اشتقاقیات (Etymology) ۔ دلچسپ باتیں

کیا آپ علمِ اشتقاق میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 27 90.0%
  • نہیں

    Votes: 3 10.0%

  • Total voters
    30

محمداحمد

لائبریرین
اشتقاقیات (Etymology) یا علمِ اشتقاق علم زبان کی وہ شاخ ہے جس میں الفاظ کی ساخت، اُن کی اصل (ابتدائی ماخذ)، لسانی تغیرات اور اُن کے معنی سے بحث کی جاتی ہے۔

Etymology is the study of the origin of words and the way in which their meanings have changed throughout history.

گذشتہ دنوں ہمارے محترم محمد وارث بھائی، محترم فلک شیر بھائی اور محترم عبدالقیوم چوہدری (بھائی) پنجابی فورم کے دھاگے ڈیرہ میں اس سلسلے میں کافی دلچسپ گفتگو کرتے پائے گئے۔

سو خیال آیا کہ اس دلچسپ موضوع کے لئے ایک علیحدہ سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دیگر محفلین کی دلچسپ باتوں سے بھی فیض حاصل ہو سکے۔

انگریزی زبان کے حوالے سے اشتقاقیات کی ایک اچھی سائیٹ کا ربط۔
 
پہلے کبھی اتنی اہمیت نہیں دی اس موضوع کو.
لیکن جب بھی اس پر بات ہوتی ہے تو کافی دلچسپی سے سنتا اور پڑھتا ہوں. :)
دیکھتے ہیں کہ یہاں کیا کچھ سیکھنے کو ملتا ہے.
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمارے انگریزی کے استاد جناب وحیداللہ صاحب نے ہمیں انگریزی لفظ Assassins کی بابت کچھ باتیں بتائیں تھیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ عربی لفظ حشاشین سے نکلا ہے۔ یہ ہمارے اسکول کے زمانے کی بات ہے سو تفصیل یاد نہیں رہی۔ تاہم اس کی تفصیل ہمیں یہاں مل گئی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک سوال
کیا انگریزی لفظ veranda فارسی لفظ برآمدہ سے بنا ہے؟

(veranda (n.
also verandah, 1711, from Hindi varanda, which probably is from Portuguese varanda, originally "long balcony or terrace," of uncertain origin, possibly related to Spanish baranda "railing," and ultimately from Vulgar Latin *barra "barrier, bar." French véranda is borrowed from English.
ربط
 

محمداحمد

لائبریرین
(veranda (n.
also verandah, 1711, from Hindi varanda, which probably is from Portuguese varanda, originally "long balcony or terrace," of uncertain origin, possibly related to Spanish baranda "railing," and ultimately from Vulgar Latin *barra "barrier, bar." French véranda is borrowed from English.
ربط

ہندی، اردو، پرتگالی، اسپینش، لاطینی، فرینچ اور انگریزی۔ کیا حیرت کی بات ہے کہ یہ ایک لفظ چھ سات زبانوں سے جُڑا ہوا ہے۔

بہت خوب لفظ نکال کر لائے تابش بھائی آپ۔
 
ہندی، اردو، پرتگالی، اسپینش، لاطینی، فرینچ اور انگریزی۔ کیا حیرت کی بات ہے کہ یہ ایک لفظ چھ سات زبانوں سے جُڑا ہوا ہے۔

بہت خوب لفظ نکال کر لائے تابش بھائی آپ۔
فارسی کا ذکر ہی نہیں ہے اس میں.
جبکہ مجھے اصل یہی لگ رہا ہے. :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اردو میں برآمدہ ہی لکھا اور بولا جاتا ہے

یہ بھی پھر اسی قبیل کا ہوا۔ چونکہ مذکورہ بالا تحقیق انگریزوں کی ہے سو ممکن ہے کہ اس لفظ کے سلسلے میں وہ اپنے قریبی حلقوں سے آگے نہ پہنچ سکے ہوں۔
 

فلک شیر

محفلین
دنیا کی بہت سی زبانوں میں بہت سے الفاظ کا مادہ ایک ہی ہوتا ہے ، اس کی کئی لسانی جہتیں بھی ہیں ۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ بچہ سب سے پہلے بالعموم ماں باپ کو پکارنا سیکھتا ہے ، اب اس کے لئے مختلف زبانون میں جو استعمال ہوتے ہیں ، وہ ہیں
ماں، ام ، ماتا، مادر، مدر، ماما
اس سے متعلق ماہرین لسانیات بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں بچے سب سے پہلے وہ الفاظ بولنا سیکھتے ہیں جو دونوں ہونٹوں کو ملا کر بولے جاتے ہیں یعنیBilabialآوازیں، ان میںmایک نمایاں آواز ہے، سو والدہ اپنے بچے کو یہی سکھاتی ہے اور یہ ایک عالمگیر فینامینا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
عربی لفظ ہے
قرآن مجید میں بھی استعمال ہوا ہے ، "قسمۃ ضیزی"
تقسیم کے معنوں میں
قِسم اسی سے ہے
ہمارے ہاں جن معنوں میں مستعمل ہے، یہ بھی غالباً تقسیم کی وجہ سے ہے
انگریزوں نے بھی عربی سے مستعار لیا ہے۔۔۔ ؟ ترک زبان میں بھی ہے۔۔۔۔
 
Top