یہ ورژن بھی مقبول ہو سکتے ہیں۔ اور مائکرو سافٹ میں کئے گئے ترجمے، جو ہم آپ کے ہی مجوزہ ہیں، بھی سٹینڈرڈ ہو سکیں گے۔ میرا یہ خیال ہے۔
 
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
 
Top