اشعار براے اردو ترجمہ

(١) مشاطہ را بگو کہ بر اسباب حسن یار
چیزے فزوں کند کہ تماشا بما رسید

(٢) چوں بشنوی سخن اہل دل مگو کہ خطا است
سخن شناس نئی دلبرا خطا ایں جا است

(٣) بوریہ باف گرچہ بافند است
نہ برندش بکار گاہ حریر

براے مہربانی ان اشعار کا سلیس اردو ترجمہ فرمادیں۔
اللہ آپ کو جزاے خیر عطا فرمائے۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
(١) مشاطہ را بگو کہ بر اسباب حسن یار
چیزے فزوں کند کہ تماشا بما رسید

(٢) چوں بشنوی سخن اہل دل مگو کہ خطا است
سخن شناس نئی دلبرا خطا ایں جا است
آرائش گر سے کہو کہ یار کے حُسن کے ساز و سامان میں کسی چیز کا اضافہ کر دے کہ نوبتِ نظارہ ہم تک پہنچ گئی ہے۔
جب تم اہلِ دل کے سُخن سنو تو یہ مت کہو کہ خطا ہے؛ اے دلبر! تم سُخن شناس نہیں ہو، خطا یہ ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
(٣) بوریہ باف گرچہ بافند است
نہ برندش بکار گاہ حریر
ندهد هوشمندِ روشن‌رأی
به فرومایه کارهایِ خطیر
بوریاباف اگرچه بافنده‌ست
نبرندش به کارگاهِ حریر

روشن تدبیر و ہوشمند شخص کسی پست فرد کو اہم کام نہیں سونپتا۔۔۔ بوریا بُننے والا [بھی] اگرچہ [ریشم بُننے والے کی مانند] بافندہ ہے، لیکن اُسے ریشم کے کارخانے میں نہیں لے جایا جاتا۔


مندرجۂ بالا قطعہ گلستانِ سعدی میں ہے۔
 
محترم حسان خان صاحب بے حد شکر گزار ہوں آپ کا کہ آپ نے توجہ فرمائی۔
در اصل جب میں نے یہ لڑی بنائی تھی اس وقت ٹیگ کے طریقے سے ناواقف تھا اس لیے آپ حضرات کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
 
Top